BJP نے مہاراشٹر میں، 2026 کے بلدیاتی چناؤ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اُس نے ریاست بھر میں 29 میونسپل کارپوریشنوں میں 2 ہزار 869 سیٹوں میں سے ایک ہزار 425 سیٹیں جیتی ہیں۔ حتمی نتائج کے مطابق، شیوسینا 399، کانگریس 324، این سی پی 167 اور شیوسینا (یو بی ٹی) 155 سیٹوں پر کامیاب ہوئی ہیں۔ اِن کے علاوہ، این سی پی (ایس پی) 36، ایم این ایس 13 اور BSP صرف 6 سیٹیں حاصل کرسکی ہے۔
227 ارکان پر مشتمل Brihanmumbai میونسپل کارپوریشن میں BJP نے 89 اور اُس کی ساتھی پارٹی شیو سینا نے 29 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ شیوسینا (یوبی ٹی) 65 اور ایم این ایس 6 سیٹیں حاصل کرپائی ہے۔ کانگریس، جس نے Vanchit Bahujan Aghadi (وی بی اے) کے ساتھ مل کر چناؤ لڑا تھا، 24 سیٹوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ اِس کے علاوہ، AIMIM آٹھ پر، این سی پی 3 پر، سماج وادی پارٹی 2 پر اور این سی پی (ایس پی) صرف ایک سیٹ پر کامیاب ہوئی ہے۔ Mahayuti اتحاد نے ٹھاکرے کنبے کی 30 سال سے چلی آرہی بالادستی ختم کردی ہے۔
اُدھر پونے میں، BJP نے 119 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ اجیت پوار کی زیرِ قیادت این سی پی 27 اور اُس کی ساتھی پارٹی این سی پی (ایس پی) صرف تین سیٹیں حاصل کرپائی، جبکہ کانگریس کو 15 سیٹوں پر کامیابی ملی۔ 151 ارکان پر مشتمل ناگپور میونسپل کارپوریشن میں BJP کے امیدوار 102 اور کانگریس کے امیدوار 34 سیٹوں پر کامیاب ہوئے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں بھی BJP کی کامیابی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں اُس نے 57 سیٹیں جیتی ہیں، جبکہ شیوسینا 13 پر اور کانگریس ایک پر کامیاب ہوئی۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے عوام پرور NDA کا ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے مہاراشٹر کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔x