BJP کے اَرکان پارلیمنٹ نے، کانگریس پر، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے، پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ پارٹی ارکان اس معاملے پر تختیاں ہاتھ میں لئے ہوئے تھے اور انہوں نے اپوزیشن کے خلاف نعرے لگائے۔ سابق مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نہرو گاندھی کنبے نے، ڈاکٹر امبیڈکر کی ہمیشہ توہین کی ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ کانگریس کی تین نسلوں نے، بابا صاحب کو بھارت رتن نہیں دیا اور انہوں نے پارلیمنٹ عمارت کے مرکزی ہال میں اُن کی تصویر بھی نصب نہیں ہونے دی۔ اسی دوران اپوزیشن پارٹیوں نے بھی، ڈاکٹر امبیڈکر کے بارے میں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں اپنا احتجاج جاری رکھا۔ کانگریس، DMK، سماج وادی پارٹی، RJD، بائیں بازو سے وابستہ اور دیگر ارکان نے، جناب شاہ پر ڈاکٹر امبیڈ کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیا۔ انہوں نے جناب شاہ سے معذرت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس میں مارچ بھی کیا۔ سینئر کانگریس رہنما کے- سی- وینوگوپال نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ BJP ارکان پارلیمنٹ، اپنے دفاع میں احتجاج کررہے ہیں۔
Site Admin | December 19, 2024 3:59 PM | PARL-PROTEST
BJP کے اَرکان پارلیمنٹ نے، کانگریس پر، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے، پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔
