July 30, 2025 10:20 PM July 30, 2025 10:20 PM

views 42

آئی ایم ڈی نے ہماچل پردیش میں آج، جبکہ مشرقی راجستھان میں آج اور کَل انتہائی شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے

بھارتی محکمہ موسمیات  IMD نے ہماچل پردیش میں آج، جبکہ مشرقی راجستھان میں آج اور کَل انتہائی شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ بہار، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، اڈیشہ، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، سکم اور شمال مشرقی ریاستوں میں کل الگ الگ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہون...

July 30, 2025 10:17 PM July 30, 2025 10:17 PM

views 6

پردھان منتری کسان سماّن ندھی (پی ایم -کسان) اسکیم کی 20ویں قسط دو اگست کو جاری کی جائے گی

پردھان منتری کسان سماّن ندھی (پی ایم - کسان) اسکیم کی 20ویں قسط دو اگست کو جاری کی جائے گی۔ اس سلسلے میں آج نئی دلّی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں تقریب کی تیاریوں اور زیادہ سے زیادہ کسانوں تک اس کا فائدہ پہنچانے ک...

July 30, 2025 10:15 PM July 30, 2025 10:15 PM

views 10

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج مغربی بنگال کے نادیہ ضلعے میں ایمس کلیانی کے پہلے جلسہئ تقسیمِ اسناد میں شرکت کی

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج مغربی بنگال کے Nadia ضلعے میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS کلیانی کے پہلے جلسہئ تقسیمِ اسناد میں شرکت کی۔ اس جلسے میں مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے 48 ایم بی بی ایس گریجویٹ اور پوسٹ Doctoral سرٹیفکیٹس کورس PDCC کے اسکالروں کو ڈگ...

July 30, 2025 10:13 PM July 30, 2025 10:13 PM

views 6

راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پر بحث ہوئی۔ وزیرِ داخلہ امت شاہ نے یقین دلایا کہ نریندر مودی حکومت میں جموں و کشمیر دہشت گردی سے پاک ہوگا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج زور دے کر کہا کہ نریندر مودی کی سرکار میں جموں و کشمیر دہشت گردی سے پاک ہوگا۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت کے مضبوط، کامیاب اور فیصلہ کن آپریشن سندور پر راجیہ سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے، وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ا...

July 30, 2025 10:10 PM July 30, 2025 10:10 PM

views 9

اسرو اور ناسا کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کردہ NISAR سیٹلائٹ کو سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلاء مرکز سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا

GSLV راکٹ کے ذریعے ارضیاتی مشاہدے کے سیارچے، NISAR کو اُس کے درست مدار میں پہنچانے کے ساتھ ہی بھارت اور امریکہ نے آج اپنا پہلا خلائی اشتراک انجام دیا۔ NISAR کو اسرو اور ناسا نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اسرو کے مطابق GSLV راکٹ نے NISAR کو کامیابی کے ساتھ اُس کے مقررہ مدار میں داخل کرا دیا۔ اسرو کے ...

July 30, 2025 10:07 PM July 30, 2025 10:07 PM

views 6

نئی دلّی نے بھارت پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان کا نوٹس لیا ہے

بھارت نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ یکم اگست سے دو طرفہ تجارت میں بھارت پر 25 فیصد محصول عائد کرنے کے بیان کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ آج کامرس اور صنعت کی وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس بیان کے مضمرات کا جائزہ لے رہی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ حکومت، قومی مفاد کے تحفظ کی خ...

July 30, 2025 2:52 PM July 30, 2025 2:52 PM

views 9

راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پر بحث آج پھر شروع ہوگئی ہے۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے

راجیہ سبھا میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت کے سخت کامیاب اور فیصلہ کُن آپریشن سندور پر بحث پھر شروع ہوگئی ہے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آپریشن سندور کے دوران مسلح فوسرز کی کارکردگی اور صلاحیتوں کی ستائش کی اور کہا کہ اِس کے نتائج نے ملک کو فخر سے ہمکنار ...

July 30, 2025 2:51 PM July 30, 2025 2:51 PM

views 14

مواصلات کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ سنچار ساتھی پہل کی مدد سے ایک کروڑ 36 سے زیادہ فرضی موبائل کنکشن منقطع کئے گئے ہیں

مواصلات کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ سنچار ساتھی پہل کی مدد سے ایک کروڑ 36 سے زیادہ فرضی موبائل کنکشن منقطع کئے گئے ہیں۔ آج لوک سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب سندھیا نے مطلع کیا کہ 33 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس پورٹل پر موبائل چوری کی شکایات درج کرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِن ...

July 30, 2025 2:49 PM July 30, 2025 2:49 PM

views 16

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ وَندے بھارت ٹرین سروس نے تین برس میں سبھی ریاستوں کا احاطہ کیا ہے

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ 3 برس کے قلیل عرصے میں وندے بھارت ٹرین خدمات کے ساتھ سبھی ریاستوں کا احاطہ کیا جاچکا ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب ویشنو نے مطلع کیا کہ فی الحال ملک بھر میں 144 وندے بھارت ٹرینیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِس ٹرین کی کارکردگی سے متعل...

July 30, 2025 2:48 PM July 30, 2025 2:48 PM

views 8

پدم ایوارڈس کے لیے نامزدگیاں اور سفارشات حاصل کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 اگست کردی گئی ہے

پدم ایوارڈس کے لیے نامزدگیاں اور سفارشات حاصل کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 اگست کردی گئی ہے۔ ایوارڈس کے لیے نامزدگیاں راشٹریہ پُرسکار پورٹل پر آن لائن طریقے سے ہی حاصل کی جائیں گی۔ پدم ایوارڈس 2026 کے لیے نامزدگیوں کا عمل اِس سال 15 مارچ سے شروع ہوگیا ہے، جن کا اعلان یومِ جمہوریہ 2026 کے موقع پر کی...