ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 3, 2025 3:31 PM

printer

BJP نے آج کانگریس پارٹی کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے، اُس پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچارہی ہے

BJP نے آج کانگریس پارٹی کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے، اُس پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچارہی ہے اور ایسے بیانات دے رہی ہے، جو پاکستان کے حق میں ہیں۔ نئی دلّی میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی حالیہ میٹنگ کے نتیجے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یہ الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹی کا طرز عمل بھارت کے بجائے پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے یہ الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی اپنے بیانات سے پاکستان کی مدد کرنے کی عادی ہے۔ کانگریس رُکن پارلیمنٹ اور پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی کے اس دعوے کا ذکر کرتے ہوئے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پلوامہ حملے کے بعد کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی،

جناب پاترا نے کہا کہ چاہے کانگریس پارٹی دہشت گردانہ حملوں کے تئیں سنجیدہ نہ ہو یا اُس کے رہنما راہل گاندھی اور سونیا گاندھی ملک کے عوام کے جذبات کو نہ سمجھیں لیکن انہیں یہ حق نہیں ہے کہ وہ ملک کی مسلح افواج کی مسلسل حوصلہ شکنی کرتے رہیں اور ملک کے جذبات سے کھیلیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں