February 28, 2025 9:39 PM February 28, 2025 9:39 PM

views 11

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں برف کے تودے گرنے کے ایک بڑے واقعے میں پھنسے ہوئے 32 ورکروں کو بچا لیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں شدید بارش اور برفباری جاری ہے

اتراکھنڈ میں چمولی ضلعے کے Mana گاؤں کے نزدیک آج صبح بڑے پیمانے پر برف کے تودے گرنے سے پھنسے ہوئے 32 ورکروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ BRO کمانڈر اَنکور مہاجن نے آکاشوانی کو بتایا کہ ITBP، NDRF، SDRF اور بھارتی فوج کی ٹیمیں، باقیماندہ ورکروں کو باہر نکالنے کیلئے تلاشی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ البت...

February 28, 2025 9:37 PM February 28, 2025 9:37 PM

views 4

بھارت نے موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک کی GDP کے چھ اعشاریہ دو فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر دنیا کی تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی معیشت کا مقام حاصل کرلیا ہے

موجودہ مالی برس کی تیسری سہ ماہی میں بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کے چھ اعشاریہ دو فیصد کی شرح سے اضافے کے سبب ملک نے ایک مرتبہ پھر سب سے تیز ترقی کرنے والی اہم معیشت کا مقام حاصل کرلیا ہے۔ یہ اضافہ پچھلی سہ ماہی میں پانچ اعشاریہ چھ فیصد کی نظرثانی شدہ شرح سے زیادہ ہے۔ بھارت کی GDP میں گذشتہ م...

February 28, 2025 9:36 PM February 28, 2025 9:36 PM

views 11

سینسیکس میں تقریباً ایک ہزار 400 پوائنٹس اور نفٹی میں 400 سے زیادہ پوائنٹس کی بڑی گراوٹ آئی ہے

گھریلو ایکویٹی سے متعلق اشاریہ میں آج نمایاں گراوٹ درج کی گئی۔ Sensex اور نفٹی دونوں میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ Sensex ایک ہزار چار سو چودہ اعشاریہ تین تین یا ایک اعشاریہ نو فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 73 ہزار ایک سو اٹھانوے اعشاریہ ایک پر بند ہوا۔ نفٹی میں بھی چار سو بیس اعشاریہ تین پانچ پوائنٹس یا ایک اع...

February 28, 2025 2:58 PM February 28, 2025 2:58 PM

views 13

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انصاف پر مبنی ایک ترقی یافتہ بھارت کی تشکیل میں فورنسک سائنس کے رول کی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انصاف پر مبنی ایک ترقی یافتہ بھارت کی تشکیل میں فورنسک سائنس کے رول کی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے۔ آج گاندھی نگر میں فورنسک سائنس کی قومی یونیورسٹی کے، تقسیم اسناد کے تیسرے سالانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ایک ترقی یافتہ بھارت کے تصور کو اُجاگر کیا جو بھارتی ورثے ا...

February 28, 2025 2:56 PM February 28, 2025 2:56 PM

views 11

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen کے ساتھ نئی دلی میں وفد کی سطح کی بات چیت کی۔ محترمہ Ursula نے اِس سال کے آخر تک ایک آزاد تجارتی معاہدے کو قطعی شکل دینے پر زور دیا۔

یوروپی کمیشن کی صدر Ursula von der Leyen نے، جو بھارت کے دورے پر آئی ہوئی ہیں کہا ہے کہ بھارت اور یوروپی یونین اِس سال کے آخر تک ایک آزاد تجارتی سمجھوتے کو قطعی شکل دینے پر غوروخوض کررہے ہیں۔ نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور خود انہوں نے اِس بات سے اتف...

February 28, 2025 2:54 PM February 28, 2025 2:54 PM

views 14

صحت کے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت اِس سال کے آخر تک ٹی بی کا خاتمہ کردے گا۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ بھارت سے اِس سال تک ٹی بی کے خاتمے کی تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے، 2030 تک صحت عامہ کو درپیش ایک خطرے کے طور پر اِس بیماری کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے اور اِس سلسلے میں زبردست کوششیں کی جارہی ہیں۔ ملک کو اُمید ہے کہ اِ...

February 28, 2025 2:52 PM February 28, 2025 2:52 PM

views 13

آج سائنس کا قومی دن منایا جارہا ہے۔

آج ملک بھر میں سائنس کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ اِس دن ہر سال 28 فروری کو رَمن ایفکٹ کی دریافت کی یاد تازہ کی جاتی ہے۔ یہ دریافت ممتاز سائنسداں سَرسی وی رَمن نے کی تھی۔ اُنہیں اِس عظیم دریافت پر 1930 میں نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔ سائنس کے قومی دن کے موقعے پر، پورے ملک میں سائنس سے متعلق، مواصلات...

February 28, 2025 2:46 PM February 28, 2025 2:46 PM

views 13

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل سے کینیڈا اور میکسیکو پر محصول عائد کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل سے کینیڈا اور میکسیکو پر محصول عائد کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیکس چین سے کی جانے والی درآمدات پر عائد 10 فیصد یونیورسل محصول کو دوگنا کرنے کے علاوہ ہے۔ یہ اعلان جناب ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کے افسران کے، واشنگٹن کے دورے کے دوران کیا ہے۔ یہ افسران ٹرمپ ...

February 28, 2025 2:43 PM February 28, 2025 2:43 PM

views 15

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے کینیڈا پر محصول عائد کیا تو اِس کا فوری اور انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے، کینیڈا پر محصول عائد کیا تو اِس کا فوری اور انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ جسٹس ٹروڈو نے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ، تجارت کے میدان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران دیا ہے۔ جناب ٹروڈو نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت اِس محصول کی روک ...

February 28, 2025 2:37 PM February 28, 2025 2:37 PM

views 34

ٹینس میں یوکی بھامبری اور ایلیکسی پوپی رِن کی بھارت آسٹریلیا جوڑی، دبئی چمپئنس کے مَردوں کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔

ٹینس میں یوکی بھامبری اور اُن کے آسٹریلیائی جوڑی دار ایلیکسی پوپی رِن، دبئی چمپئنس شپ کے، مَردوں کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ بھارت-آسٹریلیا کی یہ غیرمعروف جوڑی آج، سیمی فائنل میں، آسٹریلیا کے John Peers اور انگلینڈ کے Jamie Murray کی جوڑی کا مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہ...