Axiom 4 مشن، آج امریکہ کے فلوریڈا میں واقع کینیڈی خلائی مرکز سے روانہ ہوگا۔ اِسے بھارتی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجکر ایک منٹ پر لانچ کیا جائے گا اور اس کے ذریعے بھارتی خلاء باز شبھانشو شکلا بھی خلاء کا سفر کریں گے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں اِسرو نے کہاہے کہ لانچ کے 48 گھنٹوں کے بعد کل بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے چار بجے Axiom 4، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS سے جڑ جائے گا۔
یہ تاریخی مشن چار خلا بازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 14 دن کے سائنسی مشن پر زمین کے نچلے مدار، LEO لے جائے گا۔ Axiom-4 مشن پر جا رہے چار خلابازوں میں بھارت کے شبھانشو شکلا، پولینڈکے Slawoz Uznanski، ہنگری کے Tibor Kapu اور امریکہ کے Peggy Whitson شامل ہیں۔ ناسا کے خلاباز اس مشن کے کمانڈر ہوں گے جبکہ شکلا، سال 1984 کے راکیش شرما کے مشن کے بعد خلاء کا سفر کرنے والے دوسرے بھارتی خلاباز ہوں گے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے کے بعد یہ خلاباز وہاں خلائی اسٹیشن میں دو ہفتے گزاریں گے اور Micro Gravity تحقیق، ٹکنالوجی کے مظاہرے اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں انجام دیں گے۔