April 19, 2025 3:19 PM April 19, 2025 3:19 PM

views 3

جمہوریہ کانگو میں موٹر سے چلنے والی لکڑی کی کشتی میں آگ لگنے اور کشتی کے پلٹ جانے سے کم سے کم ایک سو اڑتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔

جمہوریہ کانگو میں موٹر سے چلنے والی لکڑی کی کشتی میں آگ لگنے اور کشتی کے پلٹ جانے سے کم سے کم 148 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت اس کشتی میں 500 مسافر سوار تھے۔ یہ کشتی آگ لگنے کی وجہ سے ملک کے شمال مغربی علاقے میں واقع Cango دریا میں پلٹ گئی۔ x

April 19, 2025 3:10 PM April 19, 2025 3:10 PM

views 10

آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آج احمدآباد نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس کا مقابلہ دلی کیپٹلس سے ہوگا۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آج احمدآباد نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس کا مقابلہ دلی کیپٹلس سے ہوگا۔ یہ میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ دونوں ہی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہنے کے ارادے سے اتریں گی۔ اکشر پٹیل کی قیادت میں دلی کیپٹلس کو اب تک چھ میچوں میں صرف ایک میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑ...

April 19, 2025 3:08 PM April 19, 2025 3:08 PM

views 9

وزیراعظم نریندر مودی منگل کو سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ وہ ولی عہد شہزادے اور وزیر اعظم پرنس محمد بن سلمان کی دعوت پر اِس دورے پر جارہے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہوگا۔ اِس سے پہلے وہ 2016 اور 2019 میں بھی سعودی عرب جاچکے ہیں۔ اِس ...

April 19, 2025 3:07 PM April 19, 2025 3:07 PM

views 6

پچھلے مالی برس کے دوران بھارت کی دوا سازی کی برآمدات میں نو فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ تیس ارب امریکی ڈالر کو پہنچ گئیں۔

پچھلے مالی برس کے دوران بھارت کی دوا سازی کی برآمدات 30 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ بدستور ایک اہم بازار رہا، جہاں ملک کی کُل دواسازی برآمدات کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ رہا۔ سرکاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، مالی برس 2024-25 کے دوران دواسازی کی برآمدات 30 بلین ڈالر سے زیادہ رہیں، جبک...

April 19, 2025 2:30 PM April 19, 2025 2:30 PM

views 10

دلی کے مصطفیٰ آباد علاقے میں ایک عمارت کے منہدم ہوجانے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ، بارہ دیگر افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

دلی کے مصطفیٰ آباد علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہوجانے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 12 دیگر ابھی بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ دیر رات گئے پیش آیا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے NDRF کے DIG محسن شاہدی نے کہا ہے کہ NDRF کی ٹیم اور دیگر ایجنسیاں بچاؤ کا کام کررہی ہیں۔ انھو...

April 19, 2025 10:12 AM April 19, 2025 10:12 AM

views 9

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی دفاعی برآمدات، 2030 تک 50 ہزار کروڑ روپے مالیت تک پہنچ جائیں گی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ 2030 تک بھارت کی دفاعی ساز و سامان کی درآمدات 50 ہزار کروڑ روپے مالیت کی ہوجائے گی۔ جناب راجناتھ کل مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں قائم چیمبر آف مراٹھواڑہ انڈسٹرز اینڈ ایگریکلچر CMIA کے زیر اہتمام تبادلہئ خیال کے ایک اجلاس مراٹھواڑہ-آتم نربھر ...

April 19, 2025 10:11 AM April 19, 2025 10:11 AM

views 16

الیکٹرانکس اور IT کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا ہے کہ الیکٹرانکس برآمدات پچھلے 10 سال میں 6 گُنا ہو کر، 3 لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ پچھلے 10 سال میں الیکٹرانک سامان کی مینوفیکچرنگ میں 5 گُنا اضافہ ہوا ہے۔ ہریانہ کے شہر گروگرام میں مانیسر کے مقام پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ الیکٹرانکس کے سامان کی تیاری میں بڑے پیمانے پر یہ اضافہ، میک اِن ا...

April 19, 2025 10:10 AM April 19, 2025 10:10 AM

views 7

زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ خوراک، سب کے لیے یقینی بنانے کے عالمی مقاصد، اُس وقت حاصل نہیں ہوں گے، جب تک چھوٹے کسانوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا۔

بھارت نے، BRICS وزرائے زراعت کی 15 ویں میٹنگ میں، سب کی شمولیت والی، مساویانہ اور پائیدار زراعت کے اپنے عزم کو دوہرایا ہے۔ کل برازیل میں منعقدہ اِس میٹنگ میں، زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ خوراک کو سبھی کے لیے یقینی بنانے کے عالمی مقاصد اُس وقت تک پورے نہیں ہو سکیں گے، جب تک چھوٹے ...

April 19, 2025 10:08 AM April 19, 2025 10:08 AM

views 9

جاپان میں قائم عالمی ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن اور IT خدمات کی کمپنی NTT Data، کلاؤڈ پلیٹ فارم کمپنی Neysa  نیٹ ورکس اور تلنگانہ سرکار نے حیدرآباد میں آرٹیفیشیل انٹلی جنیس ڈیٹا سینٹر کلسٹر قائم کرنے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

جاپان میں قائم عالمی ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن اور IT خدمات کی کمپنی NTT Data، کلاؤڈ پلیٹ فارم کمپنی Neysa  نیٹ ورکس اور تلنگانہ سرکار نے حیدرآباد میں آرٹیفیشیل انٹلی جنیس ڈیٹا سینٹر کلسٹر قائم کرنے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس پراجکٹ پر 10 ہزار 5 سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ کل جاپان میں...

April 19, 2025 10:06 AM April 19, 2025 10:06 AM

views 10

چھتیس گڑھ میں سکما ضلع کے Bade Satti گاؤں کی گرام پنچایت، بستر ڈویژن کی پہلی نکسل سے پاک پنچایت بن گئی ہے۔

چھتیس گڑھ میں سکما ضلع کے Bade Satti گاؤں کی گرام پنچایت، بستر ڈویژن کی پہلی نکسل سے پاک پنچایت بن گئی ہے۔ اس گاؤں میں سرگرم گیارہ ماؤنوازوں نے کل سکما میں پولیس سپرینٹینڈینٹ کے سامنے خود سپردگی کردی۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے V/C Vikalp چھتیس گڑھ، وزیر داخلہ امت شاہ کے اس عزم کو پورا کرے کی طرف...