BJP نے آج کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں اپنے سینئر رہنماؤں راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے خلاف فرد جرم داخل کئے جانے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہی ہے۔ نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر BJP رہنما روی شنکر پرساد نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں ED کی کارروائی، مقررہ اصولوں کے مطابق ایک قانونی عمل ہے، جس میں کانگریس آج اپنے احتجاج کے ذریعے رُکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے پارٹی پر بدعنوانی کا الزام لگایا اور کہا کہ اس نے اپنے اقتدار کے دوران اس معاملے میں اپنے لئے بڑے پیمانے پر قرضوں کی منظوری حاصل کرنے کے لئے افسران کو رشوت دی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی نے ینگ انڈیا تنظیم کی آڑ میں غیر قانونی طور پر زمین بھی اپنے قبضے میں لی۔ اسی دوران کانگریس اپنے رہنماؤں کے خلاف فرد جرم داخل کئے جانے پر ملک گیر احتجاج کررہی ہے۔ پارٹی نے ED کی کارروائی کو، انتقامی سیاست قرار دیا ہے۔ کل ED نے دلی کی راؤز اوینیو عدالت میں ایک فرد جرم داخل کی تھی، جس میں نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق، کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا نام لیا گیا ہے۔x
Site Admin | April 16, 2025 3:07 PM
BJP نے آج کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں اپنے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہی ہے