کثیر رخی تکنیکی اور اقتصادی اشتراک سے متعلق خلیج بنگال پہل BIMSTEC ملکوں کے وزراء زراعت کی میٹنگ آج کاٹھمنڈو میں ہورہی ہے۔ اِس میں بھارت کی نمائندگی زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کررہے ہیں۔ بھوٹان کے وزیر زراعت میٹنگ میں شرکت کے لئے کَل شام وہاں پہنچے۔
BIMSTEC کے سات ممبر ملکوں میں سے تین ملکوں کے زراعت کے وزیر میٹنگ کے مقام پر موجود رہ کر اس میں شرکت کررہے ہیں جبکہ بقیہ ملکوں کے وزراء ورچوئل وسیلے سے اِس میں شریک ہیں۔ نیپال کے وزیر زراعت رامناتھ ادھیکاری وزراتی میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں۔ x