ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

BIMSTEC ملکوں کی روایتی موسیقی کا، پہلا فیسٹیول آج شام نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا۔

 BIMSTEC کی روایتی موسیقی کا اب تک کا پہلا، فیسٹیول آج شام نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، اِس میوزِک فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔

موسیقی کی اِس تقریب میں، بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، میانما، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ، اپنی-اپنی موسیقی سے، لوگوں کو محظوظ کریں گے۔ اِس فیسٹیول کا اہتمام انڈین کونسل فور کلچرل رِلیشنز ICCR نے کیا ہے اور اِسے ”SaptaSur: Seven Nations, One Melody یعنی سات سُر: سات ملک ایک آہنگ کا عنوان دیا گیا ہے۔ فیسٹیول میں BIMSTEC سے تعلق رکھنے سات ملکوں کی  الگ الگ روایتی موسیقی پیش کی جائے گی۔

یہ ثقافتی پہل اِس سال اپریل میں، تھائی لینڈ میں BIMSTEC سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اِصرار پر کی گئی ہے، جس میں BIMSTEC ملکوں کا روایتی موسیقی کا سب سے پہلا فیسٹیول، بھارت میں منعقد کر کے، علاقائی ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے کے، بھارت کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔ یہ فیسٹیول سبھی کے لیے مُفت ہے۔ فیسٹیول میں بیٹھنے کی سہولت، پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر فراہم ہوگی۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ شام 6 بجے تک اپنی نشست اختیار کر لیں۔×