January 11, 2026 3:17 PM

views 9

خواتین کی پریمئر لیگ کرکٹ میں، دلّی کیپٹلس آج شام نوی ممبئی میں گجرات جائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ کھیلے گی

خواتین کی پریمئر لیگ کرکٹ میں، دلّی کیپٹلس آج شام نوی ممبئی کے ڈاکٹر DY پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں گجرات جائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ کھیلے گی۔ یہ میچ شام سات بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

January 11, 2026 9:44 AM

views 14

وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح گجرات میں سومناتھ مندر کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے شوریہ یاترا میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، جو گجرات کے تین روزہ دورے پر ہیں، آج تاریخی ’سومناتھ سوابھیمان پَرو‘ میں شرکت   کریں گے۔ یہ تقریب سومناتھ مندر پر ایک ہزار 26 میں ہونے والے پہلے حملے کے ایک ہزار سال مکمل ہونے اور آزادی کے بعد 1951 میں اس کی تعمیر نو کے 75 برس مکمل ہونے کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم...

January 11, 2026 9:42 AM

views 22

پریکشا پے چرچا 2026 کیلئے 4 کروڑ سے زیادہ اندراج ہو چکا ہے، جو گزشتہ سال کے گنیز عالمی ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔

پریکشا پہ چرچا 2026 نے شرکت کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جہاں اب تک چار کروڑ سے زیادہ افراد کا اندراج ہو چکا ہے، جو گزشتہ برس کے 3 کروڑ 56 لاکھ کے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔ یہ جانکاری مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل ایک سالانہ بات چیت کے پروگ...

January 11, 2026 9:40 AM

views 16

کرکٹ میں، بھارت اور نیو زیلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج دوپہر ودودرا میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ میں بھارت آج 2026 سیزن کا آغاز کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ گجرات کے ودودرا میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آج بھارت کا سامنا نیو زیلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی جیسے تجربہ کار کھلاڑی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ وکٹ کیپر بلّے باز ...

January 11, 2026 9:39 AM

views 11

          سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔

          سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق وزیر اعظم کے سرکردہ پلیٹ فارم PRAGATI نے اپنی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اس کا آغاز کیا تھا اور اُس وقت سے PRAGATI پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے ع...

January 11, 2026 9:38 AM

views 10

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت صرف سودیشی اور Swabhasha کے منتر کو اپنا کر ہی خود کفیل بن سکتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت صرف سودیشی اور سوبھاشا کے منتر کو اپنا کر ہی خود کفیل بن سکتا ہے۔ راجستھان کے جودھپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقامی مصنوعات تیار کریں اور استعمال کریں اور گھروں میں اپنی مادری زبان میں گفتگو کریں۔ جناب امت شاہ نے کہا ...

January 11, 2026 9:37 AM

views 19

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کیرالہ کے ایک روزہ دورے پر کل رات تِرووننت پورم پہنچے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کیرالہ کے ایک روزہ دورے پر کل رات تِرووننت پورم پہنچے۔ ہوائی اڈّہ پہنچنے پر تِرووننت پورم میونسپل کارپوریشن کے نئے منتخب میئر وی-وی راجیش، کیرالہ BJP کے صدر راجیو چندر شیکھر اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔ جناب امت شاہ آج صبح تِرووننت پورم میں شہ...

January 11, 2026 9:34 AM

views 15

شہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل DGCAنے کہا ہے کہ Air craft Accident Investigation bureau (AAIB) اڈیشہ میں Crash Landing کے واقعے کی جانچ کرے گا۔

شہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل DGCAنے کہا ہے کہ Air craft Accident Investigation bureau (AAIB) اڈیشہ میں Crash Landing کے واقعے کی جانچ کرے گا۔ ایک بیان میں Aviation Regulator نے کہا کہ India One Cessna Grand C208B طیارے کی کل اڈیشہ میں راؤرکیلا کے نزدیک Crash Landing ہوئی تھی۔ اس نے کہا کہ طیارے م...

January 11, 2026 9:33 AM

views 9

مواصلات کے مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے دو نئی ڈاک خدمات کا اعلان کیا ہے۔

مواصلات کے مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے دو نئی ڈاک خدمات کا اعلان کیا ہے۔ Speed post 24 اور Speed Post 48 نامی یہ خدمات 24 اور 48 گھنٹوں میں خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنائیں گی۔ مدھیہ پردیش کے شِو پوری ضلع کے Pichor میں ایک پروگرام کے دوران ان خدمات کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرت...

January 11, 2026 9:32 AM

views 11

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل نئی دلّی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت کی صدارت کی۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل نئی دلّی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت کی صدارت کی۔ اس مشاورتی میٹنگ میں کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء اعلیٰ اور وزراء خزانہ نے شرکت کی۔ وزارتِ خزانہ کے ایک بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران شرکاء نے مرکزی بج...