March 13, 2025 9:47 PM March 13, 2025 9:47 PM

views 14

تور دال کی پیداوار کرنے والی اہم ریاستوں آندھراپردیش، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں تور کی سرکاری خرید میں تیزی آگئی ہے

تور دال کی پیداوار کرنے والی اہم ریاستوں آندھراپردیش، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں تور کی سرکاری خرید میں تیزی آگئی ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے مطابق مذکورہ ریاستوں میں ایک لاکھ 31 ہزار میٹرک ٹن کی مجموعی خرید کی گئی جسے 89 ہزار 219 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ...

March 13, 2025 9:45 PM March 13, 2025 9:45 PM

views 3

دلّی پولیس کے معاشی جرائم سے متعلق شاخ نے نئی دلّی میں FIIT-JEE کوچنگ سینٹر کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے کے سبب ایک کیس درج کیا ہے

دلّی پولیس کے معاشی جرائم سے متعلق شاخ نے نئی دلّی میں FIIT-JEE کوچنگ سینٹر کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے کے سبب ایک کیس درج کیا ہے۔ اس سینٹر کے خلاف مجموعی طور پر 192 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں انفرادی شکایات اور متاثرین طلبا کے والدین کی طرف سے شکایات بھی شامل ہیں۔ شکایات میں بڑے پیمانے پر مال...

March 13, 2025 9:43 PM March 13, 2025 9:43 PM

views 6

روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق امریکہ کی تجویز پر غور و خوض کرنے کیلئے تیارہے

روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق امریکہ کی تجویز پر غور و خوض کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس دوران روس نے آج کہا کہ یوکرین کی افواج کو Kursk کے مغربی علاقے سے نکالنے کے لیے اس کی کارروائی، آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ یوکرین نے سات ماہ قبل اِس خطے پر اچانک حملہ کر دیا تھا اور اس کے کچھ...

March 13, 2025 9:42 PM March 13, 2025 9:42 PM

views 7

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گراں پری میں بھارت کا دبدبہ برقرار ہے۔تمغے حاصل کرنے میں بھارت سر فہرست ہے۔

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گراں پری میں بھارت کا دبدبہ برقرار ہے۔تمغے حاصل کرنے میں بھارت سر فہرست ہے۔ اُس نے اب تک 95 تمغے حاصل کئے ہیں۔ ان میں سونے کے 33، چاندی کے 29 اور کانسے کے 33 تمغے شامل ہیں۔ اس کے بعد 26 تمغوں کے ساتھ Neutral Para Athletes کا نمبر ہے۔ ان میں سونے کے 13، چاندی کے 9 اور کانسے کے 4 ت...

March 13, 2025 9:40 PM March 13, 2025 9:40 PM

views 5

بیڈمنٹن میں لکشیہ سین، آل انگلینڈ اوپن چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں

بیڈمنٹن میں برمنگھم میں جاری آل انگلینڈ چمپئن شپ میں لکشیہ سین کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ خواتین کے سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں بھارت کی Malvika Bansod آج سیدھے سیٹوں میں دو مرتبہ کی عالمی چمپئن جاپان کی Akane Yamaguchi سے ہار گئیں۔ جاپان کی تیسرے درجے کی Yamaguchi نے عالمی نمبر 28 مالویکا Ban...

March 13, 2025 3:55 PM March 13, 2025 3:55 PM

views 12

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو نے SpaDex مشن کا de-docking عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO نے SpaDex مشن کا de-Docking یعنی دو سیٹلائٹس کو علیحدہ کرنے کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے، جو بھارت کی خلائی کھوج کے شعبے میں نمایاں سنگِ میل ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے SpaDex مشن کے تحت سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ الگ کرنے کا مظ...

March 13, 2025 3:53 PM March 13, 2025 3:53 PM

views 4

آیوش محکمے کے مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے نئی دلّی میں یوگ مہوتسو 2025 کا افتتاح کیا

آیوش محکمے کے مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے گیارہویں بین الاقوامی یوگ دِوس کی اُلٹی گنتی کے 100 ویں دن آج نئی دلّی میں یوگا مہوتسو 2025 کا افتتاح کیا۔ بین الاقوامی یوگ دِوس، دنیا بھر میں 21 جون کو منایا جائے گا۔ وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ 100 دن کے اندر اندر ملک کے مختلف حصوں میں 10 اہم پروگراموں کا...

March 13, 2025 3:51 PM March 13, 2025 3:51 PM

views 12

ملک کے مختلف حصوں میں جوش و خروش کے ساتھ ہولی منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

رنگوں کے تہوار ہولی کا جشن آج سے شروع ہوگیا ہے۔ دلّی میں لوگوں میں اس تہوار کو منانے کیلئے بہت جوش وخروش ہے۔ شہر کے لوگ، ہولی کی تقریبات کو، پہلے سے بھی زیادہ بڑے پیمانے پر منانے کی غرض سے ہولی سے متعلق سازوسامان فروخت کرنے والی دکانوں سے زبردست خریداری کررہے ہیں۔ سڑکوں اور گلیوں میں پچکاریاں، مختلف...

March 13, 2025 3:48 PM March 13, 2025 3:48 PM

views 14

مرکزی وزیر امت شاہ نے آج گجرات میں گاندھی نگر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی محکمے کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج گجرات میں اپنے لوک سبھا حلقے گاندھی نگر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا، جن کی مالیت 146 کروڑ روپے ہے۔ اِن پروجیکٹوں کا تعلق ریلویز، روڈ ویز اور حفظانِ صحت کے شعبوں سے ہے۔ جناب شاہ نے، خاص طو...

March 13, 2025 3:30 PM March 13, 2025 3:30 PM

views 10

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کل ملک کے مغربی خطے Kursk کے دورے پر اچانک پہنچے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کل ملک کے مغربی خطے Kursk کے دورے پر اچانک پہنچے۔ خطے میں اِس علاقے پر یوکرین کی فورسز کے قبضے کے بعد سے یہ اُن کا پہلا دورہ ہے۔ اِس موقع پر صدر پوتن ایک کنٹرول سینٹر میں گئے، جسے روس کی فورسز استعمال کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے روس کے جنرل اسٹاف کے سربراہ Valery Gerasimov سے رپو...