August 13, 2025 9:59 AM August 13, 2025 9:59 AM

views 12

ملک بھر کے کسانوں نے تجارتی مذاکرات میں غیر ملکی دباؤ میں نہ آنے اور بھارت کے زرعی مفادات کا تحفظ کرنے پر وزیراعظم کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔

پورے ملک کے کسانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے، بیرونی دباؤ کے باوجود تجارتی معاہدوں میں بڑے فیصلے کیے۔ ملک بھر کی، کسان تنظیموں کے رہنماؤں اور کاشت کاروں کے ایک بڑے اجتماع نے کل نئی دلّی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر  شیو راج سنگھ چوہان سے ملاقات کی اور کس...

August 13, 2025 9:58 AM August 13, 2025 9:58 AM

views 3

سرکار نے بیرونِ ملک آباد بھارتی شہریوں سے متعلق ضابطوں کو سخت بنا دیا ہے۔ اگر کسی شخص کو دو سال یا اِس سے زیادہ کی قید کی سزا سنائی جاتی ہے تو اُس کا OCI رجسٹریشن منسوخ کردیا جائے گا۔

امور داخلہ کی وزارت نے بیرونِ ملک آباد بھارتی شہریوں OCI سے متعلق ضابطوں کو سخت بنا دیا ہے۔  وزارت نے کہا ہے کہ اگر کسی شخص کو دو سال یا اِس سے زیادہ کی قید کی سزا سنائی جاتی ہے، یا اُسے سات سال یا  اِس سے بھی زیادہ قید کی سزا کے جرم کے لیے چارج شیٹ کیا جاتا ہے تو OCI رجسٹریشن منسوخ کردیا جائے گا۔ ب...

August 13, 2025 9:57 AM August 13, 2025 9:57 AM

views 7

تیسری بھارت – سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس آج نئی دلی میں ہوگی۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر ایس۔جے۔شنکر، نرملا سیتا رمن، اشونی ویشنو اور پیوش گوئل اِس میں شرکت کریں گے۔

تیسری بھارت - سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس آج نئی دلی میں ہوگی۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر ایس۔جے۔شنکر، نرملا سیتا رمن، اشونی ویشنو اور پیوش گوئل اِس میں شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنگاپور کی طرف سے اِس گول میز کانفرنس میں وہاں کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت مختلف وزراء شریک ہ...

August 13, 2025 9:56 AM August 13, 2025 9:56 AM

views 6

 علم فلکیات اور Astrophysics سے متعلق 18واں بین الاقوامی اولمپیاڈ کَل سے ممبئی میں شروع ہو گیا ہے، جو 10دن جاری رہے گا۔

 علم فلکیات اور Astrophysics سے متعلق 18واں بین الاقوامی اولمپیاڈ کَل سے ممبئی میں شروع ہو گیا ہے، جو 10دن جاری رہے گا۔ اِس میں 64  ملکوں کے تقریباً 300 طلبا حصہ لے رہے ہیں۔ اِس پروگرام کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت، سائنسی تجسس کو فروغ دینے اور نوجوانوں ...

August 13, 2025 9:54 AM August 13, 2025 9:54 AM

views 3

ہر گھر ترنگا مہم سے، جو بھارت کی آزادی کے 79 سال پورے ہونے کے موقع پر چلائی جا رہی ہے، گھروں پر ترنگے پھہرائے جانے کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

ہر گھر ترنگا مہم سے، جو بھارت کی آزادی کے 79 سال پورے ہونے کے موقع پر چلائی جا رہی ہے، گھروں پر ترنگے پھہرائے جانے کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ یہ مہم پورے بھارت میں بہت سی جگہوں پر چلائی جا رہی ہے۔ سکّم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے Manan کیندر پر ریاستی سطح کے اِس پروگرام کی قیادت کی، جس کا انعقا...

August 13, 2025 9:51 AM August 13, 2025 9:51 AM

views 13

جموں و کشمیر میں، کٹھوا کی ضلع انتظامیہ نے، ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ایک بڑی سائیکل ریلی کا انعقاد کیا، جس کا مقصد یومِ آزادی کی تقریبات سے پہلے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔

جموں و کشمیر میں، کٹھوا کی ضلع انتظامیہ نے، ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ایک بڑی سائیکل ریلی کا انعقاد کیا، جس کا مقصد یومِ آزادی کی تقریبات سے پہلے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔ ڈپٹی کمشنر راجیش شرما نے کٹھوا کے اسپورٹس اسٹیڈئم سے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ت...

August 13, 2025 9:49 AM August 13, 2025 9:49 AM

views 22

راجستھان کے Dausa ضلعے میں آج ایک سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

راجستھان کے Dausa ضلعے میں آج ایک سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب Basdi چوراہا کے نزدیک Dausa-Manoharpur شاہراہ پر صبح ایک پِک اَپ اور ٹرک میں ٹکر ہو گئی۔ ہلاک شدگان میں بیشتر کا تعلق اترپردیش کے ایٹہ ضلع سے تھا اور وہ سیکٹر ضلع میں Khatu Shyam Ji مندر...

August 13, 2025 9:45 AM August 13, 2025 9:45 AM

views 6

 بھارت نے سبھی زمینی راستوں سے بنگلہ دیش سے پَٹسن کی بعض اشیا اور رسیوں کی درآمد پر فوری طور سے پابندی عائد کردی ہے۔

 بھارت نے سبھی زمینی راستوں سے بنگلہ دیش سے پَٹسن کی بعض اشیا اور رسیوں کی درآمد پر فوری طور سے پابندی عائد کردی ہے۔ غیر ملکی تجارت سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پَٹسن سے تیار Fabrics، ڈوری، رسّی اور تھیلے جیسی اشیا اب صرف مہاراشٹر میں Nhava Sheva S...

August 13, 2025 9:44 AM August 13, 2025 9:44 AM

views 10

بھارت کی نمرَتا بترا نے چین میں عالمی کھیلوں میں Wushu میں ملک کے لیے پہلا تمغہ جیت کر تاریخ ساز کارنامہ انجام دیاہے۔

بھارت کی نمرتا بترا نے کل چین کے شہر Chengdu میں 2025 کے عالمی گیمز میں خواتین کے 52 کلو گرام زمرے کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ 24 سالہ کھلاڑی فائنل میں مقامی کھلاڑی Mengyu Chen سے دو صفر سے ہار گئیں۔ عالمی گیمز میں Wushu میں یہ بھارت کا اب تک کا پہلا تمغہ ہے۔ اس سے پہلے Rishab...

August 13, 2025 9:43 AM August 13, 2025 9:43 AM

views 45

بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبھ من گِل کو جولائی ماہ کے لیے مردوں میں ICC کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبھ من گِل کو جولائی ماہ کے لیے مردوں میں ICC کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ گِل نے چوتھی بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے اس سال فروری میں اور جنوری اور ستمبر 2023 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس 25 سالہ کھلاڑی نے جولائی میں تین ٹیسٹ میچ میں 94 اعشاریہ پانچ صفر کے ...