June 23, 2024 9:25 AM

views 41

ٹیبل ٹینس میں سریجا انکولا نے ڈبلیو ٹی ٹی کنٹنڈر فائنل میں پہنچ کر پہلی خاتون بن کر تاریخ رقم کی

کَل شام نائیجیریا کے Lagos شہر میں  WTT Contender میں بھارت کی Sreeja Akula، خواتین کے سنگلز اور خواتین کے ڈبلز دونوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ Sreeja  نے سنگلز زمرے میں WTT Contender کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتیہ خاتون کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں Sreeja  نے س...

June 22, 2024 3:13 PM

views 34

مسقط میں بھارت کے سفارتخانے نے یوگ کے دسویں بین الاقوامی دن کے موقع پر آج ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا

مسقط میں بھارت کے سفارتخانے نے یوگ کے دسویں بین الاقوامی دن کے موقع پر آج ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا۔ انڈین اسکول مسقط کے اشتراک سے یوگ کے اِس پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مختلف مکتبہ خیال کے 2 ہزار افراد نے اس میں حصہ لیا، جن میں ہندوستانی باشندے، اقامتی سفراء، سفارتی نمائندے، عمان کے شہری ...

June 22, 2024 3:02 PM

views 33

تمل ناڈو میں کلاکروچی میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے

تمل ناڈو میں Kallakurichi میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے۔ ریاستی حکومت نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیرقانونی شراب کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ آج AIADMK کے ارکان نے اِس معاملے پر فوری بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا...

June 22, 2024 2:59 PM

views 29

تُرکیا میں بھارت کی جیوتی سریکھا وینم، پرینت کور اور آدتی سوامی نے تیر اندازی کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے

تُرکیا میں بھارت کی جیوتی سریکھا وینم، پرینت کور اور آدتی سوامی نے تیر اندازی کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ فائنل میں تینوں خواتین نے Estonia کو 232، 229 سے ہرایا۔ اس طرح بھارت کی ٹیم نے عالمی کپ کے تینوں مرحلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ x

June 22, 2024 2:57 PM

views 35

وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح نئی دلی میں بنگلہ دیش کی اپنی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ بات چیت کی

وزیراعظم نریندرمودی نے آج نئی دلی میں بنگلہ دیش کی اپنی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ اب سے کچھ دیر بعد دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں سے متعلق معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ سے بھی ملاقات کریں گی۔ اس سے پہلے صبح میں را...

June 22, 2024 2:55 PM

views 41

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عام بجٹ سے پہلے نئی دلی میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ میٹنگ کررہی ہیں

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عام بجٹ سے پہلے نئی دلّی میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کے وزراء خزانہ کے ساتھ میٹنگ کر رہی ہیں۔ میٹنگ میں گوا، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور سکّم کے وزراء اعلیٰ اور بہار، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان اور تلنگانہ کے نائب وزراء اعلیٰ اور ریاستی وزراء خزانہ ...

June 22, 2024 2:53 PM

views 26

جی ایس ٹی کونسل کی 53 ویں میٹنگ نئی دلی میں ہونے والی ہے

          نئی دلّی میں GST کونسل کی 53 ویں میٹنگ ہونے والی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، اِس میٹنگ کی صدارت کریں  گی  ۔ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ GST کونسل کی پہلی میٹنگ ہے۔ GST کونسل کی آخری میٹنگ گذشتہ سال اکتوبر کو ہوئی تھی، جس میں کونسل نے کئی فیصلے کئے تھے۔  GST کونسل نے اہلیت اور عمر سے مت...

June 22, 2024 2:46 PM

views 46

بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز کے دوران کیرالہ کرناٹک اور گوا کے علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے

بھارتی محکمہئ موسمیات نے اگلے چار دن کے دوران کیرالہ، کرناٹک اور گوا میں شدید سے شدید تر بارش کی  پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق اگلے چار دن کے دوران گجرات، مہاراشٹر، لکشدیپ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہوگی۔ بھارت کے شمال مش...

June 22, 2024 2:43 PM

views 36

کرکٹ میں آج شام مردوں کے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں سپر 8 مقابلوں کے تحت بھارت کا سامنا بنگلہ دیش سے ہوگا

مردوں کے ICC ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سُپر آٹھ مرحلے میں Antigua کے نارتھ ساؤنڈ Sir Vivian ریچرڈ اسٹیڈیم میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگا۔ پچھلے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 47 رن سے ہرایا تھا جبکہ  بنگلہ دیش DLS ضابطے کے مطابق آسٹریلیا سے 28 رن سے ہار گیا تھا۔ ایک دوسرے میچ میں آج صبح برج ...

June 22, 2024 9:53 AM

views 26

وزیراعظم مودی آج نئی دلی میں، بنگلہ دیش کی اپنی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ بات چیت کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں بنگلہ دیش کی اپنی ہم منصب شیخ حسینہ سے بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کیلئے مختلف معاملات پر  تبادلہ خیال کریں گے۔ بھارت اور بنگلہ دیش، مختلف معاملات پر کئی سمجھوتوں پر بھی دستخط کریں گے۔ محترمہ حسینہ بھارت کے دو روزہ دورے پر کَل نئی دل...