BJP نے مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی پر مغربی بنگال میں خوش آمد کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، BJP کے ترجمان نے سمبِت پاترا نے الزام لگایا کہ مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ تشدد کو حق بجانب قرار دے رہی ہیں، جس کا مقصد ریاست کو الگ تھلگ کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ TMC کے اعلیٰ رہنما پُرتشدد اور غیرآئینی طریقے اپناکر ریاست میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرِثانی کے کام کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ BLO پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، جس کی وجہ سے وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ بلاک ڈیولپمنٹ افسروں پر بھی حملے کئے جارہے ہیں۔
SB – Sambit Patra
جناب سمبِت پاترا نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتابنرجی کی زیرِ قیادت TMC سرکار، جعلیID Racket چلا رہی ہے اور دراندازوں کو بھارت کا شہری بنارہی ہے۔×