March 16, 2025 9:40 PM March 16, 2025 9:40 PM

views 8

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم Christopher Luxon، بھارت کے پانچ روزہ دورے پر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ دونوں ملکوں نے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کا آغاز کیا

نیو زیلینڈ کے وزیر اعظم Christopher Luxon بھارت کے پانچ دن کے دورے پر آج تیسرے پہر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ اُن کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہے، جس میں وزراء ، سینئر عہدیداران، سرکردہ کاروباری افراد، میڈیا اور وہاں مقیم بھارت نژاد برادری کے افراد شامل ہیں۔ ہوائی اڈّے پر وزیراعظم Luxon کا خیرمقدم...

March 16, 2025 9:38 PM March 16, 2025 9:38 PM

views 12

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام میں بوڈو لینڈ کی ترقی کے تئیں مرکز کے عہد کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ سے متعلق گواہاٹی میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بوڈو لینڈ کی ترقی کے تئیں مرکز کے عہد کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔ جناب شاہ آج تیسرے پہر کوکرا جھار ضلع میں Dotma کے مقام پر آل بوڈو اسٹوڈینٹس یونین کی 57ویں سالانہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ بوڈو معاہدے کی 82 فیصد شقوں کو نافذ ...

March 16, 2025 9:36 PM March 16, 2025 9:36 PM

views 11

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پٹنہ ضلعے کے داناپور علاقے میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ خوشبو کماری کی حمایت کا عہد کیا ہے

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پٹنہ ضلعے کے داناپور علاقے میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ خوشبو کماری کی حمایت کا عہد کیا ہے۔ ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خوشبو کے والدین نے مالی مشکلات کی وجہ سے اس کا داخلہ آرٹس اسٹریم میں کرا دیا تھا۔ ایک میڈیا انٹرویو میں اس کی حالت زا...

March 16, 2025 9:35 PM March 16, 2025 9:35 PM

views 8

چین نے پاکستان کو جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ایک دوسری نئی آبدوز فراہم کی ہے جو کہ اس کے کُل موسمیاتی ساتھی کی بحریہ کی بحیرۂ عرب اور بحیرۂ ہند میں بڑھتی ہوئی موجودگی کو مستحکم کرنے کی اُس کی کوششوں کا ایک حصہ ہے

چین نے پاکستان کو جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ایک دوسری نئی آبدوز فراہم کی ہے جو کہ اس کے کُل موسمیاتی ساتھی کی بحریہ کی بحیرۂ عرب اور بحیرۂ ہند میں بڑھتی ہوئی موجودگی کو مستحکم کرنے کی اُس کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ یہ چین کی جانب سے گذشتہ چند برسوں میں پاکستان کو چار جدید بحری جہاز فراہ...

March 16, 2025 9:34 PM March 16, 2025 9:34 PM

views 7

شمالی میسڈونیا کے ایک نائٹ کلب میں لگی آگ میں کم سے کم59 افراد ہلاک اور155سے زیادہ زخمی ہوگئے

شمالی Macedonia میں آج صبح سویرے Kocani قصبے کے ایک نائٹ کلب میں شدید آگ لگنے سے کم سے کم 59 افراد ہلاک اور 155 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق کم سے کم ایک ہزار 500 افراد اس کلب میں ایک Hip-Hop Duo مقبول بینڈ DNK کے ایک کنسرٹ دیکھ رہے تھے۔ وزیر داخلہ Pance Toskovski نے بتایا کہ ابتدا...

March 16, 2025 9:22 PM March 16, 2025 9:22 PM

views 8

بین الاقوامی ماسٹرز لیگ ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں رائے پور میں ویسٹ انڈیز ماسٹرز، انڈیا ماسٹرز کے درمیان میچ جاری ہے

بین الاقوامی ماسٹرز لیگ ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں رائے پور میں شہید ویر نارائن سنگھ بین الاقوامی اسٹیڈیم میں برائن لارا کی قیادت والی ویسٹ انڈیز ماسٹرز، سچن تیندولکر کی قیادت والی انڈیا ماسٹرز کے خلاف کھیلتے ہوئے آخری خبریں ملنے تک20 اوورز میں 7 وکٹ پر 148 رن بنالئے تھے۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز ماسٹرز نے ٹا...

March 16, 2025 9:18 PM March 16, 2025 9:18 PM

views 11

بھارت نے8 سونے کے تمغے سمیت 33 تمغوں کے ساتھ اٹلی میں خصوصی اولمپک عالمی ونٹر گیمز کا دورہ مکمل کرلیا ہے

بھارتی کھلاڑیوں نے اٹلی کے ٹیورِن میں خصوصی اولمپک عالمی ونٹر گیمز میں سونے کے 8، چاندی کے 18 اور کانسے کے 7 تمغوں سمیت 33 تمغے حاصل کرکے اپنی مہم مکمل کرلی۔ کل آخری دن بھارت نے 9 تمغے حاصل کیے۔ یہ خصوصی اولمپک ونٹر گیمز کا بارہواں ایڈیشن تھا، جو 8 سال کے طویل انتظار کے بعد منعقد ہوا ہے۔ ایسا پہلی ...

March 16, 2025 2:48 PM March 16, 2025 2:48 PM

views 4

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج صبح احمد آباد میں سابرمتی ریور فرنٹ میں فٹ انڈیا سنڈیز آن سائکل مہم میں حصہ لیا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج صبح احمد آباد میں سابرمتی River Front میں”Fit India - Sundays on Cycle“ مہم میں حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ سائیکل چلانے سے وِکست بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف ...

March 16, 2025 2:45 PM March 16, 2025 2:45 PM

views 7

 معروف ماں پورناگری میلہ، اتراکھنڈ کے چمپاوت ضلعے میں تنک پور کے مقام پر انتہائی جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔

 معروف Maa Purnagiri میلہ، اتراکھنڈ کے Champawat ضلعے میں Tanakpur کے مقام پر انتہائی جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے کَل میلے کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے Thooligad میں ایک اسمارٹ کنٹرول روم اور ایک CCTV نگرانی نظام کے قیام کا اعلان کیا۔ اِس کے علاوہ، Selagad میں ای...

March 16, 2025 2:39 PM March 16, 2025 2:39 PM

views 7

ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاء باز کامیاب ڈوکنگ کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں داخل ہوگئے ہیں۔

ناسا کے خلاباز Anne McClain اور Nichole Ayers جاپان ایرو اسپیس ایکس پلوریشن ایجنسی کے خلاء باز Takuya Onishi  اور Roscosmos کے خلا باز Kirill Peskov کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہیں مہم 72 کے عملے کے افراد نے خوش آمدید کہا، جن میں ناسا کی خلاباز بھارتی امریکن سنیتا ولی...