March 9, 2025 9:55 PM March 9, 2025 9:55 PM

views 11

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، کل سے ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے تین روزہ دورے پر رہیں گے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، کل سے ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے پہلے دن وہ حصار کے گرُو جَم بھیشور یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کی تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ اسی دن صدر جمہوریہ برہم کماری کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر ایک ریاستی سطح کی مہم ”روحان...

March 9, 2025 9:54 PM March 9, 2025 9:54 PM

views 5

وزیر اعظم نریندر مودی 11 مارچ کو دو روزہ دورے پر ماریشس پہنچیں گے۔ جناب مودی ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 11 مارچ کو دو روزہ دورے پر ماریشس پہنچیں گے۔ جناب مودی ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ ماریشس کے لوگوں میں وزیراعظم جناب مودی کے دورے کے تعلق سے کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ ماریشس کی 70 فیصد آبادی بھارت نژاد ہے۔ ماریشس میں گنگا تالاب کے ن...

March 9, 2025 9:53 PM March 9, 2025 9:53 PM

views 14

وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج اعلان کیا کہ حکومت کا ملک میں ڈرائیوروں کیلئے باہمی تعاون تنظیم کی تشکیل کا منصوبہ ہے

وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج اعلان کیا کہ حکومت کا ملک میں ڈرائیوروں کیلئے باہمی تعاون تنظیم کی تشکیل کا منصوبہ ہے۔ وزیر موصوف، احمد آباد کے Jetalpur میں احمد آباد کو آپریٹو بینک کی صد سالہ تقریبات کے اختتامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ پانچ برسوں م...

March 9, 2025 9:52 PM March 9, 2025 9:52 PM

views 11

مرکزی داخلہ سکریٹری گوبند موہن نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جموں میں ایک جائزہ میٹنگ کی

مرکزی داخلہ سکریٹری گوبند موہن نے آج جموں میں خطے کے سیکورٹی منظر نامے، انسداد دہشت گردی کارروائیوں اور ابھرتے ہوئے خطرات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اِس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے DGP نلِن پربھات اور IGs بھیم Sen Tuti اور VK Birdi سمیت اعلیٰ افسروں نے شر...

March 9, 2025 9:50 PM March 9, 2025 9:50 PM

views 6

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے ملک میں سبھی کیلئے صحت کو یقینی بنانے اور صحت عامہ کے اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے ملک میں سبھی کیلئے صحت کو یقینی بنانے اور صحت عامہ کے اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جناب نڈا آج نئی دلّی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر NIHFW کے 48ویں یومِ تاسیس کی سالانہ تقریب سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کر رہے تھے۔ جن...

March 9, 2025 9:49 PM March 9, 2025 9:49 PM

views 9

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کو بے چینی کی شکایت کے بعد نئی دلّی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کو بے چینی کی شکایت کے بعد نئی دلّی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نائب صدر کو گزشتہ رات اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جناب دھنکھڑ کی حالت اب مستحکم ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نائب صدر کی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ سے بات کی اور ان کی خیریت در...

March 9, 2025 9:47 PM March 9, 2025 9:47 PM

views 7

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ، کل سے شروع ہو رہا ہے

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ کَل سے شروع ہوگا۔ چار اپریل تک جاری رہنے والے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستیں ہوں گی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، کَل منی پور کیلئے بجٹ پیش کریں گی۔ پچھلے مہینے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ کے استعفے کے بعد سے منی پور میں صدر راج نافذ ہے۔ہمارے نامہ نگار نے خبر ...

March 9, 2025 9:45 PM March 9, 2025 9:45 PM

views 10

ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں آج سہ پہر زیر تعمیر ایک عمارت میں پانی کا ٹینک صاف کرتے ہوئے دَم گھٹنے سے چار تعمیراتی مزدوروں کی موت ہوگئی

ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں آج سہ پہر زیر تعمیر ایک عمارت میں پانی کا ٹینک صاف کرتے ہوئے دَم گھٹنے سے چار تعمیراتی مزدوروں کی موت ہوگئی۔ ممبئی فائر بریگیڈ MFB نے پانچ مزدوروں کو وہاں سے نکال کر فوری طور پر اُنھیں جے جے اسپتال میں داخل کرایا۔ تاہم اُن میں سے چار لوگوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ ایک مزدو...

March 9, 2025 9:44 PM March 9, 2025 9:44 PM

views 11

جموں و کشمیر کے کھٹوعہ ضلعے کے ملہار میں ا یک شادی کی تقریب سے ایک نوجوان اور اس کے دو روشتے داروں کے لاپتہ ہونے کے تین دن بعد ان کے لاشوں کی بازیابی ہوگئی ہے

جموں و کشمیر کے کھٹوعہ ضلعے کے ملہار میں ا یک شادی کی تقریب سے ایک نوجوان اور اس کے دو روشتے داروں کے لاپتہ ہونے کے تین دن بعد ان کے لاشوں کی بازیابی ہوگئی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ تلاشی کی کارروائی کے دوران ملہار کے علاقے Ishu Nallah میں ڈرون کے ذریعے لاشوں کا پتہ...

March 9, 2025 9:43 PM March 9, 2025 9:43 PM

views 9

شام میں حکومتی افواج اور بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے

شام میں ملک کے حفاظتی دستوں اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان دو دن سے جاری تصادم میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ پُرتشدد جھڑپیں جمعرات کو لطاقیہ صوبے میں Jableh کے ساحلی خطے میں شروع ہوئی تھیں اور اُس کے بعد بحیرۂ روم کے ساحل سے متصل علاقوں تک پھیل گئیں۔ شام میں مو...