December 14, 2025 3:19 PM

printer

BJP نے ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کے عمل کے معاملے پر مبینہ طور پر ابہام پیدا کرنے پر کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

BJP نے ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کے عمل کے معاملے پر مبینہ طور پر ابہام پیدا کرنے پر کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نئی دلّی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، پارٹی کے ترجمان سمبِت پاترا نے کہا کہ چناؤ اصلاحات پر پارلیمنٹ میں پہلے ہی تفصیلی بحث ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس بحث مباحثے کے دوران مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے سبھی سوالوں کا ایک ایک کرکے جواب دیا۔ جناب سمبِت پاترا نے دعویٰ کیا کہ کانگریس پارٹی ملک کے آئینی اداروں کی توہین کررہی ہے، جبکہ بھارت کی جمہوریت کی قوت سے سبھی لوگ بخوبی واقف ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔