April 21, 2025 9:55 AM April 21, 2025 9:55 AM

views 6

کوئلے کے مرکزی وزیر اور تلنگانہ کے BJP صدر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ دنیا کی نظریں، پیشہ ور افراد کے لیے بھارت کی طرف ہیں۔

کوئلے کے مرکزی وزیر اور تلنگانہ کے BJP صدر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ دنیا کی نظریں، پیشہ ور افراد کے لیے بھارت کی طرف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دانشورانہ اور پیشہ ورانہ ہنرمندی کو فروغ دینا محض ذاتی ترقی نہیں ہے بلکہ یہ سماج اور دنیا کی ترقی میں ایک تعاون بھی ہے۔ کَل، بھارت کے کمپنی سکریٹریز کے ادارے ICSI...

April 21, 2025 9:50 AM April 21, 2025 9:50 AM

views 7

وزیر اعظم نریندر مودی کل سعودی عرب کے شہر جدّہ کا دورہ کریں گے، جو چار دہائیوں میں بھارتی وزیر اعظم کا جدّہ کے لیے پہلا دورہ ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کل سعودی عرب کے شہر جدّہ کا دورہ کریں گے، جو چار دہائیوں میں بھارتی وزیر اعظم کا جدّہ کے لیے پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے، جب بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات میں خاطر خواہ تبدیلی آئی ہے اور یہ تعلقات اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی پہلوؤں سمیت اہم نوعیت کی جامع ساجھے داری...

April 21, 2025 9:49 AM April 21, 2025 9:49 AM

views 6

کل غزہ پر کیے گئے اسرائیلی حملوں میں کم سے کم 29 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

کل غزہ پر کیے گئے اسرائیلی حملوں میں کم سے کم 29 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ غزہ میں سوِل ڈفینس کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 افراد ہلاک اور کچھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی غزہ میں، ایک فلسطینی خاتون ہلاک اور 4 دیگر اُس وقت زخمی ہو گئے، جب اسرائیلی ڈرون نے اُن کے ٹینٹ پر حملہ کیا۔ ساتھ ہی...

April 21, 2025 9:47 AM April 21, 2025 9:47 AM

views 5

کینیڈا کے ایک پارلیمانی رکن Chandra Arya نے کینیڈا میں مقیم ہندو اور سِکھ برادریوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ خالستانی انتہا پسندوں کے خلاف اظہار رائے کریں اور سخت سرکاری کارروائی کا مطالبہ کریں۔

کینیڈا کے ایک پارلیمانی رکن Chandra Arya نے کینیڈا میں مقیم ہندو اور سِکھ برادریوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ خالستانی انتہا پسندوں کے خلاف اظہار رائے کریں اور سخت سرکاری کارروائی کا مطالبہ کریں۔ اُن کا یہ بیان اُس حالیہ واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں British Columbia میں واقع لکشمی نرائن مندر کو ...

April 21, 2025 9:46 AM April 21, 2025 9:46 AM

views 13

امریکہ کے سپریم کورٹ نے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پرانے قانون کو استعمال کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

امریکہ کے سپریم کورٹ نے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پرانے قانون کو استعمال کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ یہ قانون وینیزوئیلا کے تارکینِ وطن کو، بغیر مناسب کارروائی کے، ملک سے باہر بھیجنے سے متعلق ہے۔ یہ فیصلہ ہفتے کو کیا گیا۔ اِس قانون کا استعمال آخری بار دوسری عالمی جنگ کے دوران کیا گیا تھا۔ جناب ٹرم...

April 21, 2025 9:45 AM April 21, 2025 9:45 AM

views 11

یوکرین اور روس نے، 30 گھنٹے کی ایسٹر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا، ایک دوسرے پر الزام لگایا ہے۔

یوکرین اور روس نے، 30 گھنٹے کی ایسٹر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا، ایک دوسرے پر الزام لگایا ہے۔ یہ جنگ بندی کَل رات ختم ہو گئی۔ اِس معاہدے کا اعلان روس کے صدر ولادیمیر پُتن نے کیا تھا، جنھوں نے ہفتے کی شام سے لے کر کَل آدھی رات تک، جنگ روکنے کا حکم دیا تھا۔ یوکرین نے بھی اِس پر عمل کرنے سے اتفاق کی...

April 21, 2025 9:42 AM April 21, 2025 9:42 AM

views 12

نشانے بازی میں، پیرو میں ISSF عالمی کپ میں بھارت کی، دس میٹر ایئر رائفل مسکڈ ٹیم نے، چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔

شوٹنگ میں، پیرو کے لیما میں 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم میں Rudrakksh Patil اور Arya Borse کی جوڑی نے ISSF عالمی کپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ کل کھیلے گئے گولڈ میڈل میچ میں بھارتی جوڑی Jon Hermann Hegg اور Jeanette Hegg Duestad پر مشتمل ناروے کی جوڑی سے گیارہ-سترہ سے ہار گئی۔ لیما عالمی کپ میں یہ بھار...

April 21, 2025 9:41 AM April 21, 2025 9:41 AM

views 9

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس نے چنئی سُپر کنگس کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس نے چنئی سُپر کنگس کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔ چنئی نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 5 وکٹ پر 176 رن بنائے۔ ممبئی انڈینس نے، 26 گیندیں باقی رہتے ہوئے ایک وکٹ پر 177 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اس سے قبل ایک دوسرے میچ میں چنڈی گڑھ ک...

April 20, 2025 9:52 PM April 20, 2025 9:52 PM

views 11

جموں و کشمیر کے رام بن ضلعے میں مٹی کے تودے کھسکنے اور بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کارروائیاں زور شور سے جاری ہیں۔ تین لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 100 سے زیادہ لوگوں کو بچالیا گیا ہے

جموں وکشمیر میں بچائو اور امدادی کارروائیاں کل رات سے جاری ہیں۔ جموں خطے میں رام بن ضلعے کے Seri Bagna علاقے میں بادَل پھٹنے کے نتیجے میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے سبب سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ اس واقعے میں دو بچوں اور ایک عمررسیدہ شخص سمیت تین افراد کی جانیں گئی ہیں۔ 100 سے زیادہ لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ ر...

April 20, 2025 9:50 PM April 20, 2025 9:50 PM

views 6

لداخ خطے میں شدید برفباری اور بارش ہوئی ہے، جس کے سبب لیہہ ہلز کونسل نے تمام ہنگامی خدمات کیلئے ہائی الرٹ جاری کیا ہے

لداخ میں کل سے مسلسل برفباری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور فضائی رابطہ اب بھی متاثر ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو اور خاص طور سے سیاحوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیہہ کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اسکولی تعلیم کے محکمے نے مرکز کے زیر انتظا...