August 17, 2025 9:43 AM August 17, 2025 9:43 AM

views 10

بھارت کے، انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستیں تیار کرنے میں انتہائی شفافیت برقرار رکھی گئی ہے۔ سیاسی پارٹیاں ہر مرحلے میں شامل رہی ہیں۔

بھارت کے انتخابی کمیشن ECI نے کہا ہے کہ قانون، اصولوں اور رہنماء خطوط کے مطابق چناؤ فہرستوں کو تیار کرنے عمل میں انتہائی درجے کی شفافیت، ایک امتیازی خاصیت ہے۔ ایک بیان میں انتخابی کمیشن نے کہا کہ چناؤ فہرستیں تیار کرنے کے ہر مرحلے پر، سیاسی پارٹیاں شامل رہی ہیں، جو کئی مرحلوں پر مشتمل عمل ہے۔ ECI نے...

August 17, 2025 9:42 AM August 17, 2025 9:42 AM

views 6

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے منی پور کے گورنر اجے کمار بھلّا کو ان کے اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ ناگالینڈ کے گورنر کے فرائض بھی انجام دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے منی پور کے گورنر اجے کمار بھلّا کو ان کے اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ ناگالینڈ کے گورنر کے فرائض بھی انجام دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ راشٹرپتی بھون سے جاری ایک بیان کے مطابق، ناگالینڈ کے گورنرLa.Ganesan  کے انتقال کے بعد صدر جمہوریہ نے جناب بھلّا کو ناگالینڈ کا گورنر مقرر کیا ...

August 17, 2025 9:40 AM August 17, 2025 9:40 AM

views 3

بھارت کی، الیکٹرانکس کی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 47 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے ہے۔

          کامرس اور صنعتوں کے محکمے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھارت کی الیکٹرانکس برآمدات میں گذشتہ سال کی اِسی مدت کے مقابلے 47 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب گوئل نے کہا کہ یہ ’میک اِن انڈیا‘ کی کامیابی کی ایک خوش آئند داست...

August 17, 2025 9:38 AM August 17, 2025 9:38 AM

views 12

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل نئی دلّی میں جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب Cho Hyun کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل نئی دلّی میں جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب Cho Hyun کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے نتیجہ خیز مذاکرات کیے، جس کا مقصد تجارت، مصنوعات سازی، بحری شعبے اور عوام سے عوام کے درمیان تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطر...

August 17, 2025 9:37 AM August 17, 2025 9:37 AM

views 11

خارجہ سکریٹری وکرم مِسری، نیپال کے اپنے ہم منصب امرت بہادر رائے کی دعوت پر آج سے نیپال کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔

خارجہ سکریٹری وکرم مِسری، نیپال کے اپنے ہم منصب امرت بہادر رائے کی دعوت پر آج سے نیپال کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، بھارت اور نیپال کے درمیان مضبوط و دوستانہ تعلقات ہیں جن میں حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں تعاون میں خاطر خواہ پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ بھارت پڑوس مقد...

August 17, 2025 9:36 AM August 17, 2025 9:36 AM

views 7

چین کے وزیر خارجہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے  پولِٹ بیورو رکن Wang Yi کل بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دلی پہنچیں گے۔

چین کے وزیر خارجہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے  پولِٹ بیورو رکن Wang Yi کل بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دلی پہنچیں گے۔ جناب Wang Yi قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی دعوت پر بھارت آ رہے ہیں۔ دورے کے دوران چین کے وزیر خارجہ بھارت-چین سرحدی معاملے پر خصوصی نمائندوں کی بات چیت کے    24 ویں دور میں بھار...

August 17, 2025 9:35 AM August 17, 2025 9:35 AM

views 12

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو، روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کر لینا چاہیے، کیونکہ روس ایک بہت بڑی طاقت ہے، جبکہ یوکرین اتنی بڑی طاقت نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو، روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کر لینا چاہیے، کیونکہ روس ایک بہت بڑی طاقت ہے، جبکہ یوکرین اتنی بڑی طاقت نہیں ہے۔ اِس سربراہ میٹنگ کے بعد جناب ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں، یوکرین سے زور دے کر کہا کہ وہ حالات سے سمجھوتہ کرتے ہوئے ایک معاہدہ کر لے۔ ...

August 17, 2025 9:33 AM August 17, 2025 9:33 AM

views 6

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے الاسکا کے اپنے دورے کو بروقت اور بامقصد بتایا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے الاسکا کے اپنے دورے کو بروقت اور بامقصد بتایا ہے۔ اس دورے میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ کریملِن میں اپنی کابینہ اور افسران کو جانکاری دیتے ہوے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین تنازعے پر اس سربراہ میٹنگ میں بہت کھل کر اور جامع انداز میں بات کی گئی، جس کی وجہ س...

August 17, 2025 9:33 AM August 17, 2025 9:33 AM

views 17

موسمیات  کے علاقائی مرکز نے مہاراشٹر میں جمعرات تک شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔

موسمیات  کے علاقائی مرکز نے مہاراشٹر میں جمعرات تک شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔ ہنگامی کارروائیوں سے متعلق ریاستی مرکز نے لوگوں کو تیز ہواؤں کے ساتھ شدید سے موسلا دھار بارش ہونے کے امکان کے پیش نظر احتیاط برتنے کے لیے کہا ہے:  ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جمعہ سے اب تک مسلسل موسلا دھار بارش ہو...

August 17, 2025 9:29 AM August 17, 2025 9:29 AM

views 19

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج مدھیہ مہاراشٹر، کونکن گووا اور تلنگانہ کے مختلف مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج مدھیہ مہاراشٹر، کونکن گووا اور تلنگانہ کے مختلف مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMDنے کل ساحلی کرناٹک کے بعض مقامات جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقے، مغربی مدھیہ پردیش اور گجرات بہت شدید بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ موسمیات کے م...