BJP نے قومی راجدھانی میں 12 وارڈوں میں دلّی میونسپل کارپوریشن کے چناؤ میں 7 سیٹیں جیتنے کا دعوی کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے تین سیٹیں حاصل کی ہیں اور کانگریس اور آل انڈیا فارورڈ بلاکس نے ایک ایک سیٹ جیتی ہے۔ میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے چاندنی چوک کے ممبر پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے بتایا کہ MCD کے چناؤ نتائج نے دلّی میں BJP کی جانب سے کئے گئے کام کی عکاسی کی ہے۔ ضمنی چناؤ، 26 خواتین سمیت 51 امیدواروں کے ساتھ 580 پولنگ بوتھوں پر 30 نومبر کو کرائے گئے تھے۔×