BJP نے آپریشن سندور کے بارے میں کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کی مبینہ قابل اعتراض رائے زنی کی بنا پر انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے آج نئی دلی میں نامہ نگاروں سے کہا کہ جناب کھڑگے کی رائے زنی قابل مذمت ہے اور یہ مسلح افواج کی توہین کے مترادف ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی نے بھی ماضی میں اسی طرح کا تبصرہ کیا تھا۔
جناب کھڑگے نے کل کرناٹک میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف بھارت کی فوجی کارروائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کچھ مبینہ قابل اعتراض رائے زنی کی تھی۔x