BJP کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں کُل جماعتی وفد، جرمنی کا اپنا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد کَل دلی واپس آگیا ہے۔ وفد نے، دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کے بھارت کے سخت پیغام کو دنیا کے بہت سے ملکوں تک پہنچایا ہے۔ دورے سے واپسی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب پرساد نے کہا کہ اُن کے وفد نے فرانس، اٹلی، ڈنمارک، انگلینڈ، بلجیم اور جرمنی کا دورہ کیا اور اِس دورے میں دنیا کے بہت سے ملکوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔
Site Admin | June 9, 2025 9:43 AM
BJP کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں کُل جماعتی وفد، جرمنی کا اپنا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد کَل دلی واپس آگیا ہے