August 7, 2025 9:54 AM August 7, 2025 9:54 AM

views 10

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ سرکار آئینی اور پارلیمانی طور طریقوں نیز ضابطوں کے مطابق ہر معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار آئینی اور پارلیمانی طور طریقوں نیز ضابطوں کے مطابق ہر معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے۔ جناب رجیجو نے کہا کہ بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی ...

August 7, 2025 9:51 AM August 7, 2025 9:51 AM

views 7

بھارتی درآمدات پر اضافی محصول عائد کرنے کے امریکہ کے اعلان کے بعد بھارت نے اُس پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

بھارت نے امریکہ کے ذریعے عائد کردہ اضافی محصول پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا ہے کہ  اُس کی کارروائی بلاجواز، غیرمنصفانہ اور غیر معقول ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد اضافی محصول عائد کرنے کے بعد یہ بات کہی گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھار...

August 7, 2025 9:49 AM August 7, 2025 9:49 AM

views 11

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں ہتھ کرگھے کے 11 ویں قومی دن کی تقریب کی صدارت کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں ہتھ کرگھے کے 11 ویں قومی دن کی تقریب کی صدارت کریں گی۔ ٹیکسٹائل کی وزارت کے زیرِ اہتمام منعقدہ اِس تقریب کا مقصد بھارت کے  ہینڈلوم کے درخشاں شعبے نیز دیہی معیشت اور ثقافتی شناخت میں اِس کے تعاون کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ اِس تقریب میں ملک بھر سے تقریباً 650 ...

August 7, 2025 9:47 AM August 7, 2025 9:47 AM

views 5

ہتھ کرگہ برآمدات کو فروغ دینے کے کونسل کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سندر موروگیسن نے کہا ہے کہ حکومت ہینڈلوم مصنوعات کو ترجیح دے رہی ہے

ہتھ کرگہ برآمدات کو فروغ دینے کے کونسل کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سندر موروگیسن نے کہا ہے کہ حکومت ہینڈلوم مصنوعات کو ترجیح دے رہی ہے اور 2030 تک اِس کی برآمدات میں تین گنا اضافہ کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ آکاشوانی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طویل عرصے سے برطانیہ کے لیے ترج...

August 7, 2025 9:46 AM August 7, 2025 9:46 AM

views 23

انتخابی کمیشن نے فوٹو والے دو چناؤ شناختی کارڈ رکھنے کے معاملے میں RJD کے رہنما تیجسوی یادو کو پھر سے نوٹس بھیجا ہے۔

انتخابی کمیشن نے فوٹو والے دو چناؤ شناختی کارڈ رکھنے کے معاملے میں راشٹریہ جنتا دل RJD کے رہنما تیجسوی یادو کو پھر سے نوٹس بھیجا ہے۔ کمیشن نے اُس ووٹر ID کارڈ کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں، جو تیجسوی یادو نے اس مہینے کی  2 تاریخ کو میڈیا کو دکھایا تھا۔ اُن پر فوٹو والے دو چناؤ شناختی کارڈ رکھنے کا ...

August 7, 2025 9:34 AM August 7, 2025 9:34 AM

views 8

کیلاش مانسروور یاتریوں کے چوتھے جتھے کو خراب موسم کی وجہ سے اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں Dharchula کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔

کیلاش-مانسرور یاتریوں کے چوتھے جتھے کو اتراکھنڈ کے  پتھورا گڑھ ضلع کے Dharchula بنیادی پڑاؤ پر روک دیا گیا ہے۔ حکام نے انہیں خراب موسم کے باعث اونچائی پر واقع راستے پر بھاری پتھروں اور ملبے کے گرنے کے سبب سڑک بند ہونے کی وجہ سے روکا ہے۔ یاتریوں کا یہ جتھہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 48 افرا...

August 7, 2025 9:34 AM August 7, 2025 9:34 AM

views 9

اتراکھنڈ میں اترکاشی ضلعے کے دھرالی اور Harsil علاقوں میں بادل پھٹنے اور سیلاب آنے کے بعد آج تیسرے دن صبح سے ہی راحت اور بچاؤ کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔

اتراکھنڈ میں اترکاشی ضلعے کے دھرالی اور Harsil علاقوں میں بادل پھٹنے اور سیلاب آنے کے بعد آج تیسرے دن صبح سے ہی راحت اور بچاؤ کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی صورتحال پر بذاتِ خود نظر رکھنے کے لیے اترکاشی میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ SDRF، NDRF، فوج، ITBP اور م...

August 7, 2025 9:27 AM August 7, 2025 9:27 AM

views 10

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے اتراکھنڈ اور اترپردیش میں آج شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے اتراکھنڈ اور اترپردیش میں آج شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے الگ الگ علاقوں میں اِس مہینے کی 12 تاریخ تک  شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ کرناٹک، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی شدید بار...

August 7, 2025 9:26 AM August 7, 2025 9:26 AM

views 7

نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں پولینڈ میں، بین الاقوامی Wieslaw Maniak میموریل ٹورنامنٹ میں بھارت کی Annu رانی نے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

ایتھلیٹکس میں، بھارت کی انو رانی نے پولینڈ میں منعقدہ International Wieslaw Maniak میموریل میں خواتین کے نیزہ پھیکنے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے سیزن کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 اعشاریہ پانچ نو میٹر دور نیزہ پھینکا۔ ایشیائی کھیلوں کی چیمپئن، 32 سالہ انو رانی نے شاندار ...

August 7, 2025 9:22 AM August 7, 2025 9:22 AM

views 13

چین کے شہر Chengdu میں عالمی گیمز 2025 میں حصہ لینے کے لیے 18 رکنی بھارتی دستہ پوری طرح تیار ہے۔

چین کے شہر Chengdu میں عالمی گیمز 2025 میں حصہ لینے کے لیے 18 رکنی بھارتی دستہ پوری طرح تیار ہے۔ کھیل کود کے یہ مقابلے 17 اگست تک جاری رہیں گے۔ عالمی گیمز کا انعقاد 1981 سے ہر 4 سال میں کیا جاتا ہے۔ اِس میں وہ کھیل شامل ہوتے ہیں، جو اولمپکس میں شامل نہیں ہیں۔ اِس سال 34 کھیلوں اور 60 شعبوں پر مشتمل ...