March 9, 2025 3:56 PM March 9, 2025 3:56 PM

views 10

جموں و کشمیر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کے ساتھ ساتھ دور دور تک ہلکی بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے

جموں و کشمیر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کے ساتھ ساتھ دور دور تک ہلکی بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ سلسلہ اگلے چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کل کشمیر خطے میں دور دور تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ جموں ڈویژن میں اِکّا دُکّا مقامات پر بارش...

March 9, 2025 3:51 PM March 9, 2025 3:51 PM

views 11

موسم سرما کے، کھیلو انڈیا گیمز 2025 آج شام جموں و کشمیر کے گلمرگ میں شروع ہورہے ہیں

موسمِ سرما کے کھیلو انڈیا گیمس 2025 کا دوسرا مرحلہ آج جموں و کشمیر کے گلمرگ میں شروع ہورہا ہے۔ اِس کا باضابطہ افتتاح شام تقریباً ساڑھے چھ بجے کیا جائے گا۔ تین روزہ مقابلے میں 800 کھلاڑی چار کھیلوں Alpine Skiing، Ski Mountaineering ،   Snowboarding  اور  Nordic Skiing   میں حصہ لیں گے۔ جموں و کشمیر ک...

March 9, 2025 3:49 PM March 9, 2025 3:49 PM

views 16

اسرائیل کل اپنا ایک وفد قطر کی راجدھانی دوحہ بھیجے گا

اسرائیل کل اپنا ایک وفد قطر کی راجدھانی دوحہ بھیجے گا۔ یہ وفد غزہ میں جنگ بندی کی تجدید اور فلسطینی مسلح گروپ حماس کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلی افراد کی رہائی کو  یقینی بنانے کی غرض سے، مذاکرات کو آگے بڑھانے کی خاطر وہاں جارہا ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ...

March 9, 2025 3:47 PM March 9, 2025 3:47 PM

views 12

شام میں، حفاظتی دستوں اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

شام میں ملک کے حفاظتی دستوں اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان دو دن سے جاری تصادم میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ پُرتشدد جھڑپیں جمعرات کو Jableh کے ساحلی خطے میں شروع ہوئی تھیں اور اُس کے بعد بحرِ روم کے ساحل سے متصل علاقوں تک پھیل گئیں۔ انسانی حقوق پر نظر رکھنے وا...

March 9, 2025 3:43 PM March 9, 2025 3:43 PM

views 9

بھارت نے کیلیفورنیا میں ہندو مندر میں تخریبی کارروائی کی مذمت کی ہے اور قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کی مانگ کی ہے

بھارت نے، کیلی فورنیا میں Chino - Hills کے مقام پر ایک ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے۔ میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزارت نے قانون نافذ کرنے والے مقامی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس توڑ پھوڑ کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ وزارت ن...

March 9, 2025 3:41 PM March 9, 2025 3:41 PM

views 4

مرکزی داخلہ سکریٹری، جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے جموں میں اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں

مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن، آج جموں میں سکیورٹی کے جائزے سے متعلق اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں۔ اس میٹنگ میں نیم فوجی فورسز اور انٹلی جینس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کررہے ہیں۔ ان کے علاوہ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران خطے میں سکیورٹی کی ص...

March 9, 2025 3:38 PM March 9, 2025 3:38 PM

views 11

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ICC چیمپئنس ٹرافی کا فائنل دوبئی میں کھیلا جارہا ہے

آئی سی سی  چیمپئنس ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہورہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت اِس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے۔ اُس نے لیگ مرحلے میں بنگلہ دیش، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ہرایا، جبکہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا پر جیت حاصل کی...

March 9, 2025 9:57 AM March 9, 2025 9:57 AM

views 10

وزیر اعظم نریندر مودی منگل سے ماریشس کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی منگل سے ماریشس کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ نئی دلّی میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری وِکرم مسری نے کہا کہ بھارت کے ماریشس کے ساتھ تعلقات ثقافتی سطح پر انتہائی مضبوط اور مشترکہ تاریخی اعتبار سے کافی مستحکم ہیں اور یہ مضبوط تعلقات کئی صدیوں پرانے ہیں، جن کی ج...

March 9, 2025 9:53 AM March 9, 2025 9:53 AM

views 10

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستیں ہوں گی، جو 4 اپریل تک جاری رہے گا۔

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستیں ہوں گی، جو 4 اپریل تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران سال 2025-26 کے لیے گرانٹس کی مانگ اور متعلقہ تصرف بِل پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ بیکنگ قوانین کے ترمیمی بِل، ساحلی شپنگ بِل 2024،  2024 کا Tribhuvan Sahk...

March 9, 2025 9:51 AM March 9, 2025 9:51 AM

views 15

دلّی سرکار نے، غریب خواتین کو ہر ماہ ڈھائی ہزار روپے فراہم کرنے کے لیے مہیلا سَمردھی یوجنا کو منظوری دے دی ہے۔

دلّی سرکار نے، غریب خواتین کو ہر ماہ ڈھائی ہزار روپے فراہم کرنے کے لیے مہیلا سَمردھی یوجنا کو منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کیا۔ انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ دلّی سرکار کی کابینہ کی ایک میٹنگ ہوئی تھی، جس میں اس اسکیم کو ...