August 1, 2025 3:21 PM August 1, 2025 3:21 PM

views 31

نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب 9 ستمبر کو کیا جائے گا۔ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست ہے

بھارت کے انتخابی کمیشن ECI نے آج، بھارت کے نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ کمیشن کے مطابق یہ انتخاب 9 ستمبر کو کرایا جائے گا۔ اس انتخاب کی ضرورت، پچھلے مہینے جناب جگدیپ دھنکھڑ کے، نائب صدر جمہوریہ کے عہدے سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد ہوئی ہے۔ انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن اس ماہ کی ...

August 1, 2025 3:19 PM August 1, 2025 3:19 PM

views 8

پارلیمنٹ میں بہار کی چناؤ فہرست کے معاملے پر ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے پر بحث کرائی جائے۔ راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی ہے

راجیہ سبھا کی کارروائی مختلف معاملات پر اپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ پہلے یہ کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کی گئی تھی، لیکن بعد میں اپوزیشن ارکان نے مختلف معاملات پر نعرے بازی شروع کردی، جس میں انہوں نے بہار میں چناؤ فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی کے معاملے...

August 1, 2025 3:18 PM August 1, 2025 3:18 PM

views 77

انتخابی کمیشن نے 2025 کی چناؤ فہرستوں کا مسودہ بہار کے سبھی 38 ضلع انتخابی افسران و ضلع مجسٹریٹ کو بھیج دیا ہے

بہار میں 2025 کی چناؤ فہرستوں کا مسودہ آج سبھی 38 ضلع انتخابی افسران و ضلع مجسٹریٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔ چناؤ فہرستوں کی اس ابتدائی شکل کے دوران ووٹروں کے نام شامل کرنے اور نکالنے کا عمل یکم ستمبر تک تسلیم کیا جائے گا۔ یہ چناؤ فہرستیں بھارت کے انتخابی کمیشن کی طرف سے، تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کو بھیجی ...

August 1, 2025 3:17 PM August 1, 2025 3:17 PM

views 7

بہار کے وزیر اعلیٰ نتش کمار نے آج سرکاری اسکولوں میں کئی زمروں کے معاون عملے کے اعزازیہ میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے

بہار کے وزیر اعلیٰ نتش کمار نے آج سرکاری اسکولوں میں باورچی، نائٹ واچ مین، فیزیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ انسٹرکٹر سمیت کئی زمروں کے معاون عملے کے اعزازیہ میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اِس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل نتش کمار حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

August 1, 2025 3:14 PM August 1, 2025 3:14 PM

views 10

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے تمام شہریوں سے یومِ آزادی کے اُن کے خطاب سے متعلق تقریر کے لیے انہیں تجاویز اور مشورے دینے کے لیے مدعو کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے تمام شہریوں سے یومِ آزادی کے اُن کے خطاب سے متعلق تقریر کے لیے انہیں تجاویز اور مشورے دینے کے لیے مدعو کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے ملک کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اِس سلسلے میں اپنے خیالات حکومت کے اوپن فورم MyGov اور NaMo ایپ پر شیئر کر سکتے ہیں۔

August 1, 2025 3:13 PM August 1, 2025 3:13 PM

views 8

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ مسلح افواج کے صدر دفتر AFHQ کی سِول خدمات کی وجہ سے ملک کا دفاعی نظام مستحکم ہوا ہے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ مسلح افواج کے صدر دفتر AFHQ کی سِول خدمات کی وجہ سے ملک کا دفاعی نظام مستحکم ہوا ہے۔ آج نئی دلّی میں AFHQ سویلین خدمات کے دن کے موقع پر جناب سنگھ نے کہا کہ اِن خدمات نے ملک کے سلامتی کے نظام کو اندرون ملک مضبوط بنانے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ...

August 1, 2025 3:12 PM August 1, 2025 3:12 PM

views 10

دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج قومی راجدھانی دلّی میں بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی مہم ”دلّی کو کوڑے کچرے سے آزادی“ کا آغاز کیا

دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج قومی راجدھانی دلّی میں بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی مہم ”دلّی کو کوڑے کچرے سے آزادی“ کا آغاز کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اِس مہم کو دلّی کو صاف ستھرا اور خوب صورت بنانے کا عزم قرار دیا۔ ایک مہینے طویل چلنے والی اِس پہل کے دوران دلّی کے تمام شہریوں سے د...

August 1, 2025 3:11 PM August 1, 2025 3:11 PM

views 7

جموں وکشمیر میں موسم اپنے الگ الگ رنگ دکھا رہا ہے

جموں وکشمیر میں موسم اپنے الگ الگ رنگ دکھا رہا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں یکم جون سے 31 جولائی کے درمیان الگ الگ سطحوں کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ موسلادھار بارش کے سبب اُدھم پور ضلع کے Trilla گاؤں میں بہت سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ کنبو...

August 1, 2025 3:09 PM August 1, 2025 3:09 PM

views 9

بھارت کے ادائیگیوں کے قومی کارپوریشن نے UPI سے متعلق نئے ضابطے آج سے لاگو کردیئے ہیں

بھارت کے، رقوم کی ادائیگیوں کے قومی کارپوریشن NPCI نے، یونیفائڈ پیمنٹ انٹرفیس UPI کیلئے نئے ضابطوں پر آج سے عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ ان نئے ضابطوں کے تحت، ہر ایک ادائیگی سے پہلے، رقم بھیجنے والے کو، رقم حاصل کرنے والے کا نام دکھایا جائے گا۔ ہر ایک UPI APP پر، صارفین کو ایک دن میں 50 بار، اُس کا بینک...

August 1, 2025 3:08 PM August 1, 2025 3:08 PM

views 2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت سے ملکوں پر محصولات لاگو کئے ہیں، جن میں بھارت پر 25 فیصد محصول شامل ہے، جو 7 اگست سے عائد ہوجائے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کَل ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت بھارت اور 27 رُکنی یوروپی یونین سمیت بہت سے ملکوں پر، اور زیادہ محصولات لاگو کردیئے گئے ہیں۔ اس ایگزیکٹو آرڈر کو ”دو طرفہ محصول کی شرحوں میں مزید ترمیم“ کا عنوان دیا گیا ہے اور یہ 7 اگست سے یعنی اپنے جاری ہونے کے 7دن بعد لاگو...