July 31, 2024 9:57 AM

views 26

آئی ایم ڈی  نے پورے ملک میں اگلے کچھ دنوں تک الگ الگ جگہوں پر انتہائی شدید بارش اور بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  بھارت کے محکمہئ موسمیات، IMD نے ملک کے شمال مغربی، شمال مشرقی، مغربی، وسطی اور جنوبی حصوں اگلے چند روز کے دوران دور-دور تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ آج کرناٹک کے زیادہ حصوں اور ہفتے کے روز تک وسطی مہاراشٹر کے زیادہ تر حصوں میں دور-دور تک شدید بارش ہونے...

July 31, 2024 9:55 AM

views 23

بھارت نے ٹی ٹوئینٹی بین الاقوامی میچ کے فائنل میں سری لنکا کو ہراکر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

  کرکٹ میں بھارت نے آخری ٹی-ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کو ہرادیا۔ بھارت کو یہ جیت سپر اوور میں حاصل ہوئی ہے۔ اِس سے پہلے بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 137 رن بنائے، جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے بھی 8 وکٹ پر 137 رن بنائے تھے، جس کے بعد میچ کو سُپر اوور مرحلے میں لے جایا گیا، جہاں س...

July 31, 2024 9:53 AM

views 28

        پیرس اولمپکس میں بھارت کے مکے باز، تیر انداز، بیڈمنٹن کھلاڑی اور نشانہ باز آج اپنے کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

  پیرس اولمپکس کے آج پانچویں دن بھارت کے مکّے باز، تیر انداز، نشانے باز اور بیڈمنٹن کھلاڑی اپنے حریفوں کے خلاف مقابلہ کریں گے۔ مکے باز Lovlina Borgohain ناروے کی Sunniva Hofstad کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ نشانے بازی میں Aishwary پرتاپ سنگھ تومر مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کوالیفکیشن ...

July 30, 2024 9:50 PM

views 28

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا کیلئے شرحِ نمو اور استحکام کا روشن مینار ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت نے زندگی گزارنے میں آسانی، مہارت کے فروغ اور روزگار پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وہ نئی دلّی میں ”وِکست بھارت کی جانب سفر: مرکزی بجٹ 2024-25 کے بعد کی کانفرنس“ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب مودی نے یقین دہانی کرائی کہ MSMEs پر بھی خصو...

July 30, 2024 9:48 PM

views 11

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ حکومت، 2025-26 تک مالی خسارے کو کم کرکے، چار اعشاریہ پانچ فیصد سے کم کرنے کے تئیں عہد بند ہے

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج زور دے کر کہا ہے کہ حکومت مالی خسارے کے سلسلے میں کام کر رہی ہے اور وہ اِسے 2025-26 تک کم کرکے ساڑھے چار فیصد تک لے آئے گی۔ لوک سبھا میں 2024-25 کے مرکزی بجٹ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے، جموں وکشمیر کیلئے 2024-25 کے بجٹ پر بحث کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا...

July 30, 2024 9:46 PM

views 29

پیرس اولمپکس میں منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں بھارت کیلئے کانسے کا دوسرا تمغہ حاصل کیا ہے

پیرس اولمپک میں منوبھاکر اور سربجوت سنگھ نے دس میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم نشانے بازی میں تاریخی طور پر کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ انھوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے چوتھے دن آج جنوبی کوریا کو ہرایا۔ بھاکر آزاد بھارت کی تاریخ میں پہلی ایتھلیٹ ہیں جنھوں نے ایک ہی اولمپکس مقابلوں میں دو تمغے جیتے ہیں۔ دوسری طرف پر...

July 30, 2024 9:45 PM

views 25

کیرالہ کے وائناڈ میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 110 ہوگئی ہے۔ راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں

کیرالہ کے وائناڈ ضلعے میں آج صبح سویرے وسیع پیمانے پر مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 110 ہوگئی ہے۔ فوج، فضائیہ اور بحریہ کے عملے کی مشترکہ کوششوں سے بہت سے لوگوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے زخمی لوگوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں اور انھوں نے...

July 30, 2024 9:42 PM

views 39

ویتنام کے وزیر اعظم Pham Minh Chinh بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج رات نئی دلّی پہنچیں گے

ویتنام کے وزیر اعظم Pham Minh Chinh بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج رات نئی دلّی پہنچیں گے۔ اُن کے ساتھ بہت سے وزراء، نائب وزراء اور کاروباری لیڈروں سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد ہوگا۔ جمعے کے روز جناب Pham Minh Chinh کا راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر روایتی استقبال کیا جائے گا۔ وہ مہاتما گاندھی کو خراج...

July 30, 2024 9:41 PM

views 29

جھارکھنڈ میں آج صبح ہاؤڑا- ممبئی ریل حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ کارروائیاں پوری کرلی گئی ہیں

جھارکھنڈ میں آج صبح ہاؤڑا- ممبئی ریل حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ کارروائیاں پوری کرلی گئی ہیں۔ آج صبح چکردھرپور ریلوے ڈویژن کے تحت Potobeda گاؤں کے نزدیک Badabambo اور Kharsawa ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ہاؤڑا- ممبئی میل کی 18 بوگیوں کے پٹری سے اتر جانے سے دو مسافر ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے تھے۔ پھنسے ہوئ...

July 30, 2024 9:40 PM

views 31

سری لنکا کو شجرکاری کے شعبے کے اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کیلئے دی جانے والی بھارتی امداد دوگنی ہوگئی ہے

سری لنکا کو شجرکاری کے شعبے کے اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کیلئے دی جانے والی بھارتی امداد دوگنی ہوگئی ہے۔ سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کے بعد بھارتی حکومت اپنی امداد کو 300 ملین روپے سے بڑھا کر 600 ملین روپے کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔ آج ہوئے کابینی اعلان کے مطابق، اِس ...