December 14, 2025 9:45 AM | JP Nadda Shimla

printer

BJP صدر اور مرکزی وزیرِ صحت اور خاندانی بہبود جگت پرکاش نڈّا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت، ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

BJP صدر اور مرکزی وزیرِ صحت اور خاندانی بہبود جگت پرکاش نڈّا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت، ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ جناب نڈّا نے ہماچل پردیش کے شملہ میں BJP دفتر کا سنگِ بنیاد رکھنے کے دوران منعقدہ تقریب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تعمیر کیے جا رہے BJP دفاتر صرف عمارتیں نہیں ہیں، بلکہ اقدار اور نظریات، لوگوں کی خدمت کرنے اور ملک کی ترقی کے مراکز ہیں۔ جناب نڈّا نے دعویٰ کیا کہ BJP ایک نظریاتی پارٹی ہے، جبکہ کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے۔ BJP صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ UPA حکومت کی سیاست ذات پات اور اقرباء پروری پر مبنی تھی، جبکہ BJP نے جوابدہی اور بہتر حکمرانی کی سیاست کا راستہ اپنایا ہے۔ ×