July 26, 2024 9:44 AM

views 21

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے شہر Dambulla میں آج سہ پہر سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ میں آج سری لنکا کے Rangiri Dambulla بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگا۔ بھارت نے اِس ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے اور وہ گروپ A میں سرِ فہرست ہے...

July 25, 2024 10:12 PM

views 22

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مرکزی بجٹ 2024-25 پر بحث ہوئی۔ یہ بحث کل بھی جاری رہے گی

راجیہ سبھا میں آج مرکزی بجٹ 2024-25 اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں کشمیر کے بجٹ 2024-25 پر دوبارہ بحث شروع ہوئی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے کسانوں، غریبوں اور بے رزگاری کے مسائل کو اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ میں کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ...

July 25, 2024 10:10 PM

views 33

بھارت نے کناڈا سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں سرگرم بھارت مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کرے

بھارت نے کینیڈا سے کہا ہے کہ وہ کینیڈا میں بھارت مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔ کینیڈا میں سوشل میڈیا پر وزیر اعظم Justin Trudeau کو مارنے کی دھمکی دینے والے دو افراد کو گرفتار کرنے والی رپورٹس پر میڈیا کے ایک سوال پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ جب بھارتی رہنماؤں اور سفیروں کو ا...

July 25, 2024 10:09 PM

views 30

حکومت نے آج کہا کہ پچھلے 10 سال کے دوران ہائی کورٹس کے ججوں کی تعداد 906 سے بڑھ کر ایک ہزار 114 ہوگئی ہے۔

حکومت نے آج کہا کہ پچھلے 10 سال کے دوران ہائی کورٹس کے ججوں کی تعداد 906 سے بڑھ کر ایک ہزار 114 ہوگئی ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں قانون اور انصاف کے وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججوں کی تقرری، بھارت کے آئین کے تحت کی جاتی ہے، جس کی رُو سے کسی بھی ذات یا طبق...

July 25, 2024 10:08 PM

views 46

حکومت نے کہا ہے کہ 15 ہزار 300 میگاواٹ کی کُل صلاحیت کے حامل 21 نیوکلیئر رئیکٹرس عملدر آمد کے مختلف مراحل میں ہیں

حکومت نے کہا ہے کہ 15 ہزار 300 میگاواٹ کی کُل صلاحیت کے حامل 21 نیوکلیئر رئیکٹرس عملدر آمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ملک میں جوہری توانائی کی موجودہ صلاحیت 8 ہزار 180 میگاواٹ ہے، جس میں 24 نیوکلیئر پاور رئیک...

July 25, 2024 10:06 PM

views 23

امورِ خارجہ کے وزیر مملکت کرتی وردھن نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو 16 ممالک مفت ویزا، مفت داخلہ کی سہولت فراہم کرتے ہیں

امورِ خارجہ کے وزیر مملکت کرتی وردھن نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو 16 ممالک مفت ویزا، مفت داخلہ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اپنے تحریری جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ بھارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 40 ممالک آمد پر ویزا کی سہولت فراہم کرتے ہیں جبکہ 47 ممالک ای-ویزا کی سہول...

July 25, 2024 10:04 PM

views 29

حکومت نے پوسٹ آفس نیٹ ورک کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ملک بھر میں ایک ہزار 13 پوسٹ آفس درآمداتی مراکز قائم کیے ہیں

حکومت نے پوسٹ آفس نیٹ ورک کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ملک بھر میں ایک ہزار 13 پوسٹ آفس درآمداتی مراکز قائم کیے ہیں۔ یہ بات آج لوک سبھا میں مواصلات اور دیہی ترقیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر Pemmasani چندر شیکھر نے ایک تحریری جواب میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ یہ مراکز سرحد پار ای-کامرس کی سہولت فراہم کر...

July 25, 2024 9:58 PM

views 50

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر Vientiane کے تین روزہ دورے پر آج Laos پہنچے ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر Vientiane کے تین روزہ دورے پر آج Laos پہنچے ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران ASEAN یونین کے تحت ہونے والی وزرائے خارجہ کی میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جیسا کہ بھارت ایک ایسٹ پالیسی کی ایک دہائی مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے، وہ بھارت او...

July 25, 2024 9:56 PM

views 33

حکومت نے ملک بھر میں 25 ہزار نوجوانوں کو تعلیم اور ہنرمندی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ’ماڈل اسکل لون اسکیم‘ کا آغاز کیا

ہنرمندی کے فروغ Entrepreneurship کے وزیر مملکت جینت چودھری نے آج نئی دلّی میں Model Skill Loan Scheme کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کا مقصد ملک کی مستقبل کیلئے تیار افرادی قوت کو بااختیار بنانا ہے۔ اسکیم کے تحت ملک بھر میں 25 ہزار نوجوانوں کو تعلیم اور ہنرمندی کو بڑھانے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ تقریب سے خطاب ...

July 25, 2024 9:53 PM

views 32

حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 410 خصوصی POCSO عدالتوں سمیت 755 فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتیں کام کر رہی ہیں

حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 410 خصوصی POCSO عدالتوں سمیت 755 فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتیں کام کر رہی ہیں۔ یہ بات، قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت جنسی جرائم سے بچوں کے...