July 15, 2024 10:05 PM

views 28

بھارت کے G20 شیرپا امیتابھ کانت نے آج کہا کہ بھارت نے 9 سال میں جو کامیابی حاصل کی ہے، اُسے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے، DPI کے بغیر حاصل کرنے میں 50 سال لگ سکتے تھے

بھارت کے G20 شیرپا امیتابھ کانت نے آج کہا کہ بھارت نے 9 سال میں جو کامیابی حاصل کی ہے، اُسے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے، DPI کے بغیر حاصل کرنے میں 50 سال لگ سکتے تھے۔ جناب کانت نے یہ بات، ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے سے متعلق بھارت کی G20 ٹاسک فورس کی حتمی رپورٹ جاری کرنے کے موقع پر کی۔ انہوں نے کہا ...

July 15, 2024 10:03 PM

views 35

ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیور شپ کے وزیر جینت چودھری نے کہا کہ Skill India اسکیم کے تحت اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ سے زیادہ افراد کو ہنرمند بنایا گیا ہے

ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیور شپ کے وزیر جینت چودھری نے کہا کہ Skill India اسکیم کے تحت اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ سے زیادہ افراد کو ہنرمند بنایا گیا ہے۔ World Youth Skills Day پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آج نئی دلّی میں جناب چودھری نے کہا کہ دس سال پہلے جب ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی علاحدہ وز...

July 15, 2024 10:02 PM

views 27

خریف فصلوں کی بوائی 575 لاکھ ہیکٹر رقبے سے تجاوز کر گئی ہے

بھارت کی خریف کی فصلوں کی بوائی کا رقبہ، آج تک، 575 لاکھ ہیکٹر رقبے سے تجاوز کر گیا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے اپنے اعداد و شمار میں کہا کہ دالوں کی کاشت کے تحت 62 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبے کی بوائی کی خبر دی گئی ہے، جو کہ پچھلے سال اسی مدّت کے دوران تقریباً 50 لاکھ ہیکٹر تھا۔ اُدھر تِ...

July 15, 2024 10:01 PM

views 27

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں پولیس اور ضلعی ریزرو گارڈ – DRG کی ایک مشترکہ ٹیم نے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے علاقے سے 12 ماؤ نواز کو گرفتار کیا ہے

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں پولیس اور ضلعی ریزرو گارڈ - DRG کی ایک مشترکہ ٹیم نے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے علاقے سے 12 ماؤ نواز کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ ماؤ نواز پر، پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے، قتل کرنے کی کوشش کرنے، دھماکہ کرنے، ڈکیتی ڈالنے اور اغوا کرنے کا الزام ہے۔ اِن 12 ماؤ نوازوں میں سے پان...

July 15, 2024 9:59 PM

views 33

اشیائے خورد و نوش بالخصوص سبزیوں اور تیار شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ملک میں تھوک اشیا پر مبنی افراطِ زر کی شرح لگاتار چوتھے مہینے جون میں بڑھ کر تین اعشاریہ تین چھ فیصد ہوگئی ہے

اشیائے خورد و نوش بالخصوص سبزیوں اور تیار شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ملک میں تھوک اشیا پر مبنی افراطِ زر کی شرح لگاتار چوتھے مہینے جون میں بڑھ کر تین اعشاریہ تین چھ فیصد ہوگئی ہے۔ مئی میں تھوک اشیا کی قیمتوں کے اشاریے WPI پر مبنی افراطِ زر کی شرح دو اعشاریہ چھ ایک فیصد ہوگئی ہے، جو جون 2...

July 15, 2024 9:58 PM

views 37

جون کے مہینے کے لیے، بھارت کی مجموعی برآمدات (تجارت اور خدمات) مشترکہ کا تخمینہ 65 اعشاریہ چار سات ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے

جون کے مہینے کے لیے، بھارت کی مجموعی برآمدات (تجارت اور خدمات) مشترکہ کا تخمینہ 65 اعشاریہ چار سات ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جو کہ گزشتہ سال اسی مدّت کے مقابلے میں 5 اعشاریہ سات چار فیصد کی مثبت نمو ہے۔ کامرس اور صنعت کی وزارت کے ذریعے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 کے لیے، کُل درآمدات (تجا...

July 15, 2024 9:55 PM

views 28

محکمہ موسمیات نے پورے مغربی ساحل اور گجرات خطّے میں کل کے لیے بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمے موسمیات IMD نے پورے مغربی ساحل اور گجرات خطّے میں کل انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کا کہنا ہے کہ کانکن، گووا، مدھیہ پردیش، گجرات، ساحلی اور جنوبی اندرونِ کرناٹک، سَوراشٹر اور کَچھ میں کسی کسی مقام انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس نے کل کے لیے اِن علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ...

July 15, 2024 3:18 PM

views 14

اسپین نے انگلینڈ کو دو کے مقابلے ایک گول سے ہراکر ریکارڈ چوتھی مرتبہ یورو کپ 2024 کا خطاب جیت لیا

فٹبال میں اسپین نے برلن میں انگلینڈ کو دو کے مقابلے ایک گول سے ہراکر ریکارڈ چوتھی مرتبہ یورو کپ 2024 کا خطاب جیت لیا ہے۔ Nico Williams نے دوسرے ہاف میں دو منٹ سے بھی کم وقت میں اسپین کی طرف سے پہلا گول کیا۔ اسپین کی ٹیم پورے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی تھی لیکن انگلینڈ کی طرف سے Cole Pa...

July 15, 2024 3:16 PM

views 20

فٹبال میں ارجنٹینا نے لگاتار دوسری بار Copa America چمپئن شپ جیت لی

فٹبال میں ارجنٹینا نے لگاتار دوسری بار      Copa America  چمپئن شپ جیت لی ہے۔ ارجنٹینا نے آج صبح سویرے Miami کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کولمبیا کو ایک-صفر سے ہرادیا۔ میچ کا واحد گول اضافی وقت کے اواخر میں کیا گیا۔ ارجنٹینا نے یہ ٹورنامنٹ 16ویں مرتبہ جیتا ہے،  جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیا...

July 15, 2024 3:13 PM

views 25

امریکی صدر اور ان کے حریف ٹرمپ نے امریکی شہریوں سے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہونے کو کہا

امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں سے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہونے کو کہا ہے۔ جناب ٹرمپ جو پنسلوینیا میں قتل کی کوشش میں بال بال بچے ہیں، انہوں نے کہاکہ ریپبلکن نیشنل کنوینشن میں ان کی آئندہ تقریر صدر بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے قومی اتحا...