February 28, 2025 9:53 AM February 28, 2025 9:53 AM

views 11

وزیر اعظم نریندر مودی آج دلّی میں یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen کے ساتھ وفد سطح کی   بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج دلّی میں یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen کے ساتھ وفد سطح کی   بات چیت کریں گے۔ صدر Ursula Von Der Leyen یوروپی یونین کے27کمشنروں میں سے 22 کمشنروں کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر کل دلّی پہنچی ہیں۔ یوروپی یونین کے کالج آف کمشنروں کا یہ بھارت کا اب تک کا پہلا دورہ ...

February 28, 2025 9:53 AM February 28, 2025 9:53 AM

views 9

خزانہ سکریٹری Tuhin Kanta Pandey کو 3 سال کی مدّت کے لیے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا  SEBI کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

خزانہ سکریٹری Tuhin Kanta Pandey کو 3 سال کی مدّت کے لیے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا  SEBI کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وہ Madhabi Puri Buch کی جگہ لیں گے۔ کابینہ کی تقرریوں سے متعلق کمیٹی نے SEBI کے نئے چیئرمین کے طور پر جناب Tuhin Kanta Pandey کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ ×

February 28, 2025 9:52 AM February 28, 2025 9:52 AM

views 7

آزمودہ کار اُڑیا فلم اسٹار اُتّم موہنتی کا کل رات گروگرام کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 66 برس کے تھے۔ 

آزمودہ کار اُڑیا فلم اسٹار اُتّم موہنتی کا کل رات گروگرام کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 66 برس کے تھے۔   وہ اسپتال میں جگر کی بیماری کے لیے زیر علاج تھے۔ اُڑیا فلم انڈسٹری کی ایک مشہور شخصیت، اُتّم موہنتی نے 130 سے زیادہ اُڑیا فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے علاقائی سنیما پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ اُڑیا ...

February 28, 2025 9:51 AM February 28, 2025 9:51 AM

views 15

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام دلّی میں واقع سُندر نرسری میں جہانِ خسرو 2025 فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام دلّی میں واقع سُندر نرسری میں جہانِ خسرو 2025 فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔ رومی فاؤنڈیشن کے ذریعے منعقدہ یہ فیسٹیول اس سال، 25 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ اس کا آغاز 2001 میں مشہور فلمساز اور فنکار مظفر علی نے کیا تھا۔ فیسٹیول کے دوران وزیر اعظم TEH بازار بھی جائیں گے۔...

February 28, 2025 9:48 AM February 28, 2025 9:48 AM

views 16

آج ملک بھر میں سائنس کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ سائنس کا قومی دن ہر سال 28 فروری کو نامور ماہرطبعیات سَرسی وی رَمن کی جانب سے ”رَمن ایفکٹ“ کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

آج ملک بھر میں سائنس کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ سائنس کا قومی دن ہر سال 28 فروری کو نامور ماہرطبعیات سَرسی وی رَمن کی جانب سے ”رَمن ایفکٹ“ کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ سَر رمن کو سال 1930 میں، اُن کی اس کھوج کیلئے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔ سائنس کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سائ...

February 28, 2025 9:47 AM February 28, 2025 9:47 AM

views 12

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سائنس کے قومی دن کے موقع پر آج منعقد کی جا رہی دفاعی اور ایرونوٹیکل نمائش Vignan Vaibhav کا افتتاح کریں گے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سائنس کے قومی دن کے موقع پر آج منعقد کی جا رہی دفاعی اور ایرونوٹیکل نمائش Vignan Vaibhav کا افتتاح کریں گے۔ حیدرآباد کے وسیع و عریض گَچی باؤلی اسٹیڈیم میں حال ہی میں تجربہ کیے گئے ہائپر سونِک میزائل، طاقتور جنگی ٹینک ارجن، ڈرونز اور راڈارز سمیت بھارت کی دفاعی صلاحیت کو اس نمائ...

February 28, 2025 9:42 AM February 28, 2025 9:42 AM

views 9

دلّی سرکار آج دلّی اسمبلی میں، عام آدمی پارٹی کی سابقہ سرکار سے متعلق کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا CAG کی ایک اور رپورٹ پیش کرے گی۔

دلّی سرکار آج دلّی اسمبلی میں، عام آدمی پارٹی کی سابقہ سرکار سے متعلق کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا CAG کی ایک اور رپورٹ پیش کرے گی۔ یہ رپورٹ صحتِ عامہ کے بنیادی ڈھانچے اور صحت خدمات کے بندوست سے متعلق ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اسمبلی میں رپورٹ کی کاپی پیش کریں گی۔ تین دن پہلے AAP سرکار کی شراب ...

February 28, 2025 9:40 AM February 28, 2025 9:40 AM

views 11

تلنگانہ میں بچاؤ ٹیموں نے بورنگ مشین کے پرزوں کو کاٹنے کا کام شروع کردیا ہے اور Srisailam Left Bank Canal میں پھنسے آٹھ افراد تک رسائی میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے۔

تلنگانہ میں بچاؤ ٹیموں نے بورنگ مشین کے پرزوں کو کاٹنے کا کام شروع کردیا ہے اور Srisailam Left Bank Canal میں پھنسے آٹھ افراد تک رسائی میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے۔ ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے پلازما کٹر، بچاؤ کے کاموں میں رکاوٹ بن رہے اسٹیل اور لوہے کے ملبے کو صاف کرنے کی کارروائی انجام دے رہ...

February 28, 2025 9:39 AM February 28, 2025 9:39 AM

views 7

نیپال میں، کل دیر رات ریختر پیمانے پر 6 اعشاریہ ایک شدّت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

نیپال میں، کل دیر رات ریختر پیمانے پر 6 اعشاریہ ایک شدّت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ یہ زلزلہ بھارتی وقت کے مطابق رات 2 بجکر 36 منٹ پر آیا۔ زلزلے کی نگرانی اور تحقیق سے متعلق قومی مرکز نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز راجدھانی کاٹھمنڈو کے مشرق میں تقریباً 65 کلو میٹر دور سندھو پَل چوک ضلعے میں بھیروا کُنڈ میں...

February 28, 2025 9:37 AM February 28, 2025 9:37 AM

views 2

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی درآمدات پر 10 فیصد اضافی محصول عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی درآمدات پر 10 فیصد اضافی محصول عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں صدر ٹرمپ نے منگل کے روز سے کینیڈا اور میکسیکو پر بھی اضافی محصول عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ چین کی درآمدات پر پہلے ہی اس مہینے کی شروعات سے 10 فیصد ٹیکس عائد ہے۔ کَل رات صدر ٹرمپ نے کینیڈا اور...