August 2, 2025 2:56 PM August 2, 2025 2:56 PM

views 8

کرکٹ میں اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت، دو وکٹ پر 75 رن کے اپنے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔

کرکٹ میں لندن کے اوول میں جاری اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت، دوسری اننگز میں میزبان انگلینڈ کے خلاف دو وکٹ کے نقصان پر 75 رن کے اپنے کل کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ گزشتہ روز دوسرے دن کا کھیل خ...

August 2, 2025 2:53 PM August 2, 2025 2:53 PM

views 9

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے اترپردیش میں وارانسی سے پردھان منتری کسان سماّن نِدھی یوجنا کی 20ویں قسط جاری کی۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے اترپردیش میں وارانسی سے پردھان منتری کسان سماّن نِدھی یوجنا کی 20ویں قسط جاری کی۔ انہوں نے 9 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو 20 ہزار 500 کروڑ روپے تقسیم کئے۔ وزیرِ اعظم نے دو ہزار 200 کروڑ روپے کے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور اُن...

August 2, 2025 2:52 PM August 2, 2025 2:52 PM

views 5

دلّی کی ایک عدالت نے Shikohpur اراضی معاملے میں کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کے خاوند رابرٹ واڈرا کو نوٹس جاری کیا ہے

دلّی کی ایک عدالت نے Shikohpur اراضی معاملے میں کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کے خاوند رابرٹ واڈرا کو نوٹس جاری کیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کالے دھن کو جائز بنانے کے سلسلے میں مجموعی طور پر 11 افراد کے خلاف فردِ جرم داخل کی ہے، جس میں واڈرا بھی شامل ہے۔ راؤز ایونیو کی عدالت نے اِ...

August 2, 2025 2:50 PM August 2, 2025 2:50 PM

views 10

بھارت کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اہم متحدہ نظام یعنی UPI نے جولائی 2025 میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

بھارت کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اہم متحدہ نظام یعنی UPI نے جولائی 2025 میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کے تحت 25 اعشاریہ ایک لاکھ کروڑ روپے قیمت کے ایک ہزار 947 کروڑ ٹرانزیکشن ہوئے ہیں۔ ٹرانزیکشن کی سال دَر سال کی دَر میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس سے ڈیجیٹل ادا...

August 2, 2025 10:21 AM August 2, 2025 10:21 AM

views 5

وزیر اعظم نریندر مودی آج اترپردیش کے شہر وارانسی سے، پی ایم کسان ندھی اسکیم کی 20 ویں قسط جاری کریں گے۔ وہ 9کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو 20 ہزار پانچ سو کروڑ روپے تقسیم کریں گے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی آج وارانسی سے، کسان سمان ندھی کی 20 ویں قسط جاری کریں گے۔ وہ دو ہزار 200  کروڑ روپے کی لاگت والے 52 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی بیس ہزار پانچ سو کروڑ روپے کی رقم ملک ب...

August 2, 2025 10:20 AM August 2, 2025 10:20 AM

views 8

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ تہواروں کے دنوں میں مسافروں کی بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کے لیے 73 ریلوے اسٹیشنوں پر، اسٹیشن ڈائریکٹر تعینات کیے جائیں گے۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اطلاع دی ہے کہ بھیڑ بھاڑ والے 73 بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر تہواروں پر ہونے والی بھیڑ کے دوران اسٹیشن ڈائریکٹر کو موقع پر ہی بھیڑ کو منتشر کرنے کے فیصلے لینے کے اختیارات دئے جا رہے ہیں۔ جناب ویشنو نے کل راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے ک...

August 2, 2025 10:19 AM August 2, 2025 10:19 AM

views 9

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو نیوکلیائی آبدوزوں کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ اِس سے پہلے روس کے سابق صدر Dmitry Medvedev نے دھمکی آمیز رائے زنی کی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے دو نیوکلیائی آبدوزوں کے بارے میں حکم دیا ہے کہ انھیں موزوں خطوں میں تعینات کردیا جائے۔ اِن آبدوزوں کو، روس کے سابق صدر اور روس کی سیکیورٹی کونسل کے موجودہ نائب سربراہ Dmitry Medvedev کی رائے زنی کے جواب میں تعینات کیا جائے گا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹ...

August 2, 2025 10:17 AM August 2, 2025 10:17 AM

views 5

خارجی امور کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ بحرِ ہند خطّے کے ممالک کے ساتھ بھارت کے سیاسی تعلقات مضبوط ہیں اور تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات میں بھی مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

خارجی امور کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ بحرِ ہند خطّے کے ممالک کے ساتھ بھارت کے سیاسی تعلقات مضبوط ہیں اور تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات میں بھی مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر موصوف نے کل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اِن ممالک کے ساتھ ترقیاتی پروجیکٹوں اور...

August 2, 2025 10:14 AM August 2, 2025 10:14 AM

views 6

ڈبلِن میں واقع بھارتی سفارتخانے نے آئر لینڈ میں سبھی بھارتی شہریوں کو اپنے تحفظ سے متعلق ضروری احتیاط برتنے اور کم آمد و رفت والے اوقات میں سنسان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈبلِن میں واقع بھارتی سفارتخانے نے آئر لینڈ میں سبھی بھارتی شہریوں کو اپنے تحفظ سے متعلق ضروری احتیاط برتنے اور کم آمد و رفت والے اوقات میں سنسان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کل جاری کی گئی ایڈوائیزری کے مطابق سفارتخانے نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں آئر لینڈ میں بھارتی شہریوں پر حملوں...

August 2, 2025 10:18 AM August 2, 2025 10:18 AM

views 13

پاکستان میں لاہور کے نزدیک ایک ٹرین کے کئی ڈبّوں کے پٹری سے اُتر جانے سے ہوئے حادثے میں کم از کم 30 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں لاہور کے نزدیک ایک ٹرین کے کئی ڈبّوں کے پٹری سے اُتر جانے سے ہوئے حادثے میں کم از کم 30 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستان ریلویز کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جا رہی اسلام آباد ایکسپریس کے کم از کم 10 ڈبّے کل شام شیخو پورا میں پٹری سے اُتر گئے۔ راحت کارروائیاں جاری ہیں۔ ×