March 31, 2025 11:59 PM March 31, 2025 11:59 PM

views 7

فرانس کی عدالت نے، انتہائی دائیں بازو کی لیڈر میرن لی پین کو یوروپی یونین فنڈس کے غبن کے معاملے میں سزائے قید دی ہے۔

فرانس میں ایک عدالت نے انتہائی دائیں بازو کی لیڈر   Marine Le Pen کو یوروپین یونین کے فنڈ میں خورد بُرد کرنے کا قصوروار قرار دیا ہے۔ عدالت نے اُنہیں قید کی سزا سنائی ہے اور ان کے کوئی سرکاری عہدہ حاصل کرنے پر پابند لگا دی ہے۔ پیرس کی عدالت کا کہنا ہے کہ محترمہ  Le Pen نے اپنی نیشنل ریلی-آر این پارٹی...

March 31, 2025 11:58 PM March 31, 2025 11:58 PM

views 8

نیدر لینڈ کے وزیرِ خارجہ بھارت کے دو روزہ دورے پر، نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔

نیدر لینڈ کے وزیرِ خارجہ Caspar Veldkamp  بھارت کے دو روزہ دورے پر، نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ یہ اُن کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ یہ دورہ، بھارت اور نیدر لینڈ کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ x

March 31, 2025 11:27 PM March 31, 2025 11:27 PM

views 8

چِلی کے صدر گیبریئل بورِک فونٹ، کل سے بھارت کے پانچ روزہ دورے پر آئیں گے۔

چِلی کے صدر گیبریئل بورِک فونٹ، کل سے بھارت کے 5 روزہ دورے پر آئیں گے۔ اُن کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہوگا، جس میں وزراء، پارلیمنٹ کے ارکان، تجارتی ایسوسی ایشنز اور چِلی کی وہ ممتاز شخصیتیں بھی شامل ہیں، جن کا تعلق بھارت-چِلی ثقافتی رابطوں سے ہے۔ صدر کی حیثیت سے جناب بورِک کا بھارت کا یہ پہلا...

March 31, 2025 10:54 PM March 31, 2025 10:54 PM

views 17

عید الفطر پورے ملک میں مذہبی عقیدے اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔

آج عیدالفطر ملک کے مختلف حصوں میں مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ عقیدتمندوں نے بڑی تعداد میں عید کی نماز، عیدگاہوں اور بڑی مساجد میں ادا کی۔ بعد میں انہوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ عید رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر منائی جاتی ہے۔ دلّی میں عید کی نماز بڑے پیمانے پر...

March 31, 2025 10:54 PM March 31, 2025 10:54 PM

views 7

جموں و کشمیر میں، عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

جموں و کشمیر میں، عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ رمضان کے مہینے کے اختتام پر عیدالفطر کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر پُر سکون ماحول میں عید کی نماز ادا کی گئی اور کسی طرح کا نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے شری نگر ...

March 31, 2025 10:50 PM March 31, 2025 10:50 PM

views 9

آئی پی ایل کرکٹ میں، کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے میزبانی ممبئی انڈینس کے خلاف جیت کے لیے ایک سو سترہ رن کا نشانہ رکھا ہے۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، آج شام وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے میزبان ممبئی انڈینس کے خلاف جیت کیلئے 117 رَن کا نشانہ رکھا ہے۔ اس سے قبل بلے بازی کرتے ہوئے، کولکاتہ نائٹ رائیڈرس 16 اعشاریہ دو اوورس میں 116 رَن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ممبئی انڈینس کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیتنے کیلئے ج...

March 31, 2025 10:48 PM March 31, 2025 10:48 PM

views 5

اقلیتی امور کے وزیر نے اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ وقف ترمیمی بل کے بارے میں عوام کو گمراہ نہ کرے۔

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کِرن رجیجو نے اپوزیشن پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ وقف ترمیمی بِل کے بارے میں عوام کو گمراہ نہ کریں۔ پروپیگنڈے کے طور پر، املاک ضبط ہو جانے کے اندیشے پھیلائے جانے کو مسترد کرتے ہوئے، انہوں نے سبھی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بِل پیش کیے جانے کے وقت تفص...

March 31, 2025 10:46 PM March 31, 2025 10:46 PM

views 11

مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت نے جامع رسائی کے ساتھ ملک کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا ہے۔

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی سرکار نے پچھلی دہائی میں، پورے ملک میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے تئیں جامع رسائی کرکے، ملک کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے کر ابتدائی سطح سے تیسری سطح پر پہنچایا گیا ہے۔ وہ آج ہریانہ کے...

March 31, 2025 10:43 PM March 31, 2025 10:43 PM

views 6

میانما نے، سات دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے کیونکہ جمعہ کے روز آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

میانما میں پچھلے ہفتے کے تباہ کُن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ جمعے کو ملک کے Mandalay علاقے میں 7 اعشاریہ 7 شدّت کے زلزلے کے کچھ ہی منٹ بعد 6 اعشاریہ 4 شدّت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اِن زلزلوں سے کئی ملکوں تھائی لینڈ، ویتنام، لاؤوس اور جنوب مغربی چین میں نقصا...

March 31, 2025 2:49 PM March 31, 2025 2:49 PM

views 9

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے اروناچل پردیش، کونکن اور گوا کے علاوہ مہاراشٹر، گجرات خطے، تریپورہ اور کیرالہ کے دور دراز کے علاقوں میں آج تیز ہواؤں اور بجلی کڑکنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے اروناچل پردیش، کونکن اور گوا کے علاوہ مہاراشٹر، گجرات خطے، تریپورہ اور کیرالہ کے دور دراز کے علاقوں میں آج تیز ہواؤں اور بجلی کڑکنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے آج سوراشٹر اور کچھ کے دور دراز کے علاقوں میں گرم ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کی...