July 23, 2025 9:42 AM July 23, 2025 9:42 AM

views 24

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد میں آج بجلی چمکنے اور زوردار ہواؤں کے ساتھ شدید سے بہت شدید بارش کے تعلق سے ایک اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد میں آج بجلی چمکنے اور زوردار ہواؤں کے ساتھ شدید سے بہت شدید بارش کے تعلق سے ایک اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، کوکن، گوا، وسطی مہاراشٹر اور تلنگانہ میں آج شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا ب...

July 23, 2025 9:41 AM July 23, 2025 9:41 AM

views 6

جموں و کشمیر کے موسمیات کے محکمے نے، آج جموں ڈویژن میں دوردراز کے مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

جموں و کشمیر کے موسمیات کے محکمے نے، آج جموں ڈویژن میں دوردراز کے مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ رُک رُک کر بارش ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ جموں ڈویژن میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش...

July 23, 2025 9:40 AM July 23, 2025 9:40 AM

views 4

پوَتر شروَن مہینے کے دوران عقیدت اور بھکتی سے سرشار کانوڑ یاترا اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

پوَتر شروَن مہینے کے دوران عقیدت اور بھکتی سے سرشار کانوڑ یاترا اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ لاکھوں عقیدتمند، جو ہری دوار سے پوَتر گنگا جَل لے کر آرہے ہیں، اب وہ جَل ابھیشیک کے لیے ملک بھر کے شیو مندروں کا رُخ کر رہے ہیں۔ مندر Om Namah Shivaya کے جاپ سے گونج رہے ہیں، جبکہ پوجا کرنے والے خصوصی پو...

July 23, 2025 9:38 AM July 23, 2025 9:38 AM

views 10

قومی سکل مشن کے تحت سکل سیل کی بیماری کے لیے کُل6 کروڑ افراد کی جانچ کی گئی، جس میں 2 لاکھ 15 ہزار افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی ہے اور 16 لاکھ سے زیادہ کیریئرز کی شناخت کی گئی۔

قومی سکل مشن کے تحت سکل سیل کی بیماری کے لیے کُل6 کروڑ افراد کی جانچ کی گئی، جس میں 2 لاکھ 15 ہزار افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی ہے اور 16 لاکھ سے زیادہ کیریئرز کی شناخت کی گئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان، تلنگانہ، کرناٹک اور اتراکھنڈ سمیت ریاستوں نے اپ...

July 23, 2025 9:36 AM July 23, 2025 9:36 AM

views 19

خواتین کرکٹ میں بھارت نے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کو 13 رن سے شکست دے کر سیریز دو۔ایک سے جیت لی ہے۔

خواتین کرکٹ میں بھارتی ٹیم نے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کو 13 رن سے ہراکر سیریز دو۔ایک سے جیت لی ہے۔ کَل رات چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت نے یہ جیت حاصل کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے خواتین کی بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 318 ...

July 23, 2025 9:35 AM July 23, 2025 9:35 AM

views 7

اِدھر مردوں کی کرکٹ میں، آج مینچیسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔پانچ ٹیسٹ میچوں کی اِس سیریز میں بھارت فی الحال دو کے مقابلے ایک سے پیچھے ہے۔

اِدھر مردوں کی کرکٹ میں، آج مینچیسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔پانچ ٹیسٹ میچوں کی اِس سیریز میں بھارت فی الحال دو کے مقابلے ایک سے پیچھے ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔x

July 22, 2025 9:49 PM July 22, 2025 9:49 PM

views 7

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد میں کَل تک شدید سے بہت شدید بارش اور تیز ہوائوں کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ کَل آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور تلنگانہ میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کا کافی امکان ہے۔ انڈومان ونکوبار جزائر، آندھراپردیش، کرناٹک، کیرالہ، ماہے، لکشدیپ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں کہیں کہیں بہت تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اِس دوران، موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ دلّی NCR میں ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ جموں وکشمیر میں جموں خطے میں کَل رات سے مسلسل بارش کے سبب معمولاتِ زندگی درہم برہم ہے۔ مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے 24 جولائی تک کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 12 اضلاع کیلئے ہلکے سے اوسط اچانک سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جموں خطے میں کل رات سے مسلسل بارش کے سبب مختلف مقامات پر کئی سڑکیں پانی میں ڈوپ گئی ہیں۔ بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو نقصان پہنچنے سے کئی شہروں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ اس دوران، جموں-پونچھ قومی شاہراہ کو Madana علاقے میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے موٹرگاڑیوں کیلئے بند رکھا گیا۔ ریاسی اور راجوری اضلاع کے سبھی نجی اور سرکاری اسکول بند رہے۔ موسمیات سے متعلق مقامی محکمے نے 24 جولائی تک شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ قومی آفات کے بندوبست سے متعلق جموں وکشمیر اتھارٹی نے اچانک سیلاب کے خطرے کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ لوگوں سے دریائوں اور جھرنوں کے قریب نہ جانے اور کسی ہنگامی صورتحال میں 112 ڈائل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اتراکھنڈ میں پتھوڑا گڑھ ضلع میں Lamari کے نزدیک چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے سبب کیلاش مانسروور یاترا کے راستے میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ بارڈر روڈ آرگنائزیشن راستے کو بحال کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ اِس دوران، بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ 24 گھنٹے کیلئے دہرہ دون، پوڑی اور ٹھہری اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ کیرالہ میں بھی IMD نے کَل 9 اضلاع میں شدید بارش کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر جمعہ تک کیرالہ اور لکشدیپ کے ساحلوں پر ماہی گیری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسرکار کیلئے نامزدگی داخل کرنے کی میعاد 15 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ نیشنل ایوارڈ پورٹل پر درخواست داخل کرنے کا عمل یکم اپریل سے جاری ہے۔یہ ایوارڈ بہادری، سماجی خدمت، ماحولیات، کھیل کود، فن و ثقافت اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اُن بچوں کو دیئے جاتے ہیں، جو قومی سطح پر...

July 22, 2025 9:47 PM July 22, 2025 9:47 PM

views 6

محکمۂ موسمیات نے جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر جمعرات تک تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے اور 12 اضلاع میں تازہ سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد میں کَل تک شدید سے بہت شدید بارش اور تیز ہوائوں کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ کَل آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور تلنگانہ میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کا کافی امکان ہے۔ انڈومان ون...

July 22, 2025 9:45 PM July 22, 2025 9:45 PM

views 4

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج اپوزیشن کے شور وغل کے سبب متاثر رہی، جس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن پارٹیاں آپریشن سندور، بہار میں خصوصی نظر ثانی مہم اور دیگر معاملات پر بحث کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ لوک سبھا میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے یہ کہتے ہوئے اپوزیشن کی نیت پر سوال کیا کہ حکومت بحث کیلئے تیار ہے لیکن وہ رخنہ اندازی میں مصروف ہیں۔ ایوان میں شور وغل جاری رہا تو صدر نشیں نے کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی۔ راجیہ سبھا میں بھی اسی طرح کی صورتحال رہی جس کے سبب ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اِس سے پہلے دن میں بارہ بجے وقفۂ سوال کیلئے راجیہ سبھا کا اجلاس جیسے ہی شروع ہوا، اُس وقت کے صدر نشیں گھنشیام تیواری نے ایوان کو نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے پر وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بارے میں بتایا۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کل استعفیٰ دے دیا تھا۔ سوشل میڈیا کے ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جناب دھنکھڑ کیلئے اچھی صحت کی دعا کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جناب دھنکھڑ کو ملک کے نائب صدر کے عہدے سمیت مختلف عہدوں پر ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ سرکار نے گیارہ ریاستوں کی 11 پرائمری زرعی کریڈٹ سوسائٹیز PACS میں گوداموں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے۔ اِنہیں کوآپریٹو شعبے میں اناج جمع کرنے کے دنیا کے سب سے بڑے منصوبے کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اِس کا مقصد مختلف موجودہ اسکیموں کو مربوط کرکے PACS سطح کے گوداموں میں زرعی بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنا ہے۔لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں داخلہ اور کو آپریٹو کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ گودام کی تعمیر کیلئے 500 سے زیادہ PACS کی نشاندہی کی گئی ہے، جسے دسمبر 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ سرکار نے کہا ہے کہ پچھلے مہینے کی 16 تاریخ کو گزٹ نوٹیفکیشن کی اشاعت کے ساتھ ہی 2027 کی Census یعنی مردم شماری کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے کہا کہ اِس سلسلے میں نئی دلّی میں اِس مہینے کی 3 اور 4 تاریخ کو ایک دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مردم شماری کے عمل کے ڈائرکٹرس، مردم شماری کے عمل کے ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران، رجسٹرار جنرل کے آفس کے افسران اور Census کمشنر نے اِس کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ کانفرنس کے دوران مردم شماری اور اِس سے متعلق معاملوں کے خاکے پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔ گزشتہ پانچ مالی برسوں میں سرکاری سیکٹر کے بینکوں کے غیر منافع بخش اثاثوں میں ساڑھے چھ فیصد کی کمی آئی ہے۔2021 سے2025 کے دوران یہ 9 اعشاریہ ایک-ایک فیصد سے کم ہوکر 2 اعشاریہ پانچ-آٹھ فیصد ہوگئے ہیں۔ خزانہ کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اور بھارت کے ریزرو بینک نے اِس سلسلے میں جامع اقدامات کیے ہیں۔

آج Apache ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ امریکہ سے بھارت پہنچی جو بھارتی فوج کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ جدید طرز کے ہیلی کاپٹر ہیں، جنھیں وار کرنے کی بہترین صلاحیت اور جدید جنگی خصوصیات کے سبب فضا میں ٹینک کہا جاتا ہے۔ انجینئرنگ کا ایک بہترین نمونہ یہ ہیلی کاپٹر جدید ہتھیاروں، سینسر اور سبھی موسموں می...

July 22, 2025 9:41 PM July 22, 2025 9:41 PM

views 4

آپریشن سندور اور بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی نظرثانی پر اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج اپوزیشن کے شور وغل کے سبب متاثر رہی، جس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن پارٹیاں آپریشن سندور، بہار میں خصوصی نظر ثانی مہم اور دیگر معاملات پر بحث کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ لوک سبھا میں پارلیمانی امور کے وزیر ک...