April 17, 2025 9:38 AM April 17, 2025 9:38 AM

views 8

شوٹنگ میں سروچی سنگھ اور سوربھ چودھری کی بھارتی جوڑی نے لیما میں ISSF عالمی کپ 2025 کے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

پیرو میں ISSF World Cup 2025 نشانے بازی مقابلے میں اندر سنگھ سروچی اور سوربھ چودھری کی بھارتی جوڑی نے 10 میٹر ائر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں چین کی Qianxun Yao اور Kai Hu کی جوڑی کو سترہ۔ نو سے ہراکر سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ اِس سے پہلے Manu Bhakar اور Ravinder Singhکی اولمپک میں تمغہ جیتنے والی جوڑی نے ...

April 17, 2025 9:36 AM April 17, 2025 9:36 AM

views 17

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، میزبان ڈیلہی کیپیٹلز نے کانٹے کے ایک سُپر اوور مقابلے میں راجستھان رائلس کو شکست دی۔

IPL ٹی ٹوئینٹی میں کل رات دلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلس کو سپر اوور میں ہرا دیا۔ راجستھان رائلس نے ٹاس جیت کر دہلی کپپٹلس سے  بلے بازی کرنے کو کہا۔ دہلی کیپٹلس نے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ پر 188  رن بنائے، جس میں Abishek Porel کے 49 اور K.L.Rahul کے 38 رن شامل تھے۔ دہلی...

April 16, 2025 10:36 PM April 16, 2025 10:36 PM

views 21

سونے کی عالمی قیمت آج پہلی بار 3 ہزار 300 ڈالر سے بھی زیادہ ہوگئی۔

سونے کی عالمی قیمت آج پہلی بار 3 ہزار 300 ڈالر سے بھی زیادہ ہوگئی۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کی اہم ترین معدنیاتی درآمدات پر نئے امکانی ٹیرف کے سلسلے میں چھان بین کا حکم دئے جانے کے بعد سرمایہ کاروں نے اُن اثاثوں کی تلاش شروع کی، جو محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔ اِدھر بھارت میں بھی سونے کی ...

April 16, 2025 10:34 PM April 16, 2025 10:34 PM

views 9

بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنّہ نے اگلے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس بی آر گوائی کے نام کی سفارش کی ہے

بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنّہ نے بھارت کے اگلے چیف جسٹس کیلئے جسٹس بی آر گوائی کے نام کی سفارش کی ہے۔ جسٹس گوائی سپریم کورٹ کے دوسرے سب سے زیادہ سینئر جج ہیں اور مرکزی وزارت قانون اُن کے نام کی سفارش کرچکی ہے۔ موجودہ چیف جسٹس، جسٹس کھنّہ کی مدت کار اگلے ماہ کی 13 تاریخ کو ختم ہورہی ہے۔×

April 16, 2025 10:33 PM April 16, 2025 10:33 PM

views 5

پچھلے مالی برس میں خردہ افراطِ زر کم ہوکر 4 اعشاریہ 6 فیصد ہوگئی۔ 2018 سے 6 برسوں میں یہ سب سے کم ہے

مالی برس 2024-25 میں خردہ افراط زر کم ہوکر 4 اعشاریہ 6 فیصد ہوگیا، جو 2018 سے 6 برسوں میں کم ترین ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صارفین کی قیمت کے اشاریے CPI کی جانب سے کی گئی پیمائش کے مطابق مارچ 2025 کیلئے سال بہ سال کی افراطِ زر کی شرح کم ہوکر 3 اعشاریہ تین چار فیصد ہوگئی۔ اِس سے فروری...

April 16, 2025 10:29 PM April 16, 2025 10:29 PM

views 8

عالمی صحت تنظیم کے ممبر ملکوں نے مستقبل کی وبائی بیماریوں کیلئے دنیا کو تیار رہنے کے سلسلے میں ایک تاریخی معاہدے کو قطعی شکل دے دی ہے

عالمی صحت تنظیم WHO کے ممبر ملکوں نے 3 سال تک صلاح مشورے کے بعد دنیا کو مستقبل کی وبائی بیماریوں کیلئے تیار کرنے سے متعلق آج ایک تاریخی معاہدے کو قطعی شکل دی ہے۔ اِس معاہدے میں انضباطی طریقہئ کار کے ذریعے ٹیکنالوجی کی منتقلی، سمجھوتوں کی لائسنسنگ اور سازگار اقتصادی صورتحال پر زور دیا گیا ہے۔ اِس دور...

April 16, 2025 10:37 PM April 16, 2025 10:37 PM

views 15

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فن لینڈ کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فن لینڈ کے صدر Alexander Stubb سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اپنی گفتگو کے دوران دونوں لیڈروں نے یوکرین کی صورتحال سمیت باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمگیر معاملات پر تبادلہئ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے ڈیجیٹل کاری، پائداریت اور موبیلیٹی کے شعبوں سمیت دونوں ملکوں کے درمیان جاری ...

April 16, 2025 10:23 PM April 16, 2025 10:23 PM

views 7

سپریم کورٹ نے نئے وقف قانون کے سلسلے میں سماعت کی۔ اِس معاملے پر کَل بھی سماعت ہوگی، کیونکہ مرکز نے جواب پیش کرنے کیلئے مزید وقت طلب کیا ہے

سپریم کورٹ نے آج وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو چیلنج کرنے والی کئی عرضداشتوں کی سماعت کرتے ہوئے کوئی عبوری حکم جاری نہیں کیا۔ مرکز نے سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے تین نکات پر اپنے دلائل تیار کرنے کی غرض سے مزید وقت طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ کَل اِس معاملے کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنّہ اور جسٹس سن...

April 16, 2025 10:17 PM April 16, 2025 10:17 PM

views 5

ای ڈی نے رابرٹ واڈرا سے ہریانہ میں ایک زمین کی خریداری کے سلسلے میں کالے دھن کو جائز بنانے کے ایک معاملے کے سلسلے میں آج دوسرے دن بھی پوچھ تاچھ کی

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ED نے ہریانہ میں ایک زمین کی خرید و فروخت سے وابستہ معاملے میں کالے دھن کو جائز بنانے کے سلسلے میں آج لگاتار دوسرے دن رابرٹ واڈرا سے پوچھ تاچھ کی۔ نئی دلّی کے ED آفس میں اُن سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ ایجنسی نے جناب واڈرا سے پوچھ تاچھ کیلئے کَل ایک بار پھر پیش ہونے کو کہا ہے۔ یہ معامل...

April 16, 2025 10:14 PM April 16, 2025 10:14 PM

views 7

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی کی چارج شیٹ پر نچلی سطح کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج نیشنل ہیرالڈ معاملے کے سلسلے میں کانگریس پر نچلی سطح کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف ED کی چارج شیٹ پر کانگریس کے احتجاج کے بارے میں رشی کیش میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں ہے ب...