August 10, 2025 9:40 PM August 10, 2025 9:40 PM

views 11

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے اسرائیل کے فیصلے کے بارے میں ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے اور اپنی فوجی کارروائی میں توسیع کرنے کے اسرائیل کے فیصلے کے بارے میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر شدید نکتہ چینی کی جارہی ہے۔ اِس میٹنگ کی درخواست بہت سے یوروپی ارکان نے کی ہے، جس میں انسانی ہمدردی...

August 10, 2025 3:07 PM August 10, 2025 3:07 PM

views 6

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج بنگلورو میں KSR ریلوے اسٹیشن سے تین وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے الیکٹرانک سِٹی کو بومن ہَلّی کے ساتھ جوڑنے والی Yellow لائن میٹرو سروس کا بھی آغاز کیا

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک میں KSR ریلوے اسٹیشن سے تین وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اِن میں بنگلورو - بیلگاوی، ماتا ویشنو دیوی کٹرا - امرتسر اور ناگپور - پونے وندے بھارت ٹرینیں شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم نے میٹرو سروس کی Yellow لائن کا بھی آغاز کیا، جو الیکٹرانک سِٹی کو Ragigu...

August 10, 2025 3:06 PM August 10, 2025 3:06 PM

views 10

فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے کہا ہے کہ فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہوں کو آپریشن سندور کے تعلق سے کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کی پوری آزادی دی گئی تھی

فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دیویدی نے آپریشن سندر کو ایک کلیدی اور بڑی اہمیت کا حامل مشن قرار دیا ہے، جس میں سیاسی اعتبار سے واضح ارادے کے ساتھ فوج کی اچوک صلاحیت شامل تھی۔ IIT مدراس میں طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل دیویدی نے اِس بات کا تذکرہ کیا کہ پہلگام میں پاکستانی دہشت گردوں کے وحشیان...

August 10, 2025 3:05 PM August 10, 2025 3:05 PM

views 8

جموں و کشمیر میں کشتواڑ ضلعے کے Dul علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہونے کی اطلاع ملی ہے

جموں و کشمیر کے کِشتواڑ ضلعے میں آج صبح Dul علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے موجود ہونے کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کی گئی۔ آخری اطلاعات ملنے تک کارروائی جاری تھی۔

August 10, 2025 3:03 PM August 10, 2025 3:03 PM

views 9

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کہا ہے کہ آپریشن سندور فوج کی تینوں شاخوں کے مابین تال میل اور اشتراک کی ایک شاندار مثال ہے

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کہا ہے کہ آپریشن سندور فوج کی تینوں شاخوں کے مابین تال میل اور اشتراک کی ایک شاندار مثال ہے۔ سکندرآباد میں کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ میں اعلیٰ دفاعی مینجمنٹ کورس کے شرکاء اور سینئر افسروں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل چوہان نے مسلح افواج میں اتحاد اور اشتراک کے بارے میں کلی...

August 10, 2025 3:01 PM August 10, 2025 3:01 PM

views 12

انتخابی کمیشن نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ بہار میں تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے سبھی بوتھ سطح کے ایجنٹوں کو خصوصی تفصیلی نظرِثانی مہم کے تحت نئی ووٹر فہرستوں کا مسودہ مل گیا ہے

انتخابی کمیشن نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ بہار میں تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے سبھی بوتھ سطح کے ایجنٹوں کو خصوصی تفصیلی نظرِثانی مہم کے تحت نئی ووٹر فہرستوں کا مسودہ مل گیا ہے۔ اِس میں اُن رائے دہندگان کی تفصیل بھی شامل ہے، جن کی موت ہوچکی ہے، یا جو کہیں اور منتقل ہوگئے ہیں اور یا جن کے نام دو مقاما...

August 10, 2025 3:00 PM August 10, 2025 3:00 PM

views 9

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے سابق صدر جمہوریہ وی وی گری کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عیقدت نذر کیے

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج بھارت کے سابق صدر جمہوریہ وی وی گری کے یومِ پیدائش پر راشٹرپتی بھون میں انہیں گلہائے عیقدت نذر کیے۔ وی وی گری، بھارت کے چوتھے صدر جمہوریہ تھے۔

August 10, 2025 2:58 PM August 10, 2025 2:58 PM

views 3

وزیر اعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی میں بابا کھڑک سنگھ مارگ پر ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ Type – VII کے 184 کثیر منزلہ فلیٹوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی میں بابا کھڑک سنگھ مارگ پر ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ Type - VII کے 184 کثیر منزلہ فلیٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم رہائشی احاطہ میں ایک سِندور کا پودہ بھی لگائیں گے، شَرَم جیویوں سے گفتگو کریں گے اور اِس موقع پر وہاں ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

August 10, 2025 2:56 PM August 10, 2025 2:56 PM

views 10

دلّی کے وزیرِ تعلیم آشیش سود نے آج صبح قومی راجدھانی میں تھیاگ راج اسٹیڈیم سے ترنگا دوڑ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

دلّی کے وزیرِ تعلیم آشیش سود نے آج صبح قومی راجدھانی میں تھیاگ راج اسٹیڈیم سے ترنگا دوڑ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اِس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب سود نے کہا کہ 79 ویں یومِ آزادی کے جشن کے سلسلے میں سات ہزار 900 بچوں نے اپنے ہاتھوں میں ترنگا لے کر اِس دوڑ میں حصہ لیا۔

August 10, 2025 2:55 PM August 10, 2025 2:55 PM

views 9

اتراکھنڈ میں اترکاشی ضلعے کے Harsil اور دَھرالی خطوں میں حالیہ قدرتی آفت کے تناظر میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کارروائی جاری ہے

اتراکھنڈ میں اترکاشی ضلعے کے Harsil اور دَھرالی خطوں میں حالیہ قدرتی آفت کے تناظر میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کارروائی جاری ہے۔ Limchigad میں 90 فٹ طویل Bailey برج مکمل ہونے کے قریب ہے۔ وہاں ایک اہم پُل پانی میں بہہ گیا تھا۔ سرحدی سڑک تنظیم اور فوج کے انجینئر کنکٹیویٹی بحال کرنے کیلئے دن رات کام...