ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 8, 2025 10:06 AM | BJP Rahul

printer

BJP نے کانگریس رہنما اور اپوزیشن  لیڈر راہل گاندھی کو انتخابات کرانے میں چناؤ کمیشن کی شفافیت پر سوال اٹھانے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

BJP نے کانگریس رہنما اور اپوزیشن  لیڈر راہل گاندھی کو انتخابات کرانے میں چناؤ کمیشن کی شفافیت پر سوال اٹھانے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے BJP کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب راہل گاندھی نے آئینی اداروں پر الزام لگایا ہو، بلکہ اس سے قبل بھی وہ ان اداروں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ جناب پاترا نے کہا کہ کانگریس کے دیگر رہنما اور راہل گاندھی اُن ریاستوں میں انتخابی کمیشن کی ساکھ پر سوال نہیں اٹھاتے ہیں، جہاں کانگریس انتخابات میں جیت حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے لوک سبھا انتخابات میں جب کانگریس نے 99 سیٹیں حاصل کیں، تب اس نے چناؤ کے نتائج کا جشن منایا۔

جناب پاترا نے سوال کیا کہ اگر چناؤ کمیشن جانبدار ہے، تو کانگریس نے انتخابی نتائج کا جشن کیوں منایا؟ انہوں نے کہا کہ واضح طور پر یہ کانگریس کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے قبل نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، راہل گاندھی نے حالیہ انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے ووٹر فہرست میں ہیرا پھیری کے الزامات عائد کیے تھے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں