June 29, 2024 10:39 AM

views 14

حکومت نے ملازمین کی پینشن اسکیم میں ترمیم کی ہے تاکہ اُن ارکان کو رقم نکالنے کے فائدے فراہم کئے جا سکیں، جنھیں اپنا فنڈ جمع کراتے ہوئے ابھی چھ مہینے سے بھی کم وقت ہوا ہے۔

  حکومت نے ملازمین کی پینشن اسکیم میں ترمیم کی ہے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جن ارکان کی طرف سے فنڈ جمع کراتے ہوئے ابھی چھ مہینے بھی نہیں ہوئے ہیں، انھیں بھی رقم نکالنے کا فائدہ حاصل ہو۔ اِس ترمیم سے ہر سال اُن 7 لاکھ سے بھی زیادہ EPS ارکان کو فائدہ ہوگا جو جنھوں نے چھ مہینے سے بھی ک...

June 29, 2024 10:38 AM

views 41

وادی کشمیر میں پہلگام اور بال تل، دونوں راستوں سے 52 روزہ امرناتھ یاترا آج صبح سخت حفاظتی بندوبست کے دوران شروع ہوئی۔

52 دن تک جاری رہنے والی شری امرناتھ جی کی مقدس گپھا کیلئے سالانہ یاترا آج صبح سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان وادیئ کشمیر میں پہلگام اوربال تل دونوں راستوں سے شروع ہوئی۔ یہ یاترا 19 اگست کوShravan Purnima  کے مبارک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ان...

June 29, 2024 10:33 AM

views 34

کرکٹ میں آج رات بارباڈوس میں مردوں کے ٹی۔ٹوئینٹی عالمی کپ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

کرکٹ میں، مردوں کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا فائنل مقابلہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج بارباڈوس میں ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم نے روہت شرما کی قیادت میں سیمی فائنل میچ میں 68 رن سے انگلینڈ کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ، افغانستان کو...

June 29, 2024 10:28 AM

views 23

  بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی مالوِکا بَنسوڑ،ٹیکساس میں یو۔ایس  اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے، خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

بیڈمنٹن میں، Texas میں بھارتی کھلاڑی Malvika Bansod یو ایس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ Bansod نے کوارٹر فائنل میں Scottish کھلاڑی Kirsty Gilmour کو دس-اکیس، اکیس-پندرہ، اکیس-دس سے ہرادیا۔ آج رات بھارتی کھلاڑی کا مقابلہ جاپان کی Natsuki Nidaira سے ہوگا۔ تا...

June 28, 2024 3:29 PM

views 47

امریکی صدارتی امیدوار، صدرجوبائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جمعرات کو اٹلانٹا میں پہلا نشریاتی مباحثہ ہوا۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈیموکرٹیک پارٹی کے جوبائیڈن اور اُن کے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جمعرات کو اٹلانٹا میں پہلا نشریاتی مباحثہ ہوا۔ دونوں ہی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی اس مباحثے میں معیشت، امیگریشن اور حفظان صحت جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔ سابق صدر ...

June 28, 2024 3:20 PM

views 29

خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ جاری ہے۔

مردوں کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں کَل Babados کے مقام پر بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ بھارت اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں تیسری مرتبہ پہنچا ہے۔ کل رات  Guyana میں بھارت دفاعی چمپئن انگلینڈ کو سیمی فائنل میں 68 رن سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ ...

June 28, 2024 3:11 PM

views 24

نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں پر اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی پیر کے روز تک کیلئے ملتوی ۔

نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں پر اپوزیشن کے احتجاج کے بعد لوک سبھا کی کارروائی پیر کے روز تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ پہلے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی جب دوپہر 12 بجے شروع ہوئی، کانگریس کے ارکان نے مذکورہ معاملے پر وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں نعرے بازی شرو...

June 28, 2024 3:09 PM

views 21

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں سابق وزیراعلی ہیمنت سورین کو ضمانت دی ہے۔

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے آج 8 اعشاریہ تین چھ ایکڑ اراضی کے غیر قانونی قبضے سے منسلک کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں جیل میں بند سابق وزیراعلی ہیمنت سورین کو ضمانت دے دی ہے۔ فی الحال ہیمنت سورین زمین گھوٹالے سے وابستہ کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں رانچی کی برسا منڈا سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ س...

June 28, 2024 3:06 PM

views 26

قومی راجدھانی دلی کے متعدد علاقوں میں آج شدید بارش ہوئی ہے۔ دلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل۔1 میں چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

قومی راجدھانی دلی میں آج صبح شدید بارش ہوئی جس سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔  شہر کے منٹو روڈ، آئی ٹی او، متھرا روڈ، روہتک روڈ، اوکھلا، تلک برج، اربندو مارگ، آزاد مارکیٹ، آؤٹر رنگ روڈ اور غاذی پور بارڈر کے علاقوں میں پانی جمع ہونے ک...