March 19, 2025 3:17 PM March 19, 2025 3:17 PM

views 8

حکومت نے دہشت گردی کو برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے، جس کے سبب ملک میں دہشت گردانہ واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے

حکومت نے دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے، جس کے سبب ملک میں دہشت گردانہ واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آج راجیہ سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے داخلی امور کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے کہا کہ مرکز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے ...

March 19, 2025 3:14 PM March 19, 2025 3:14 PM

views 10

چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلع مجسٹریٹ نے Khuldabad میں امن وقانون کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلع مجسٹریٹ دلیپ سوامی نے Khuldabad میں امن وقانون کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جامع طور پر جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں سے افواہوں پر دھیان نہ دینے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ اشتراک کرنے کی اپیل کی۔ سوشل میڈیا پر کسی بھی قابل اعتراض...

March 19, 2025 3:11 PM March 19, 2025 3:11 PM

views 8

بھارت اور مالدیپ کے درمیان باہمی تجارت کے لین دین میں بھارتی Rupees اور مالدیپ کے Rufiyaa کے استعمال کی اجازت دی جائے گی۔

بھارت اور مالدیپ کے درمیان باہمی تجارت کے لین دین میں بھارتی Rupees اور مالدیپ کے Rufiyaa کے استعمال کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ موجودہ ایشین کلیئرنگ یونین میکنزم بھی جاری رہے گا۔ مالدیپ میں میڈیا رپورٹ نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ بھارت کے ریزرو بینک RBI نے اس حوالے سے پیر کے روز ایک سرکلر جار...

March 19, 2025 3:08 PM March 19, 2025 3:08 PM

views 8

امت شاہ نے آج CRPF کے یوم تاسیس 2025 کے موقع پر CRPF کے اہلکاروں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج CRPF کے یوم تاسیس 2025 کے موقع پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس CRPF کے اہلکاروں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر موصوف نے کہا کہ آج کا دن، اُس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب 1950 میں مذکورہ فورس کو پریسیڈنٹ کلر سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے...

March 19, 2025 3:06 PM March 19, 2025 3:06 PM

views 8

بیڈمنٹن میں سوئٹزرلینڈ کے Basel میں بھارت کی تریسا جولی اور گائتری گوپی چند کی جوڑی سوئس اوپن کے خواتین کے ڈبلز کے دوسرے دور میں پہنچ گئی

بیڈمنٹن میں سوئٹزرلینڈ کے Basel میں بھارت کی تریسا جولی اور گائتری گوپی چند کی جوڑی سوئس اوپن کے خواتین کے ڈبلز کے دوسرے دور میں پہنچ گئی ہے۔ بھارت کی سرکردہ جوڑی نے سوئٹزر لینڈ کی Aline Muller اور نیدرلینڈ کی Kelly Van Buiten کی جوڑی کو پہلے دور میں اکیس-سولہ، اکیس-سترہ سے ہرایا۔ اب کَل پری کوارٹر ...

March 19, 2025 3:03 PM March 19, 2025 3:03 PM

views 8

نئی دِلّی میں کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 کا ترانہ، Mascot اور لوگو جاری کیا گیا۔

نئی دِلّی میں کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 کا ترانہ، Mascot اور لوگو جاری کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا موجود تھے۔ پیرا گیمز 20 مارچ سے 27 مارچ تک دِلّی میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کھیلو انڈیا پہل نے ایتھلیٹس کو ...

March 19, 2025 9:56 AM March 19, 2025 9:56 AM

views 6

ناسا کے خلا باز سُنیتا ولیمس اور Butch Wilmore رات دیر گئے زمین پر لوٹ آئے ہیں۔

ناسا کے خلا باز سُنیتا ولیمس اور Butch Wilmore رات دیر گئے زمین پر لوٹ آئے ہیں۔ اُن کی واپسی SpaceX Crew Dragon اسپیس کرافٹ سے ہوئی ہے۔ اُن کا SpeceX کیپسول خلیجِ میکسیکو میں اُترا۔ ولیمس اور Wilmore دونوں خلا باز پچھلے سال جون سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پھنسے ہوئے تھے۔  SpeceX Crew-9 کی واپسی کے...

March 19, 2025 9:55 AM March 19, 2025 9:55 AM

views 11

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے بعد یوکرین کے، توانائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو عارضی طور پر روکنے سے اتفاق کرلیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے، یوکرین میں توانائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی جگہوں پر حملے، عارضی طور پر روکنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ یہ اتفاق، کَل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر اُن کی طویل گفتگو کے بعد ہوا۔ وہائٹ ہاؤس اور Kremlin وونوں دفتروں نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ دونوں ...

March 19, 2025 9:54 AM March 19, 2025 9:54 AM

views 8

اسرئیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے، پوری طاقت سے دوبارہ شروع کردیے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف پوری طاقت سے فوجی حملے شروع کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ غزہ میں بڑے پیمانے پر فضائی حملوں میں 400 سے زیادہ فلسطینی جان گنوا چکے ہیں۔ جناب نیتن یاہو نے ان حملوں کو محض شروعات قرار دیا۔ قومی ٹیلی ویژن پر ایک ویڈیو بیان میں اسرائیل کے وزیر ...

March 19, 2025 9:52 AM March 19, 2025 9:52 AM

views 10

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دلّی میں نیدرلینڈس کے اُن کے ہم منصب Ruben Brekelmans سے ملاقات کی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دلّی میں نیدرلینڈس کے اُن کے ہم منصب Ruben Brekelmans سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع، سلامتی، معلومات کے تبادلے، بھارت-بحرالکاہل اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہئ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بحری جہاز کی تعمیر، آلات اور خ...