July 29, 2024 2:38 PM

views 25

Quad کے اشتراک سے  ہی بھارت-بحرالکاہل خطہ آزاد، کھلا، مستحکم، محفوظ اور خوشحالی کا امکان

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ Quad کے اشتراک سے ہی اِس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ بھارت-بحرالکاہل خطہ آزاد، کھلا، مستحکم، محفوظ اور خوشحال رہے۔ آج ٹوکیو میں Quad کی سربراہ میٹنگ کے آغاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبرملکوں نے عالمی سطح پر بہبود کے اقدامات کرنے کا جو عہد...

July 29, 2024 10:03 AM

views 22

وزیر اعظم نریندر مودی نےبی جے پی کی سرکار والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ سے، مرکزی سرکار کی اسکیموں کے فائدے تمام تر لوگوں تک پہنچنے کے اقدامات پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے BJP کی سرکار والی ریاستوں کے وزراءِ اعلیٰ اور نائب وزراءِ اعلیٰ سے، مرکزی سرکار کی اسکیموں کے، عوام تک اور زیادہ پہنچنے کے اقدام پر تبادلہئ خیال کیا ہے۔ جناب مودی نے اُن کی متعلقہ ریاستوں میں حکمرانی کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں بہت سے مشورے دیے ہیں، جن میں فلاحی اسکیموں کے...

July 29, 2024 10:00 AM

views 29

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج ٹوکیو میں کواڈ وزراء خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، جاپان، امریکہ اور آسٹریلیا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ آج ٹوکیو میں کواڈ وزراءِ خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں وزراءِ خارجہ، پچھلے سال ستمبر میں نیویارک میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کی گئی بات چیت کو آگے بڑھائیں گے اور بھارت-بحر الکاہل خطے میں تازہ حالات وواقعات ...

July 29, 2024 9:58 AM

views 27

حکومت آج نئی دلی میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کے ساتھ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے چار سال مکمل ہونے کی تقریب منا رہی ہے۔

تعلیم کی وزارت، قومی تعلیمی پالیسیNEP 2020 پر عمل درآمد کی چوتھی سالگرہ منائے گی۔ یہ تقریب آج نئی دلی کے مانِک شا سینٹر آڈیٹوریم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا تصور NEP 2020 پر موثر عمل درآمد کے لیے مختلف فریقوں کے عزم کو تازہ کرنے کے لیے پیش کیا گیا...

July 29, 2024 9:55 AM

views 24

منوبھاکر نشانے بازی میں اولمپک میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔

پیرس اولمپکس کے دوسرے دن، کل بھارت کے نشانے باز منوبھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئرپسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر، بھارت کیلئے تمغوں کی فہرست کا آغاز کیا۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی، منو، نشانے بازی میں اولمپک تمغہ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی نشانے بازوں ...

July 29, 2024 9:53 AM

views 25

دوسرے ٹی ٹوئینٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سات وکٹ سے ہرایا۔ اس طرح اس نے تین میچوں کی سیریز میں دو۔ایک سے، ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔

ادھر کرکٹ میں: بھارت نے سری لنکا کے خلاف جاری تین ٹی-ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو-صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ بھارت نے کل Pallekele انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بارش سے متاثرہ دوسرے ٹی-ٹوئنٹی میچ میں میزبان سری لنکا کو   ڈک ورتھ لیوئس ضابطہ کے تحت 7 وکٹ سے ہراکر، یہ سبقت حاصل کی ہے۔ اس دوران Chamari-Athapath...

July 28, 2024 9:55 PM

views 21

بھارت کی سرکردہ نشانے باز منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں بھارت کیلئے پہلا تمغہ حاصل کرکے، جیت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

بھارت کی سرکردہ نشانے باز منو بھاکر نے آج پیرس میں موسمِ گرما کے اولمپکس میں ملک کیلئے پہلا تمغہ حاصل کیا۔ منو نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل کے فائنل مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ کارنامہ انجام دے کر منو، ایسی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں، جنہوں نے نشانے بازی میں اولمپک میڈل حاصل کیا ہے۔...

July 28, 2024 9:53 PM

views 33

صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے انھیں نشانے بازی میں اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بننے پر مبارکباد دی ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منوبھاکر کو بھارت کے، تمغے جیتنے کے سلسلے کا آغاز کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں یہ تمغہ حاصل کیا ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ پہلی بھارتی خاتون ہیں جنہوں نے نشانے بازی میں اولمپک تمغہ جیتا ہے۔ ان...

July 28, 2024 9:52 PM

views 32

وزیر اعظم نریندر مودی نے اشارہ دیا ہے کہ کھادی اور ہتھ کرگھہ مصنوعات کی فروخت میں اضافے سے، روزگار کے نئے موقعے پیدا ہو رہے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک میں کھادی اور ہتھ کرگھا مصنوعات کی فروخت میں اضافے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ آج آکاشوانی پر من کی بات پروگرام کے اپنے 112ویں نشریے میں ملک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کھادی ولیج انڈسٹری کا مجموعی کاروبار پہلی مرتبہ ڈیڑھ لا...

July 28, 2024 9:49 PM

views 21

بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کی دو روزہ کانفرنس، جسے مکھیہ منتری پریشد کہا جاتا ہے، آج نئی دلّی میں شروع ہوئی

بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کی دو روزہ کانفرنس، جسے مکھیہ منتری پریشد کہا جاتا ہے، آج نئی دلّی میں شروع ہوئی۔ کانفرنس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب مرکزی اور ریاستی حکومتیں، عوامی بہبود کے تئیں مل جل کر کوششیں اور کام کرتی ...