BJP نے کہا ہے کہ تہور رانا کی حوالگی انصاف کے قریب پہنچنے اور اسے یقینی بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے، یہ نہ صرف 138 بھارتی متاثرین کیلئے ہے، بلکہ اُن غیر ملکی شہریوں کیلئے بھی ہے جو اُس واقعے سے متاثر ہوئے تھے۔
نئی دلی میں آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ، ملک کی سکیورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں کہا کہ 26/11 دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے والے تہور رانا کو آج بھارت لایا گیا ہے۔ جناب پونا والا نے مزید کہا کہ نریندر مودی حکومت نے پچھلے دس سالوں میں دہشت گردی کے معاملے میں صفر برداشت کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔