January 19, 2026 10:05 AM

views 8

ایران میں، اِس مہینے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران، 500 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران میں، اِس مہینے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران، 500 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ بات ایک ایرانی عہدیدار نے کہی ہے۔ ہلاکتوں کی یہ تعداد پورے ایران میں ہونے والے اِن مظاہروں کے حوالے سے اب تک کسی سرکاری ذرائع کی جانب سے بتائی گئی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اِن مظا...

January 19, 2026 10:02 AM

views 7

جموں و کشمیر میں کَل شام کشتواڑ ضلعے کے بالائی علاقوں میں واقع ایک جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ میں فوج کے 8 جوان زخمی ہوگئے۔

جموں و کشمیر میں کَل شام کشتواڑ ضلعے کے بالائی علاقوں میں واقع ایک جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ میں فوج کے 8 جوان زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اِن میں سے زیادہ تر فوجیوں کو گرینیڈ دھماکے میں چوٹ آئی ہے۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا یہ سلسلہ کئی گھنٹو...

January 19, 2026 10:00 AM

views 6

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے علاقوں میں آج گھنے کہرے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے علاقوں میں آج گھنے کہرے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اتر پردیش، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے اور سکم کے علاقوں میں بھی اِسی طرح کے حالات کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے ہماچل پردیش کے علاقوں میں کَل تک سرد لہر جاری رہنے کی پ...

January 19, 2026 9:55 AM

views 25

مردوں کے کرکٹ میں نیو زیلینڈ نے تیسرے ODI میں بھارت کو 41 رن سے شکست دے کر سیریز دو۔ایک سے جیت لی۔

مردوں کے کرکٹ میں، کَل رات اندور میں تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 41 رن سے ہرایا۔ جیت کیلئے 338 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم 46 اوورز میں 296 رن ہی بناسکی۔ صرف 13 اوورز میں 4 وکٹ کھونے کے بعد بھارتی ٹیم مشقت کرتی ہوئی نظر آئی، البتہ وِراٹ کوہلی نے شاندار ...

January 19, 2026 9:36 AM

views 19

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، وزیراعظم نریندر مودی کو غزہ میں مستقل امن قائم کرنے سے متعلق ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو دعوت دی ہے کہ وہ اُس ”بورڈ آف پیس“ میں شامل ہوں، جو غزہ میں مستقل امن قائم کرنے کی جانب کام کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے جناب مودی کو اِس سلسلے میں ایک خط بھیجا ہے جسے بھارت میں امریکی سفیر Sergio Gor کی طرف سے سوشل میڈیا پر ڈالا گیا ہے۔ جناب ٹرمپ نے اس خط میں ک...

January 19, 2026 9:32 AM

views 22

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زائد النہیان آج بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ، یہ دورہ وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر کر رہے ہیں،

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زائد النہیان آج بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ، یہ دورہ وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر کر رہے ہیں، امید ہے اِس دورے سے دونوں رہنماؤں کو ایک موقع ملے گا کہ وہ بھارت-  متحدہ عرب امارات جامع دفاعی شراکت داری کو آگے بڑھائیں اور باہمی مفاد کے علاقائی و عالمی معاملوں پر...

January 19, 2026 9:30 AM

views 11

عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس آج سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos میں شروع ہوگا۔

عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس آج سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos میں شروع ہوگا۔ 56 ویں سالانہ اجلاس میں 3 ہزار سے زیادہ عالمی رہنما شرکت کررہے ہیں۔ 100 سے زیادہ بھارتی سی ای اوز Davos میں موجود ہیں، جن کے ساتھ حکومت کا ایک بڑا وفد تبادلہئ خیال کے 5 روزہ پروگرام میں حصہ لے گا۔ مرکزی وزراء بشمول اشونی ویشنو، پر...

January 19, 2026 9:28 AM

views 11

پولینڈکے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ  Radoslaw Sikorski، آج نئی دلی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔

پولینڈکے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ  Radoslaw Sikorski، آج نئی دلی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ جناب Sikorski کی مصروفیات، بھارت اور پولینڈ کے درمیان اہم شراکت داری کو آگے بڑھانے پر مرکوز رہیں گی۔x

January 19, 2026 9:26 AM

views 3

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی قومی فورس NDRF کے یوم تاسیس کے موقع پر اُس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی قومی فورس NDRF کے یوم تاسیس کے موقع پر اُس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب شاہ نے کہا کہ NDRF قدرتی آفات کے دوران، ملک کے عوام کیلئے ایک اعتماد بن چکی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ NDRF کا ایک اہم کردار ہے، جو ح...

January 19, 2026 9:23 AM

views 6

حکومت نے وِکست بھارت-جی رام جی ایکٹ سے متعلق گمراہ کن دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

حکومت نے وِکست بھارت-جی رام جی ایکٹ سے متعلق گمراہ کن دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ اپوزیشن کی تنقید کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے، حکومت نے کہا کہ وِکست بھارت-جی رام جی ایکٹ 2025 ہر دیہی خاندان کو کم سے کم 125 دن کی اجرت والے روزگار کی ضمانت دیتا ہے۔ حکومت نے کہا کہ روزگار کے حق کو...