وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی دلّی میں بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کے تربیتی پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ 2 روزہ ورکشاپ کَل پارلیمنٹ کامپلیکس میں Balyogi آڈیٹوریم میں شروع ہوا تھا۔ BJP کے سینیئر رہنماء اور ارکان پارلیمنٹ ورکشاپ میں مختلف امور پر اپنے اپنے قیمتی نظریات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ Sansad Karyashala جیسے پلیٹ فارمز بہت اہم ہیں، کیونکہ وہ ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے بڑے پلیٹ فارمز ہیں، جس میں اِس بات پر بحث و مباحثہ اور بتادلہئ خیال کیا جاتا ہے کہ کس طرح ہم عوام کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں۔
ورکشاپ کے دوران، BJP ارکان پارلیمنٹ کو کَل ہونے والے نائب صدارتی چناؤ کے لیے ووٹنگ کے طریقہئ عمل کے بارے میں بنیادی تربیت بھی دی جائے گی۔
ورکشاپ کے پہلے دن کے بعد میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے پارلمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ وزیر اعظم تربیت کے سبھی اجلاس میں موجود تھے۔
جناب رجیجو نے کہا کہ NDA پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ بھی آج ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی نے کَل ورکشاپ کے دوران آخری قطار میں بیٹھے ہوئے تھے، جس سے BJP کے عام MP کے طور پر اُن کی خاکساری کا اظہار ہوتا ہے۔
BJP پارلیمانی پارٹی نے ورکشاپ کے دوران اگلے دور کی GST اصلاحات پر ایک قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کیا۔ اِس قرارداد نے، جو کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کی طرف سے پیش کی گئی تھی، اِس جراتمندانہ اور شہریوں کے موافق اقدام کے لیے وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور عوام کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔ قرارداد میں مینو فیکچررز اور تاجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ GST شرحوں میں کٹوتی کا فائدہ صارفین تک پہنچائیں۔ قرارداد میں اِس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ GST میں نئی اصلاحات سے پیداوار کو فروغ اور کھپت میں اضافہ ہوگا۔×