ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 21, 2025 2:48 PM

printer

BJP نے کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی کے امریکہ کے دورے میں انتخابی کمیشن کے خلاف اُن کی  رائے زنی کی بنا پر اُن کی سخت نکتہ چینی کی

BJP نے کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی کے امریکہ کے دورے میں انتخابی کمیشن کے خلاف اُن کی  رائے زنی کی بنا پر اُن کی سخت نکتہ چینی کی ہے اور اُن پر بیرون ملک بھارتی جمہوریت کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے مہاراشٹر اسمبلی کے پچھلے انتخابات کے بارے میں جناب راہل گاندھی کی رائے زنی کی بنا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس لیڈر کو اِس بات کا بھی جواب دینا چاہئے کہ آیا جھارکھنڈ اسمبلی چناؤ میں بھی کوئی سمجھوتہ کیا گیاتھا،جہاں کانگریس اور اُس کی اتحادی پارٹیوں نے جیت حاصل کی تھی۔ جناب راہل گاندھی نے کَل بوسٹن میں بھارت نژاد افراد سے خطاب کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے دوران چناؤ کمیشن سے سمجھوتہ کیا گیا تھا۔ جناب پاترا نے نیشنل ہیرالڈ کیس سے وابستہ مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر بھی کانگریس پر نکتہ چینی کی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں