August 13, 2025 9:42 AM August 13, 2025 9:42 AM

views 7

64 واں سبرتو کپ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ 19 اگست سے شروع ہو رہا ہے، جس میں 106 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

64 واں سبرتو کپ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ 19 اگست سے شروع ہو رہا ہے، جس میں 106 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس میں تین زمرے ہوں گے Junior Boys Girls اور Sub Junior۔ یہ ٹورنامنٹ دلّی NCR اور بنگلورو میں 19 اگست سے 25 ستمبر تک منعقد ہوگا۔

August 13, 2025 9:38 AM August 13, 2025 9:38 AM

views 13

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج جموں و کشمیر، اتراکھنڈ اور تلنگانہ میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج جموں و کشمیر، اتراکھنڈ اور تلنگانہ میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے جموں و کشمیر میں جمعے تک اور تلنگانہ میں اِس مہینے کی 17 تاریخ تک انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا کہ ہماچل پردیش، اترپردیش، بہار، چھتیس گڑھ، ہمالیہ کے ذیل...

August 13, 2025 9:37 AM August 13, 2025 9:37 AM

views 13

 اِدھر اتراکھنڈ میں محکمہئ موسمیات نے آج ریاست کے بہت سے علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کے لیے خبردار کیا ہے۔

 اِدھر اتراکھنڈ میں محکمہئ موسمیات نے آج ریاست کے بہت سے علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کے لیے خبردار کیا ہے۔ دہرادون، ٹہری، ہری دوار، اُدھم سنگھ نگر، نینی تال، باگیشور اور چمپاوَت ضلعوں میں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ ریاست کے باقی ضلعوں میں...

August 13, 2025 9:36 AM August 13, 2025 9:36 AM

views 4

محکمہئ موسمیات نے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور رتنا گری ضلعوں کے لیے Yellow الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ وِدربھ کے لیے، کل تک کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہئ موسمیات نے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور رتنا گری ضلعوں کے لیے Yellow الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ وِدربھ کے لیے، کل تک کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ ممبئی اور اِس سے متصل ضلعوں میں ہلکی سے اوسط بارش ہوگی، نیز گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آج خلیجِ ب...

August 13, 2025 9:35 AM August 13, 2025 9:35 AM

views 10

 جنوبی یوروپ کے بہت سے علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی سے جنگلوں میں آگ لگ گئی ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو اپنے گھروں سے منتقل ہونا پڑا۔ یہاں درجہئ حرارت 40 ڈگری سیلسئس سے زیادہ ہو گیا ہے۔

 جنوبی یوروپ کے بہت سے علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی سے جنگلوں میں آگ لگ گئی ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو اپنے گھروں سے منتقل ہونا پڑا۔ یہاں درجہئ حرارت 40 ڈگری سیلسئس سے زیادہ ہو گیا ہے۔ اٹلی، فرانس، اسپین، پرتگال اور بلقان کے علاقوں میں گرمی سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور خبردار کیا گ...

August 13, 2025 9:32 AM August 13, 2025 9:32 AM

views 36

انتخابی کمیشن نے کل نئی دلّی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی NCP کے ایک وفد سے بات چیت کی۔

انتخابی کمیشن نے کل نئی دلّی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی NCP کے ایک وفد سے بات چیت کی۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار اور انتخابی کمشنرز ڈاکٹر سُکھبیر سنگھ سَندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی نے اِس وفد سے بات چیت کی۔ وفد کی قیادت اِس کے قومی جنرل سکریٹری اور نمائندہ برج موہن شریواستَو  نے کی۔ یہ میٹنگ مختلف ...

August 12, 2025 9:42 PM August 12, 2025 9:42 PM

views 9

حکومت نے تقریباً چار ہزار 600 کروڑ روپئے کی مالیت کے سیمی کنڈیکٹر کے چار نئے مینوفیکچرنگ یونٹ کو منظوری دی ہے۔ لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ کے فیز 1-B کو بھی منظوری دی گئی ہے

حکومت نے اڈیشہ، پنجاب اور آندھراپردیش میں سیمی کنڈیکٹر کے چار نئے مینوفیکچرنگ یونٹ کو منظوری دے دی ہے، جس کی تخمینہ لاگت چار ہزار 594 کروڑ روپئے ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے فیصلے کے بارے میں آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے اِس کا...

August 12, 2025 9:41 PM August 12, 2025 9:41 PM

views 10

ممبئی میں علم فلکیات اور ایسٹرو فزکس سے متعلق 18ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دیا ہے کہ بھارت سائنسی تجسس کو فروغ دینے اور نوجوان کو بااختیار بنانے کی خاطر پُرعزم ہے

آج ممبئی میں علم فلکیات اور ایسٹرو فزکس سے متعلق 18ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ کا آغاز ہوا۔ تقریب کے دوران، اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس بات پر زور دیا کہ بھارت سائنسی تجسس کو فروغ دینے اور نوجوان ذہنوں کو تشکیل دینے کی خاطر عہد بستہ ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اشتراک کی طاقت ...

August 12, 2025 9:39 PM August 12, 2025 9:39 PM

views 9

پارلیمنٹ نے انکم ٹیکس سے متعلق نئے بل کو منظوری دے دی ہے، جو 1961 ایکٹ کی جگہ لے گا۔ قومی اسپورٹس گورنینس بل اور قومی Anti-Doping ترمیمی بل کو بھی منظوری دی گئی ہے

انکم ٹیکس بل 2025 اور ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2025 کو پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی ہے۔ اِس سے پہلے راجیہ سبھا نے بحث مباحثے کے بعد دونوں بلوں کو لوک سبھا میں بھیج دیا۔ ایوان بالا میں دونوں بلوں پر آج شام ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سال1961 کے قانون کی جگہ لینے وا...

August 12, 2025 9:38 PM August 12, 2025 9:38 PM

views 10

یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر زندگی کے ہرشعبے سے وابستہ افراد ہر گھرترنگا مہم میں شامل ہو رہے ہیں

یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر زندگی کے ہرشعبے سے وابستہ افراد ہر گھرترنگا مہم میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس پہل کے تحت آج چنڈی گڑھ میں بھارتی فضائیہ کے Base Repair Depot نے ایک ترنگا بائیک ریلی کا اہتمام کیا۔ سینئر افسران اور فضائیہ کے جانباز پُرجوش انداز سے اِس ریلی میں شامل ہوئے جو مادرِ وطن ک...