Beating Retreat کی تقریب کی ریہرسل کے باعث آج نئی دلّی کے کچھ علاقوں میں ٹریفک پابندیاں نافذ رہیں گی۔ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق، عام ٹریفک کیلئے وجے چوک شام 4 بجے سے 6 بج کر 30 منٹ تک بند رہے گا۔ اس دوران کرشی بھون کے قریب آس پاس کی سڑکوں سے وجے چوک کی جانب رائے سینا روڈ پر بھی گاڑیوں کی آمدورفت بند رہے گی۔
ریہرسل کے اوقات میں دارا شکوہ روڈ، کرشن مینن مارگ اور سُنہری مسجد کی طرف سے وجے چوک کی سمت جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح وجے چوک سے رفیع مارگ کے درمیان کا راستہ، جو کرتویہ پتھ کراسنگ کی طرف جاتا ہے، مقررہ اوقات میں بند رہے گا۔
موٹر گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پہلے سے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کر لیں اور متبادل راستے اختیار کریں، جن میں رنگ روڈ، رِج روڈ، اربندو مارگ، مدرسہ ٹی-پوائنٹ، صفدرجنگ روڈ، کمال اتاترک مارگ، رانی جھانسی روڈ اور منٹو روڈ شامل ہیں۔×