August 19, 2025 10:23 PM August 19, 2025 10:23 PM

views 9

حکومت نے راجستھان کے Kota-Bundi میں ایک ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے گرین فیلڈ ہوائی اڈّے کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت نے اوڈیشہ میں 8 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 6-لین والے راجدھانی خطہ رِنگ روڈ پروجیکٹ کو بھی منظوری دی ہے

مرکزی کابینہ نے راجستھان کے کوٹہ بُندی میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر کو منظوری دی ہے، جس کی تخمینہ لاگت ایک ہزار 507 کروڑ روپے ہے۔ اِس پروجیکٹ میں 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر ٹرمنل عمارت کی تعمیر بھی شامل ہے، جو انتہائی مصروف اوقات میں ایک ہزار مسافروں کیلئے کار آمد ثابت ہوگی۔ کوٹہ، بھارت کے معروف ...

August 19, 2025 10:22 PM August 19, 2025 10:22 PM

views 7

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلّی میں چین کے وزیر خارجہ Wang Yi کے ساتھ میٹنگ کے دوران بھارت-چین سرحد پر امن و سکون برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارت-چین سرحد پر امن و سکون برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور سرحدی معاملے کے ایک منصفانہ، معقول اور باہمی طور پر قابلِ قبول حل کے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جناب مودی نے آج شام نئی دلّی میں چین کے وزیر خارجہ Wang Yi کا خیر مقدم کیا۔ جناب Yi نے وزیر اعظم کو چین ...

August 19, 2025 10:21 PM August 19, 2025 10:21 PM

views 6

وزیر اعظم نریندر مودی نے مستقبل کے مشنوں کے قیادت کی خاطر بھارت میں خلاء بازوں کے ایک بڑے گروپ کو تیار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے مستقبل کے مشنوں کے قیادت کی خاطر بھارت میں خلاء بازوں کے ایک بڑے گروپ کو تیار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ کَل نئی دلّی میں گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کے ساتھ بات چیت کے دوران جناب مودی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کے آئندہ 2 اہم مشن ہیں ”بھارت خلائی اسٹیشن“ اور ”گ...

August 19, 2025 10:20 PM August 19, 2025 10:20 PM

views 5

وزیر اعظم نریندر مودی اِس ماہ کی 22 تاریخ کو بہار کے Gaya میں Aunta – Simaria پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اِس ماہ کی 22 تاریخ کو بہار کے Gaya میں Aunta - Simaria پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ اِس پروجیکٹ میں دریائے گنگا پر تقریباً 2 کلومیٹر طویل پُل شامل ہے، جو پٹنہ ضلع کے Mokama اور بیگو سرائے کے درمیان براہ راست کنکٹی ویٹی فراہم کرے گا۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے قومی شا...

August 19, 2025 10:19 PM August 19, 2025 10:19 PM

views 6

NDA کے نائب صدر کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کَل اپنا پرچہئ نامزدگی داخل کریں گے

NDA کے نائب صدر کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کَل اپنا پرچہئ نامزدگی داخل کریں گے۔ اُن کے پرچہئ نامزدگی داخل کرنے کے عمل میں NDA کے سبھی رہنماء شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن پارٹیوں سمیت سبھی سیاستی جماعتوں سے NDA کے نائب صدر کے امیدوار سی پی رادھاکرشنن کو متفقہ طور پر منتخب کرنے ...

August 19, 2025 10:18 PM August 19, 2025 10:18 PM

views 4

پارلیمنٹ نے کانوں اور معدنیات سے متعلق ترقیاتی اور انضباتی ترمیمی بِل کو منظوری دے دی ہے

راجیہ سبھا کی جانب سے کانوں اور معدنیات ترمیمی بل 2025 کو آج منظور کیے جانے کے ساتھ ہی اِس بل کو پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی ہے۔ لوک سبھا، اِس بل کو پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔ یہ بل، کانوں اور معدنیات سے متعلق 1957 کے قانون، MMDR میں ترمیم کرے گا۔ اِس سے پہلے بل پیش کرتے ہوئے کوئلہ اور کانکنی کے وزیر جی ...

August 19, 2025 10:17 PM August 19, 2025 10:17 PM

views 11

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں آج بار بار رخنہ پڑا۔ بہار میں ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کی خصوصی مہم، SIR کے معاملے پر ایوان کی کارروائی کئی مرتبہ ملتوی ہوئی۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں آج بار بار رخنہ پڑا۔ بہار میں ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کی خصوصی مہم، SIR کے معاملے پر ایوان کی کارروائی کئی مرتبہ ملتوی ہوئی۔ لوک سبھا نے شور و غل اور ہنگامہ آرائی کے درمیان انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ترمیمی بل 2025 کو منظور کرلیا۔ ایوانِ زیریں نے بین الاقوا...

August 19, 2025 10:15 PM August 19, 2025 10:15 PM

views 8

کرکٹ میں، مردوں کے آئندہ ٹی-20 ایشیا کپ اور خواتین کے ODI عالمی کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شُبھمن گِل کو UAE میں ہونے والے آئندہ ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹی-20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سُریا کمار یادو بدستور بھارتی ٹی-20 ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ گیند باز جسپریت بمراہ اور کُلدیپ یادو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ BCCI کے چیف سیلیکٹر اجیت اَگرکَر نے ایک پریس ...

August 19, 2025 10:14 PM August 19, 2025 10:14 PM

views 11

ہرمن پریت کور، پہلی مرتبہ خواتین کے ICC کرکٹ عالمی کپ میں بھارت کی کپتانی کریں گی

ہرمن پریت کور، پہلی مرتبہ خواتین کے ICC کرکٹ عالمی کپ میں بھارت کی کپتانی کریں گی۔ وہیں اسمرتی مندھانہ نائب کپتان ہوں گی۔ BCCI نے 30 ستمبر سے بھارت میں کھیلے جانے والے کرکٹ عالمی کپ کیلئے پیر کے روز 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تیز گیند باز رینوکا ٹھاکر، چوٹ سے ابھرنے کے بعد ٹیم میں واپسی کر رہی ...

August 19, 2025 10:13 PM August 19, 2025 10:13 PM

views 2

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر روس کے 3 روزہ سرکاری دورے پر آج شام ماسکو پہنچ گئے ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر روس کے 3 روزہ سرکاری دورے پر آج شام ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ وہ کَل تجارت، معیشت، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی اشتراک سے متعلق بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کے 26 ویں اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر ماسکو میں بھارت-روس کاروباری فورم کی میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے۔...