ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 10, 2025 9:28 AM

printer

Axiom-4 مشن کے لانچ کو خراب موسم کی وجہ سے کل تک کیلئے ملتوی کردیاگیاہے۔اس کے ذریعہ بھارت کے خلاباز شبھانشو شکلا خلا میں جائیں گے۔

Axiom-4 مشن کا لانچ خراب موسم کی وجہ سے ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس کے ذریعہ بھارت کے خلاء باز شبھانشو شکلا خلاء میں جائیں گے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر اِسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے بتایا کہ کَل شام ساڑھے پانچ بجے اس مشن کو روانہ کیا جائے گا۔اس تاریخی مشن کے ذریعہ امریکہ، بھارت، پولینڈ اور ہنگری کے چار خلاء باز کرہئ ارض کے نچلے مدار میں 14 دن کے سائنسی مشن کیلئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جائیں گے۔ یہ  خلاء باز اِسرو کے کئی اہم تحقیقی پروجیکٹوں سمیت 31 ملکوں کے تقریباً 60 سائنسی مطالعات کی روشنی میں کام کریں گے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                                            V-C Joy

عملے کے ارکان SpaceX میں سوار ہوکر جائیں گے، جسے Falcon 9 راکٹ کے ذریعہ چھوڑا جائے گا۔ اِسے  Cape Canaveral کے Kennedy خلائی مرکز سے چھوڑا جائے گا۔ اِس اسپیس کرافٹ کی یہ پہلی پرواز ہوگی، جبکہ Falcon 9 بوسٹر کی دوسری پرواز ہوگی۔ Falcon 9 راکٹ کے پہلے مرحلے میں یہ زمین پر واپس آجائے گا اور فلوریڈا میں لینڈنگ زون ایک پر اُترے گا۔ Axiom اسپیس کی طرف سے جاری کئے گئے ویڈیو میں شبھانشو شکلا نے کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بہت خوش قسمت مانتے ہیں کہ انہیں اتنے بڑے مشن میں شامل ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ مذکورہ مشن کا مقصد موجودہ خلائی تحقیق اور مستقبل کے طویل مدتی خلائی مشنوں دونوں کو تقویت پہنچانا ہے۔ اس کے علاوہ مدار میں حاصل کئے گئے ڈیٹا کے ذریعہ  کرہئ ارض پر مبنی مطالعات میں سہولت پیدا کرنا ہے۔

Joyکی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں شمیم عرفان

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں