August 22, 2025 9:54 AM August 22, 2025 9:54 AM

views 9

بھارتی ریلوے تہواروں کے دوران بلارُکاوٹ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کیلئے 380 گنپتی خصوصی ٹرینیں چلائیگی۔

بھارتی ریلوے نے آئندہ تہواروں کے دوران عقیدتمندوں اور مسافروں کو بلارکاوٹ اور آرام دِہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنانے کیلئے 380 گنپتی خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ 2023 میں گنپتی خصوصی ٹرینوں کے کُل 305 پھیرے لگائے گئے تھے، جبکہ گزشتہ برس اِن کی تعداد 358 ہوگئی تھی۔ سینٹرل ریلوے 296 کی س...

August 22, 2025 9:52 AM August 22, 2025 9:52 AM

views 10

اِسرو نے کہا ہے کہ بھارت کا پہلا انسانی خلائی مشن گگن یان اِس سال دسمبر میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کرے گا۔

ISRO  کے چیئرمین وی نارائنن نے کہا ہے کہ بھارت کا پہلا انسان بردار خلائی مشن، گگن یان اس سال دسمبر میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کرے گا۔نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نارائنن نے کہا کہ گگن یان صحیح سمت میں آگے بڑھ  رہا ہے اور اب تک 80 فیصد یا تقریباً 7 ہزار 700 تجربے کیے جا چکے ہ...

August 22, 2025 9:52 AM August 22, 2025 9:52 AM

views 8

مغربی بنگال حکومت نے ووٹر فہرست میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں پانچ افسروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔

مغربی بنگال حکومت نے ووٹر فہرست میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں پانچ افسروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔ چار افسران کو، جن میں دو مغربی بنگال سول سروس کے افسر بھی شامل ہیں، معطل کر دیا گیا ہے۔ ایک کانٹریکچوئل ڈیٹا انٹری آپریٹر کو بھی اس سلسلے میں معطل کیا گیا ہے۔ اُن کے خلاف یہ تادیبی کارروائی چناؤ ک...

August 22, 2025 9:51 AM August 22, 2025 9:51 AM

views 12

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ملک کی تقریباً دو کروڑ 80 لاکھ خواتین  لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ملک کی تقریباً دو کروڑ 80 لاکھ خواتین  لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔ نئی دلّی میں کرمچاری سنکلپ سمّلین سے خطاب کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے تین کروڑ خواتین کو لکھپتی دیدی بنانے کا نشانہ رکھا تھا۔ انہوں نے کہا...

August 22, 2025 9:47 AM August 22, 2025 9:47 AM

views 15

کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈّی نے کہا ہے کہ پچھلے سال سے کوئلے کی درآمدات میں نو فیصد کی کمی آئی ہے۔

کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈّی نے کہا ہے کہ پچھلے سال سے کوئلے کی درآمدات میں نو فیصد کی کمی آئی ہے۔ کل نئی دلّی میں کوئلہ کانوں کی کمرشیل نیلامی کے 13 ویں دور کا آغاز کرتے ہوئے جناب ریڈّی نے کہا کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیشِ نظر کوئلہ کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہ...

August 22, 2025 9:45 AM August 22, 2025 9:45 AM

views 11

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ وہ Tirunelveli میں پارٹی کی بوتھ کمیٹیوں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ ان کے دورے کے پیشِ نظر حفاظتی اقدام کے طور پر Tirunelveli ضلع میں رات 10 بجے تک ڈرونز اور UAVs اُڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔×

August 22, 2025 9:42 AM August 22, 2025 9:42 AM

views 13

انتخابی کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کیلئے دو مشاہدین مقرر کئے ہیں۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج کی جائیگی۔

انتخابی کمیشن نے آئندہ نائب صدر کے انتخاب کیلئے دو مشاہدین مقرر کئے ہیں۔ پنچایتی راج وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری شُشیل کمار لوہانی اور وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سکریٹری ڈی آنندن کو مشاہدین مقرر کیا گیا ہے۔ نائب صدر کا انتخاب آئندہ ماہ کی 9 تاریخ کو ہوگا۔ جناب جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے کے سبب یہ انتخاب ہورہا ...

August 22, 2025 9:41 AM August 22, 2025 9:41 AM

views 16

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیرپوتن سے ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روس کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیرپوتن سے ملاقات کی۔ انہوں نے کَل روس کے وزیر خارجہ Sergey Lavrov سے بھی بات چیت کی اور علاقائی اور عالمی واقعات پر نظریات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ باہمی ایجنڈے کا جائزہ لیا۔ بھارت اور روس نے ایک متوازن اور پائیدار...

August 22, 2025 9:40 AM August 22, 2025 9:40 AM

views 10

پنجاب پولیس کی سائبر جرائم شاخ نے پورے ملک میں ہزاروں افراد کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے والے ایک بین ریاستی جعلی بینک کھاتہ گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔

پنجاب پولیس کی سائبر جرائم شاخ نے پورے ملک میں ہزاروں افراد کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے والے ایک بین ریاستی جعلی بینک کھاتہ گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس گروہ کو چلانے والے چار افراد کو وزارتِ داخلہ کے سائبر جرائم سے متعلق بھارتی کوآرڈینیشن سینٹر 14C کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے...

August 22, 2025 9:39 AM August 22, 2025 9:39 AM

views 13

بھارت کی منفرد شناخت اتھارٹی UIDAI نے کوآپریٹو بینکوں کیلئے آدھار پر مبنی تصدیق سے متعلق فریم ورک متعارف کیا ہے۔

بھارت کی منفرد شناخت اتھارٹی UIDAI نے کوآپریٹو بینکوں کیلئے آدھار پر مبنی تصدیق سے متعلق فریم ورک متعارف کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کَل الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے کہا کہ UIDAI کے نئے فریم ورک کے تحت 380 سے زیادہ کوآپریٹو بینک آدھار خدمات کا استعمال کریں گے اور معاشی شمولیت کو یقینی بنائیں گے۔ ...