March 12, 2025 10:22 AM March 12, 2025 10:22 AM

views 13

وزیر اعظم نریندر مودی نے ماریشس کو بھارت اور عالمِ جنوب کے درمیان ایک اہم رابطہ قرار دیا ہے۔ آج ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں وزیراعظم اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کرنے والے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ماریشس کو بھارت اور گلوبل ساؤتھ یعنی خطہئ جنوب کے ترقی پذیر اور کم ترقیاتی یافتہ ملکوں کے درمیان ایک اہم پُل سے تعبیر کیا ہے۔ کَل رات پورٹ لوئی میں بھارت نژاد افراد سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت کے ”ساگر“ نظریے میں ماریشس کو اہم مقام حاصل ہے۔ 2015 میں جناب مودی نے م...

March 12, 2025 10:20 AM March 12, 2025 10:20 AM

views 10

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ایک ہنگامی فنڈ قائم کرنے کی خاطر منی پور کے لیے 500 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ایک ہنگامی فنڈ قائم کرنے کی خاطر منی پور کے لیے 500 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کَل لوک سبھا کو مطلع کیا کہ مرکزی سرکار منی پور کی معیشت کی تیزی کے ساتھ بحالی کے لیے بھرپور مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ منی پور سے متعلق اخراجات بل 2025 اور منی پور...

March 12, 2025 10:19 AM March 12, 2025 10:19 AM

views 8

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین 30 دن کی،  فوری اور عبوری جنگ بندی کی اُس کی تجویز سے متفق ہو گیا ہے اور اب یہ روس پر ہے کہ وہ اِس کا مثبت جواب دے۔

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین 30 دن کی،  فوری اور عبوری جنگ بندی کی اُس کی تجویز سے متفق ہو گیا ہے اور اب یہ روس پر ہے کہ وہ اِس کا مثبت جواب دے۔ امریکہ نے، یوکرین کو خفیہ معلومات اور فوجی مدد فراہم کرنے پر عائد بندش بھی ختم کر دی ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ Marco Rubio نے سعودی عرب کی راجدھانی جدّا...

March 12, 2025 10:13 AM March 12, 2025 10:13 AM

views 10

تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس، آج قانون ساز کونسل اور قانون ساز اسمبلی دونوں کے مشترکہ اجلاس سے، گورنر Jishnu دیو ورما کے خطاب سے شروع ہوگا۔

تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس، آج قانون ساز کونسل اور قانون ساز اسمبلی دونوں کے مشترکہ اجلاس سے، گورنر Jishnu دیو ورما کے خطاب سے شروع ہوگا۔ اجلاس کے دوران، ریاست کی کانگریس سرکار، دوسرا سالانہ بجٹ پیش  کرے گی۔ اِس کے علاوہ حکومت نے ایک بِل پیش کرنے کی بھی تجویز رکھی ہے، جس کا مقصد ریاست میں پسماندہ ط...

March 12, 2025 10:11 AM March 12, 2025 10:11 AM

views 8

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل شام موہالی میں، پنجاب سرکار کی طرف سے، اُن کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں شرکت کی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل شام موہالی میں، پنجاب سرکار کی طرف سے، اُن کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں شرکت کی۔ اِس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ گروؤں کے آشیرواد اور تحریک سے، سرزمینِ پنجاب نے بہت سی ایسی شخصیتوں کو جنم دیا، جو اپنے مقصد کے خاطر شہید ہو گئے، یا پھر اِن لوگوں نے انقلاب پیدا کیا...

March 12, 2025 10:09 AM March 12, 2025 10:09 AM

views 7

جموں و کشمیر سرکار نے چناؤ حلقے کے ترقیاتی فنڈ اسکیم کے تحت اسمبلی کے ہر ممبر کے لیے تین کروڑ روپے سالانہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جموں و کشمیر سرکار نے چناؤ حلقے کے ترقیاتی فنڈ اسکیم کے تحت اسمبلی کے ہر ممبر کے لیے تین کروڑ روپے سالانہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس فیصلے سے متعلقہ ارکانِ اسمبلی  اپنے اپنے چناؤ حلقوں میں اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کی سفارش اور اُن پر عمل در آمد کی نگرانی کر سکیں گے۔ مذکورہ فنڈ کا استعمال بنیادی ڈھا...

March 12, 2025 10:08 AM March 12, 2025 10:08 AM

views 9

مرکزی حکومت نے، میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی، عوامی ایکشن کمیٹی AAC اور مسرور عباس انصاری کی قیادت والے ’جموں و کشمیر اتحادالمسلمین‘ JKIM پر 5 سال کے لیے بندش عائد کر دی ہے۔

مرکزی حکومت نے، میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی، عوامی ایکشن کمیٹی AAC اور مسرور عباس انصاری کی قیادت والے ’جموں و کشمیر اتحادالمسلمین‘ JKIM پر 5 سال کے لیے بندش عائد کر دی ہے۔ یہ بندش غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے  1967 کے تحت عائد کی گئی ہے۔ دو الگ الگ اطلاع ناموں میں وزارت...

March 12, 2025 10:06 AM March 12, 2025 10:06 AM

views 17

پنجاب میں، موہالی میں قائم قومی جانچ ایجنسی کی خصوصی عدالت نے اگست – ستمبر 2019 کے دوران ترن تارن میں ڈرون سے دھماکہ خیز مادہ اور ہتھیار گرائے جانے کے واقعے میں ملوث ہونے کی پاداش میں 9 افراد کو سزا سنائی ہے۔

پنجاب میں، موہالی میں قائم قومی جانچ ایجنسی کی خصوصی عدالت نے اگست - ستمبر 2019 کے دوران ترن تارن میں ڈرون سے دھماکہ خیز مادہ اور ہتھیار گرائے جانے کے واقعے میں ملوث ہونے کی پاداش میں 9 افراد کو سزا سنائی ہے۔ اِن ملزموں کا تعلق دہشت گرد تنظیم ”خالصتان زندہ باد فورس“ سے بتایا گیا ہے۔ ڈرون سے اسلحہ گر...

March 12, 2025 10:03 AM March 12, 2025 10:03 AM

views 11

پاکستان میں علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ وہاں بلوچستان صوبے میں Militants نے کَل پیشاور جانے والی ایک ریل گاڑی پر حملہ کرکے تقریباً ساڑھے چار سو مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

پاکستان میں علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ وہاں بلوچستان صوبے میں Militants نے کَل پیشاور جانے والی ایک ریل گاڑی پر حملہ کرکے تقریباً ساڑھے چار سو مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ بعد میں انھوں نے عام شہریوں کو چھوڑ دیا اور فوجی اہلکاروں سمیت 214  افراد کو قیدی بنا لیا۔ ایک بیان میں ایک ملی ...

March 12, 2025 10:02 AM March 12, 2025 10:02 AM

views 17

جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلعے میں گُلمرگ کے مقام پر  2025 کے موسمِ سرما کے کھیل مقابلوں کا دوسرا مرحلہ کل مکمل ہوا۔

جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلعے میں گُلمرگ کے مقام پر  2025 کے موسمِ سرما کے کھیل مقابلوں کا دوسرا مرحلہ کل مکمل ہوا۔ پہلے مرحلے کا انعقاد لداخ میں 23 سے 27 جنوری کے درمیان کیا گیا تھا، جس کے دوران NDS اسپورٹس کامپلیکس اور Guphuk Pond میں، آئس ہاکی اور آئس اسکیٹنگ کے مقابلے منعقد کیے گئے۔